کیا عیدی تقسیم کرنا درست عمل ہے؟
- 01 اپریل ، 2025
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث میں عیدی تقسیم کرنے کی کوئی نظیر ملتی ہے، کیا آ پ علیہ السلام نے اپنی زندگی میں عیدی تقسیم کی؟ کیونکہ ہم لوگ غریبوں کو چھوڑ کر اپنے بھائی بہنوں کے بچوں کو عیدی خوب تقسیم کرتے ہیں اور اس میں ہمارے بچے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں کہ کس کی عیدی زیادہ ہوئی وغیرہ وغیرہ، قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔(دانش زیب ،راولپنڈی)
جواب:۔ عیدی دینا درست ہے۔ اس کی حیثیت تحفہ اور ہدیہ کی ہے اور ہدایا اور تحائف دینے کاحکم ہے۔ قرآن کریم میں انفاق کا حکم ہے اور اس کے عموم میں عطایا اور ہدایا بھی داخل ہیں۔ امام بخاریؒ نے الادب المفرد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ باہم ہدیہ کیا کرو، اس سے محبت بڑھے گی۔
امام ترمذی ؒنے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ذکر کی ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہدیہ کرو، اس سے حسد دور ہوجاتا ہے۔ امام ترمذی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں کہ ہدیہ کرو، اس سے سینے کا کھوٹ دور ہوجاتا ہے اور پڑوس والی عورت پڑوسن کے لیے کوئی چیز حقیر نہ سمجھے، اگرچہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو۔
پس اس سوچ سے بچوں، ماتحتوں اور ملازموں کو عیدی دینا کہ وہ خوش ہوں گے، نہ صرف جائز بلکہ کارِثواب ہے۔ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے استاد، حضرت حماد ؒ عید کے دن پانچ سو افراد کو ایک ایک جوڑا کپڑا اور ایک ایک سو درہم عنایت کرتے تھے۔
البتہ عیدی نہ تو عید کی عبادت ہے اور نہ ہی حق سمجھ کر کوئی اس کا مطالبہ کرسکتا ہے اور نہ ہی نہ دینے والے کو برا بھلا کہنا یا نکیر کرنا یا اس سے ناراض ہونا، درست ہے۔ غرباء اور مساکین کو بھی خوشیوں کے موقع پر صدقات وخیرات میں یاد رکھنا چاہیے، اسی وجہ سے صدقۂ فطر وغیرہ کاحکم ہے، مگر اقارب اور ماتحتوں کو نوازنا بھی ثواب سے خالی نہیں ہے اور اگر ماتحت یا کوئی رشتےدار محتاج بھی ہوتو اسے عیدی دینا درحقیقت صدقہ کرنا ہی ہے۔ (سير اعلام النبلاء، ط الحديث (5/ 529)
شرعی مسائل کا حل
ابتدائے رمضان میں صدقۂ فطر ادا کرنا
- 02 اپریل ، 2025
سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
- 31 مارچ ، 2025
سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...
حرمین میں تراویح اور وتر کا حکم
- 30 مارچ ، 2025
سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...
بچوں کے نام خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟
- 29 مارچ ، 2025
سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...
اپنے والدین کو صدقۂ فطر دینے کا حکم
- 29 مارچ ، 2025
سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...
رمضان کا روزہ عذر کے بغیر چھوڑ دینا
- 28 مارچ ، 2025
سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...
کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 28 مارچ ، 2025
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...
کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالنا یا غلطی کا نشان لگا سکتے ہیں؟
- 27 مارچ ، 2025
سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...
قرآنی آیات کی پوسٹیں بنا کر لوگوں کو ارسال کرنا کیا جائز ہے؟
- 26 مارچ ، 2025
سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...
چندہ جس مقصد کے لیے جمع کیا گیا ہو، اسے دوسرے مصارف پر خرچ کرنا
- 25 مارچ ، 2025
سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...
تعمیر نو کیلئے مسجد شہید کردی جس کی وجہ سے وہاں اعتکاف نہ ہوسکا ....
- 24 مارچ ، 2025
سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟
- 23 مارچ ، 2025
سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...
سنّت اعتکاف کی قضا کا حکم
- 22 مارچ ، 2025
سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...
تراویح کی شرعی حیثیت
- 21 مارچ ، 2025
سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...
جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے
- 21 مارچ ، 2025
سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...
سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...
کیا ملازمین کو زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروا سکتے ہیں؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...
کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...
تراویح کے بعد دعا کرنا کیسا ہے ؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...
کیا کسی عذر کے سبب اعتکاف نہ ہونے کا گناہ ہوگا؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...