ذیابیطس کے مریضوں کیلئے رمضان میں میٹھے پکوان

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے رمضان میں میٹھے پکوان

ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانے پینے میں خاص احتیاط برتنی پڑتی ہے۔ روزوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کا گلوکوز لیول اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔ ایسے میں اگر وہ میٹھی اشیا کا زائد استعمال کرلیں تو گلوکوز لیول حد سے بڑھ سکتا ہے اور یہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

رمضان میں افطاری کا اہتمام کرتے ہوئے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی شوگر فری پکوان بنائے جاسکتے ہیں۔ اس طرح وہ ماہ ِرمضان میں ڈاکٹر کی ہدایت کےمطابق عمل کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ میٹھے پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ چند شوگر فری پکوانوں کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

ڈائبیٹک کوکیز

درکار اجزاء:

مکھن ۔ایک سو گرام

بران شوگر۔ 110 گرام

انڈہ۔ ایک عدد

دودھ۔ دو کھانے کے چمچ

نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

میٹھا سوڈا ۔آدھا چائے کا چمچ

چنے ۔ایک سو پچاس گرام (بُھنے ہوئے)

میدہ ۔ایک سو پچاس گرام

مونگ پھلی ایک سو پچاس گرام

ترکیب:

اوون کو 170 ڈگری پر گرم کرلیں۔ اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر کو اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں انڈہ، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی مکس کردیں۔ اس کے بعد اپنی پسند کی شکل میں کوکیز بناکر بیک کریں۔ دس سے بارہ منٹ میں کوکیز تیار ہو جائیں گی۔ پھر انہیں ٹھنڈا کرکے ایئر ٹائٹ جار میں ڈال دیں اورضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔

ڈائیبٹک فریش ایپل کیک

درکار اجزاء:

سوئیٹنر۔دو کپ

انڈے۔تین عدد

سیلف ریزنگ فلار۔تین کپ

اورنج جوس۔ایک چوتھائی کپ

تیل۔ڈیڑھ کپ

دارچینی۔ ایک کھانے کا چمچ

ونیلا ایسنس۔ ایک کھانے کا چمچ

کٹے اخروٹ۔ ایک کپ

سوکھا کھوپرا۔ ایک کپ

باریک کٹے سیب۔تین کپ

آئسنگ شوگر۔ تھوڑی سی

ترکیب:

پہلے اوون کو 235 ڈگری پر گرم کریں اور ایک ٹیوب پین پر گریس لگالیں۔ اب ایک بڑے پیالے میں سوئیٹنر، انڈے، سیلف ریزنگ فلار، اورنج جوس، ڈیڑھ کپ تیل، دار چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر بیٹ کر لیں۔ آمیزہ جب فلفی ہو جائے تو کٹے اخروٹ، سوکھا کھوپرا اور باریک کٹے سیب ڈال کر فولڈ کریں۔ 

اس آمیزے کو گریس کیے پین میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 90 منٹ بیک کریں۔ آخر میں اس پر تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔