حرمین میں تراویح اور وتر کا حکم

حرمین میں تراویح اور وتر کا حکم

سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10 رکعات پڑھاتے ہیں اور وتر 2الگ 1 الگ پڑھاتے ہیں، اس کے متعلق جو حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں، ان کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: (1) واضح رہے کہ ائمہ اربعہ میں سے کسی کے نزدیک بھی تراویح کی رکعتیں 20 سے کم نہیں ہیں، چنانچہ علامہ انور شاہ کشمیری ؒ فرماتے ہیں کہ ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک سے بھی بیس رکعت تراویح سے کم کا قول منقول نہیں اور جمہور صحابہ رضی اللہ عنہم کا یہی مذہب تھا۔

لہٰذا عمرہ زائرین کے لیے تراویح کا حکم یہ ہے کہ وہ دس رکعت امام حرم کے ساتھ پڑھ کر پھر بعد میں ا گرممکن ہو تو اجتماعی، ورنہ انفرادی اپنی دس رکعت مکمل کرلیں۔

(2) اور وتر میں حنفی کے لیے تین رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھنے کا حکم ہے، اس کے لیے دو سلام کے ساتھ وتر پڑھنا درست نہیں، لہٰذا حرم میں دس رکعت تراویح کے بعد دس رکعت مزید پڑھ کر وتر پڑھے، یا اگر حرم میں وتر کی جماعت میں شریک ہو تو بعد میں اعادہ کرلے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 07  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔

  • 06  مارچ ،  2026

زکوٰۃ سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب...

  • 06  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 05  مارچ ،  2026

میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 04  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔

  • 03  مارچ ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔

  • 02  مارچ ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مسئلہ سے متعلق جواب۔

  • 02  مارچ ،  2026

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟

  • 28  فروری ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 28  فروری ،  2026

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔

  • 27  فروری ،  2026

روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔

  • 27  فروری ،  2026

مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔

  • 26  فروری ،  2026

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 26  فروری ،  2026

روزے سے متعلق مسائل پر مفتی منیب الرحمٰن کا جواب

  • 25  فروری ،  2026

روزے کی حالت میں احتلام ہو جانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 25  فروری ،  2026

ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا یا صرف ایک دن کا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ مفتی منیب کا جواب

  • 24  فروری ،  2026

مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب

  • 24  فروری ،  2026

مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔