قرآنی آیات کی پوسٹیں بنا کر لوگوں کو ارسال کرنا کیا جائز ہے؟
- 26 مارچ ، 2025
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ لوگ اللّٰہ کا پیغام پڑھیں اور ہدایت پائیں؟
جواب: ہر مسلمان کے دل میں دین کی حفاظت کے ساتھ اس کی نشرو اشاعت کا جذبہ بھی ہونا چاہیے، اس لیے تبلیغ اور نصیحت کی غرض سے قرآنی آیات، احادیثِ مبارکہ، بزرگوں کے اقوال اور دینی پیغامات بھیجنا فی نفسہ جائز ہے، تاہم اس میں دو باتوں کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے:
1.کوئی بھی پوسٹ ہو، ضروری ہے کہ وہ معتبر اور مستند ہو، کیوں کہ شعوری یا لاشعوری طورپر بعض لوگ دینی جذبے سے غیر مستند معلومات بھی پھیلاتے ہیں، اس لیے تحقیق کے بغیر نہ خود پوسٹیں بنا کر شیئرکی جائیں اور نہ ہی دوسروں کی پوسٹوں کو آگے شیئر کیا جائے۔
2.قرآنِ مجید کی آیات کو اس کے رسم الخط(رسم عثمانی ) میں لکھاجائے، کیوں کہ خط اور قرآنی رسم الخط میں بڑا فرق ہے۔ قرآنِ کریم کی کتابت رسم عثمانی میں کرنا واجب ہے، لہٰذا کسی اور رسم الخط میں قرآنی آیت لکھ کر پیغام بھیجنا جائز نہیں ہے، البتہ مستندترجمہ لکھ کر بھیجا جاسکتا ہے۔
اگر پیغام ہرطرح سے مستند ہو، پھر بھی دین کی نشرواشاعت اور تبلیغ و دعوت کے سلسلے میں حکمت کے اصولوں سے کام لینا ضروری ہے۔ کون سا پیغام وقت کی ضرورت ہے، کس شکل میں مناسب ہے، کن لوگوں کے لیے مناسب ہے اور کس وقت مناسب ہے ، کس قدر مناسب ہے اور کس لب ولہجے اور اسلوب وانداز میں وہ زیادہ مؤثر ہوسکتا ہے، ان اصولوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، یہ اصول بھی دینی دعوت کا حصہ ہیں اور قرآن وسنت سے ثابت ہیں۔
اس کے برعکس مشاہدہ یہ ہے کہ لوگ جذبہ تو رکھتے ہیں، لیکن اصولوں کو نظر انداز کرجاتے ہیں، جس سے بجائے فائدے کے نقصان ہوتا ہے۔ رہا دین کی نشرواشاعت تو دینی معلومات و شرعی رہنمائی کے لیے کثیر تعداد میں مستند شرعی کتب، قرآنِ کریم کی تفاسیر، نیز اہلِ علم موجود ہیں اور معمولی کوشش سے لوگ دینی معلومات کا حصول کرسکتے ہیں، اس لیے آپ کے لیے مناسب یہی ہے، خود قرآنِ کریم کی تلاوت کریں، کیوں کہ تلاوت خود قرآنِ کریم کا حق ہے اور اس کے بے شمار فضائل ہیں اور اس کا ثواب یقینی ہے۔
شرعی مسائل کا حل
سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
- 07 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔
زکوٰۃ کے نصاب کی وضاحت اور واجب الادا زکوٰۃ معلوم کرنے کا طریقہ
- 06 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب
کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
- 05 مارچ ، 2026
میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔
مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
کیا فطرانہ کی رقم مسجد کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
عورت کو دن کے درمیان حیض ہوجائے تو روزہ قائم رہے گا؟
- 03 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔
کیا روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں؟
- 03 مارچ ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔
کیا روزے میں مجبوری کے تحت ناک میں اسپرے کرسکتے ہیں؟
- 02 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مسئلہ سے متعلق جواب۔
سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام
- 02 مارچ ، 2026
سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟
کیا روزے کی حالت میں کان میں دوا ڈال سکتے ہیں؟
- 28 فروری ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ بوس وکنار کیا جاسکتا ہے؟
- 27 فروری ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔
کیا رمضان کے روزے معراج کے موقع پر فرض ہوئے تھے؟
- 27 فروری ، 2026
مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟
- 26 فروری ، 2026
روزے سے متعلق مسائل پر مفتی منیب الرحمٰن کا جواب
روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
- 25 فروری ، 2026
روزے کی حالت میں احتلام ہو جانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو وہ کفارہ ادا کرے گا یا صرف قضا روزہ رکھے گا؟
- 25 فروری ، 2026
ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا یا صرف ایک دن کا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ مفتی منیب کا جواب
کیا زکوٰۃ کی رقم سے فلسطینی مسلمانوں کی امداد کی جا سکتی ہے؟
- 24 فروری ، 2026
مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب