رمضان کا روزہ عذر کے بغیر چھوڑ دینا

رمضان کا روزہ عذر کے بغیر چھوڑ دینا

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم ہے ، لیکن اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہیں، بلکہ اُسے چھوڑ دیا ہے، تو ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا یا صرف ایک دن کا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ (صاحبزادہ معصوم زبیر، اوسلو، ناروے)

جواب: اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہ ہواور کسی شرعی عذر کے بغیر چھوڑ دیا ہو،تو اس پر کفارہ نہیں ہے ،بلکہ صرف ایک دن کی قضا ہے، اگرچہ وہ قضا روزہ رکھ کر رمضانِ مبارک کے روزے کے اجرِ کامل سے محروم رہ جاتا ہے، لیکن فرض ساقط ہوجاتا ہے، حدیث پاک میں ہے: ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس نے شرعی رخصت (عذر)یا بیماری کے بغیر رمضان کا روزہ چھوڑا ہو، تو اگرچہ وہ سارا زمانہ روزہ رکھتا رہے، رمضانِ مبارک کے اس( چھوڑے ہوئے) روزے کے کامل اجر کو نہیں پاسکتا، (سنن ترمذی:723)۔ 

اس کی شرح میں علامہ علی القاری الحنفی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’جس نے رمضان کا ایک روزہ، شرعی عذر یا ایسی بیماری جس کے سبب روزہ توڑنے کا جواز پیدا ہوتا ہے، چھوڑا تو پوری عمر کا روزہ رمضان کے روزے کے فوت شدہ ثواب کی تلافی نہیں کرے گا، علامہ طیبی نے کہا: اگر وہ پوری زندگی بھی نفلی روزے رکھ لے، رمضان کے روزے کی فضیلت کو نہیں پاسکتا، اگرچہ اس سے رمضان کے (بلا عذر ومرض ) چھوڑے ہوئے روزے کی ایک دن کی قضا رکھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔

علامہ طیبی نے مزید کہا: نبی کریم ﷺنے پوری زندگی کے نفلی روزوں کے ذریعے رمضان کے بلا عذر چھوڑے ہوئے ایک روزے کی تلافی نہ ہوسکنے کی بات مبالغہ کے طور پر فرمائی اور شدت کا اظہار فرمایا ہے (تاکہ لوگ بلاعذر رمضان کا روزہ چھوڑنے کی جسارت نہ کریں)۔ علامہ علی القاری حنفی نے آگے چل کر فرمایا:ابن الملک نے کہا: اس پر فقہاء کا اجماع ہے کہ (رمضان کے بلاعذر ومرض چھوڑے ہوئے ایک روزے کی )صرف ایک دن کی قضا ہے، (مرقاۃ المفاتیح، ج:4، ص: 444)۔

علامہ علاء الدین کاسانی حنفی متوفّٰی 587 ھ، لکھتے ہیں:’’رہا کفارے کا وجوب، تو وہ روزے کے مخصوص توڑنے پر ہے (یعنی چھوڑنے پر نہیں ہے)اور اس سے مراد (کسی عذرِ شرعی یا مرضِ شدید کے بغیر روزہ رکھ کر )قصداً کھانے، پینے اور صورتاً یا معناً جماع کرنے سے لازم آتا ہے، (بدائع الصنائع، ج: 2،ص:127)‘‘۔

علامہ ابن عبدالبر مالکی لکھتے ہیں: ترجمہ: اور امت کا اس پر اجماع ہے اور بہت سے علماء سے منقول ہے: جس نے روزے کی فرضیت پر ایمان رکھتے ہوئے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ نہ رکھااور اُسے قصداً سرکشی کے طور پر چھوڑ دیا (یہاں توڑنے اور چھوڑنے کے فرق کو سمجھا جائے)، پھر اُس (سرکشی اور قصور )سے توبہ کی، تو اُس پر (صرف) اس کی قضا ہے، اسی طرح جس نے قصداً نماز چھوڑی، اس پر صرف (اس نماز کی) قضا ہے، (الاستذکار، جلد: 1، ص:77، دارالکتب العلمیہ، بیروت)‘‘۔

امام اہلسنت اعلیٰ حضرت احمد رضا قادری ؒ ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں: ’’(بلا عذر یا عذر کی بنا پر چھوڑے ہوئے )ایک روزے کی قضا ایک ہی ہے، ساٹھ روزوں کا حکم کفارہ میں ہے کہ کسی نے بلا عذرِ شرعی رمضانِ مبارک کا ادا روزہ، جس کی نیت رات سے کی تھی، بالقصد کسی غذا یا دوا یا نفع رساں شے سے توڑ ڈالا اور شام تک کوئی ایسا عارضہ لاحق نہ ہوا جس کے باعث شرعاً آج روزہ رکھنا ضرور ی نہ ہوتا، تو اُس جرم کے جرمانے میں ساٹھ روزے پے در پے رکھنے ہوتے ہیں، ویسے (بلاعذریا عذر کی بنا پر)جو روزہ نہ رکھا ہو، اس کی قضا صرف ایک روزہ ہے، (فتاویٰ رضویہ، ج:10،ص:519، رضا فاونڈیشن، لاہور)‘‘۔اگرچہ بلا عذر روزہ چھوڑنا رمضان کے ثواب سے محروم ہونے کا باعث ہے ، لیکن قضا رکھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔

صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں:’’جس جگہ روزہ توڑنے سے کفارہ لازم آتا ہے، اس میں شرط یہ ہے کہ رات ہی (سحری) سے روزہ رمضان کی نیت کی ہو، اگر دن میں نیت کی اور توڑ دیا تو کفارہ لازم نہیں (یعنی صرف قضا لازم ہے)، بحوالہ :الجوہرۃُ النیّرۃ، کتاب الصوم، جلد: 1، ص:181-180 ، (بہارِ شریعت ،حصہ پنجم، ص:991)‘‘۔

علامہ احمد بن محمد صاحبِ مختصر القدوری لکھتے ہیں: ترجمہ: ماہِ رمضان کے علاوہ (اور دنوں میں) روزہ توڑنے میں کفارہ نہیں ہے(خواہ وہ قضائے رمضان ہی کا روزہ ہو)، اس کی شرح میں علامہ ابوبکر بن علی یمنی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ: کیونکہ رمضان میں (روزہ توڑنے)کا جرم بڑا ہے، کیونکہ اس میں فرض روزے اور ماہِ رمضان (کی بے حرمتی) کا جرم ہے، جبکہ غیرِ رمضان میں صرف روزہ توڑنے (خواہ قضائے رمضان کا روزہ ہو یا نذر کا یا نفلی) کا جرم ہے ، (الجوہرۃ النیّرۃ، جلد:1،ص:173)‘‘۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 02  اپریل ،  2025

سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...

  • 01  اپریل ،  2025

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...

  • 31  مارچ ،  2025

سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...

  • 30  مارچ ،  2025

سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...

  • 27  مارچ ،  2025

سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...

  • 26  مارچ ،  2025

سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...

  • 25  مارچ ،  2025

سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...

  • 24  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...

  • 23  مارچ ،  2025

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...

  • 22  مارچ ،  2025

سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...