روزے میں صحت مند رہنے کے طریقے

روزے میں صحت مند رہنے کے طریقے

صحت بخش افطار کریں: رمضان کے مبارک دنوں اور راتوں میں دل جمعی اور خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم خود کو صحت مند رکھیں۔ تین کھجور اور پانی کے ساتھ روزہ کھولنے سے آپ کے جسم کو فوری طور پر توانائی بھی حاصل ہوجاتی ہے اور پانی کی کمی بھی دور ہوجاتی ہے۔ 

اگر آپ چاہیں تو اس موقع پر ہلکا پھلکا سوپ بھی پی سکتے ہیں، اس سے بھی پانی کی کمی دور ہوسکتی ہے۔ کوشش کریں کہ افطار اور رات کے کھانے میں بھاری، مرغن تلی ہوئی چیزیں کم مقدار میں استعمال ہوں، نمکین اور شکر سے بھرپور ڈشیں کم کھائیں۔ 

مچھلی، چربی سے مبرا گوشت، ثابت اناج یا بھورے چاول اور پاستا کو ترجیح دیں، ہرے پتوں والی سبزیوں کو خوراک میں شامل کرنا نہ بھولیں۔ وٹامن سی اور وٹامن ڈی کی حامل غذائیں استعمال کریں تاکہ ان کی کمی نہ ہو۔ جلد بازی میں نہیں، آہستہ آہستہ اطمینان کے ساتھ چبا چبا کر کھائیں اور پلیٹ پر اپنے کھانے کی مقدار کو بھی نظر میں رکھیں تاکہ بعد میں بدہضمی نہ ہو اور وزن نہ بڑھے۔

سحری میں متنوع خوراک: رمضان سے پہلے کے ناشتے کی طرح سحور کو بھی اپنے دن کا سب سے اہم کھانا بنائیں۔ سحری میں غذائیت بخش خوراک مثلاً دلیہ، پنیر، دہی، لسی، پھلوں اور سبزیوں کو دسترخوان کی زینت بنائیں۔ 

بعض غذائیں جن کا گلائیکمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جن میں جو، جوار، مختلف اناج، ثابت گندم سے تیار روٹی، حمس اور دہی شامل ہیں، سحری میں استعمال کریں کیونکہ یہ دن بھر جسم کو توانائی فراہم کرتی رہیں گی۔ افطار و سحری کے دوران چائے اور کافی کی جگہ لبن (چھاچھ) اور تازہ جوس پیئں تاکہ دن بھر جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ۔

جسم میں پانی کم نہ ہونے دیں: روزے کی حالت میں جسم میں پانی کی کچھ مقدار کی کمی تو فطری ہے جس سے لوگوں میں سر ہلکا ہونے اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے لیکن اس کمی کو افطار اور سحور کے دوران زیادہ پانی اور مشروبات پی کر دور کیا جاسکتا ہے۔ 

تھوڑے تھوڑے وقفے سے پانی زیادہ پیئیں یا دودھ شکر کے بغیر سادی چائے پیئں جس میں آپ لیموں کے قتلے یا تازہ پودینہ کی پتیاں شامل کرسکتے ہیں جس سے جسمانی زہریلے مادے خارج کرنے اور ہاضمہ بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ 

اگر آپ باقاعدگی سے کافی یا جھاگ دار کاربونیٹڈ مشروبات پینے کے عادی رہے ہیں تو ان کی مقدار جہاں تک ممکن ہو، کم کردیں کیونکہ یہ مشربات پیشاب آور ہوتے ہیں اور ان سے جسم میں پانی کی مقدار کم ہوسکتی ہے ۔

ورزش میں اعتدال: روزے کی حالت میں چونکہ پانی پینے کا موقع نہیں ملتا اس سے قدرتی طور پر ہمیں کچھ تھکاوٹ اور سستی کا احساس ہوتا ہے اور عام دنوں کی طرح سرگرم رہنے کے بجائے غیرمتحرک رہنا پسند کرتے ہیں۔ تاہم اگر افطار اور سحور کے دوران آپ نے جسم کی پانی کی ضرورت اچھی طرح پوری کی ہے تو آپ اعتدال کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش بھی کرسکتے ہیں جس میں چہل قدمی بھی شامل ہے۔

اس قسم کی جسمانی سرگرمی سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے، جسم کو توانائی ملتی ہے جس سے وہ کام کرنے کے قابل رہتا ہے اور وزن بھی کم ہوسکتا ہے۔ تاہم روزے کی حالت میں ورزش کرنے سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے جو خطرناک ہے اس لئے بہترین طریقہ تو یہ ہے کہ سحری سے کچھ پہلے یا افطار کے چند گھنٹوں کے بعد ورزش کی جائے۔

صحت بخش عادتیں اپنائیں: رمضان ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی بری عادتیں مثلاً سگریٹ نوشی اور شکر ملے کاربونیٹڈ مشروبات بہت زیادہ پینا ترک کردیں۔ 

آپ اپنے نفس پر معمولی کنٹرول کرکے ان بری عادتوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا موقع ہے جب ہم اچھی عادتیں مثلاً سبزیوں کا استعمال بڑھا کر، زیادہ پانی پی کر اور معتدل ورزش کرکے اپنی صحت بہتر کرسکتے ہیں۔

Share This:

صیام و صحت

  • 20  مارچ ،  2026

اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔

  • 19  مارچ ،  2026

نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔

  • 14  مارچ ،  2026

رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...

  • 13  مارچ ،  2026

یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...

  • 10  مارچ ،  2026

صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...

  • 09  مارچ ،  2026

اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔

  • 07  مارچ ،  2026

دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔

  • 04  مارچ ،  2026

عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔

  • 02  مارچ ،  2026

نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...

  • 28  فروری ،  2026

ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • 27  فروری ،  2026

کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔