رمضان میں پانی کی کمی سے کیسے بچا جائے؟
- 24 فروری ، 2026
- Web Desk
- صیام و صحت
امثال ماہِ رمضان کا آغاز ہوا تو ملک بھر میں موسم کافی بہتر تھا لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ گرمی کی شدت بڑھنے سے روزے دار کے جسم میں پانی کی کمی اور کمزوری ہوجاتی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گرمیوں میں انسان کے جسم سے پسینہ عام دنوں کی نسبت زیادہ تیزی اور کثرت سے خارج ہوتا ہے، جس کے باعث جسم میں موجود نمکیات میں کمی واقع ہونے لگتی ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق ایک خاتون کے جسم میں پانی کی مجموعی مقدار 38سے 45لیٹر جبکہ ایک مرد کے جسم میں 42 سے 48 لیٹر تک ہوتی ہے۔ اگر یہی نمکیات اپنی مقررہ مقدار سے کم ہونے لگے تو پورے جسم کا تواز ن بگڑنے لگتا ہے اور انسان بیمار ہوجاتا ہے۔
رمضان میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا اگرچہ آسان نہیں، تاہم سحروافطار میں بہت سی غذاؤں اور مناسب پانی کی مقدار کے ذریعے اس صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے معیاری مشروبات، روز مرہ استعمال کی اشیا اور طریقے ہیں، جن سے جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔
پانی کا زائد استعمال
اکثر لوگ اپنے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سحری اور افطار میں اتنا زیادہ پانی پی لیتے ہیں کہ اس وجہ سے ان کی طبیعت میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔ زائد پانی پینا یقیناً صحت کے لیے بہترین ہے لیکن اس طرح نہیں جیسا کہ عموماً لوگ سحرو افطار میں کرتے ہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ افطار اور خاص طور پر سحری میں بہت زیادہ پانی پینے سے گریز کریں۔
گرمیوں میں روزے کے دوران ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ افطار کے ہر گھنٹے بعد ایک سے دو گلاس پانی پئیں۔ کوشش کریں کہ پانی کی یہ مقدار تین لیٹر تک ہوجائے تو بہتر ہے، ساتھ ہی کولڈڈرنک اور غیر معیاری جوسز کے استعمال سے گریز کریں۔ اسی طرح سحری میں کم ازکم دوگلاس پانی ضرور پئیں۔
اس کے علاوہ، آپ افطار کے بعد جب بھی گھر سے باہر جائیں تو اپنے ساتھ پانی ضرور لے کر جائیں۔ چاہے آپ مسجد تراویح کے لیے جائیں یا شاپنگ وغیرہ کے لیے بازار کا رُخ کریں، پانی کی بوتل ساتھ لے کر جائیں۔ اسی طرح رات سوتے وقت پانی کی بوتل بھی اپنے قریب رکھیں۔
افطار میں مناسب غذا
افطار میں اچھی اور مناسب غذا کے استعمال کے ذریعے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔ سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ افطاری پر بہت زیادہ تلی ہوئی اور میٹھی غذائیں نہ ہوں۔ اس کے بجائے ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں پانی کی وافرمقدار پائی جاتی ہے۔
مثلاً تربوز، گرما اور خربوزہ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔ ان پھلوں میں موجود پوٹاشیم اور وٹامنز جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرکے توانائی بحال کرتے ہیں۔ اسی طرح ہری سبزیاں بھی انسانی جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
سحری میں کھیرا کھانا
ٹھوس غذاؤں کی بات کریں تو ان میں پانی کی سب سے زیادہ مقدار کھیرے میں پائی جاتی ہے۔ اگر سحری میں کھیرے کو بطور سلاد کھایا جائے تو یہ جسم کے خلیات میں پانی جمع رکھتا ہے۔ گرمیوں میں کھیرے کا باقاعدہ استعمال نہ صرف جسم میں پانی کی سطح متوازن رکھتا ہے بلکہ یہ جِلد کے لیے بھی بہترین ہے۔
ناریل پانی پینا
موسم گرما میں ناریل پانی کا استعمال بھی بہترین ہے۔ یہ قدرتی اجزاء سے بھرپور اور نمک کی ایک خاص مقدار پر مشتمل ہوتا ہے۔ ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔ ناریل کا پانی چونکہ مقدار میں کم ہوتا ہے، ایسے میں اس کی مقدار میں اضافے کے لیے اس میں تازہ پانی بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
کچی لسّی
ماہرین غذائیت سحری میں کچی لسی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ موسم گرما میں کچی لسی پینے سے گرمی دور ہوتی ہے، یہ نمکیات کی کمی پوری کرنے والا مشروب ہے، جو بلڈپریشر کی کمی یا گرمی کی وجہ سے آنے والی نیند کو بھی دور بھگاتا ہے۔ ٹھنڈی ٹھنڈی نمکین کچی لسی سے نہ صرف ہاضمہ درست رہتا ہے بلکہ یہ گرم ہوا سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
دہی
گرمیوں کے لیے بالکل موزوں، یہ پروٹین اور دیگر غذائیت سے بھرپور کھانا آپ کی بھوک مٹاتا ہے اور آپ کو نمکین، زیادہ کیلوری والے کھانے سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پروبائیوٹکس بھی ہوتے ہیں، جو آپ کے نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتے ہیں۔
دہی معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریاز کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ دہی کےاستعمال سے معدے کی گرمی میں کمی آتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر اعضاء بھی فعال ہوتے ہیں۔
فالسہ
جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے فالسے کا استعمال بھی بہترین ہے۔ فالسے کا شربت گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ میں مددگار اور معدے کے لیے بھی بہترین ہے، جو جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے۔
روزانہ غسل
جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ روزانہ نہایا جائے۔ لیکن اگر آپ سخت دھوپ میں سے آئیں توفوری طور پر نہانے سے گریز کریں، یہ عمل آپ کو ہائیڈریٹ اور تازہ دم رکھنے میں مدد دے گا۔
صیام و صحت
دن میں تین بار کھانا، صحت کیلئے مفید یا نقصان دہ؟
- 20 مارچ ، 2026
اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔
روزہ کے صحت پر مثبت اثرات پر طبی سائنس کیا کہتی ہے؟
- 19 مارچ ، 2026
نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔
ماہِ رمضان: صحت مند افراد کے ساتھ مریضوں کیلئے بھی نعمتِ عظمیٰ
- 18 مارچ ، 2026
رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔
ماہِ رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی دور کرنا
- 17 مارچ ، 2026
ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال
- 16 مارچ ، 2026
سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔
رمضان میں ایسی عادات اپنائیں جو بعد میں بھی کام آئیں
- 14 مارچ ، 2026
رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...
صحت بخش سحری ضروری
- 13 مارچ ، 2026
یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری مشورے
- 12 مارچ ، 2026
رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔
روزہ رکھنے کیلئے معالج سے مشورہ ضرور کریں
- 11 مارچ ، 2026
دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...
رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر
- 10 مارچ ، 2026
صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...
سحری میں کھائے کون سے کھانے آپ کا روزہ مشکل بنا سکتے ہیں؟
- 09 مارچ ، 2026
اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔
دودھ اور کھجور کا ایک ساتھ استعمال
- 07 مارچ ، 2026
دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی کون سی غذائیں ہوتی ہیں؟
- 06 مارچ ، 2026
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ضروری مشورے
- 06 مارچ ، 2026
ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
روزے کے طبی پہلو اور صحت پر اُس کے پڑنے والے اثرات
- 05 مارچ ، 2026
روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔
رمضان المبارک میں رکھیں اپنے معدے کا خیال
- 04 مارچ ، 2026
عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔
کیا ذیابطیس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟ اہم نکات اور غلط فہمیاں
- 03 مارچ ، 2026
ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔
رمضان المبارک: نئی نسل کیلئے تعمیر شخصیت کا عملی نصاب
- 02 مارچ ، 2026
نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...
کیا ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟
- 28 فروری ، 2026
ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رمضان المبارک اور ذیابطیس کے مریض
- 27 فروری ، 2026
کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔