رمضان میں شوگر کے مریض میٹھا کیسے کھائیں؟
- 26 مارچ ، 2025
- Web Desk
- لذیذ پکوان
شوگر میں مبتلا افراد من پسند میٹھے پکوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔میٹھے کھانوں سے ان کا گلوکوز لیول مقررہ حد سے بڑھ سکتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اب جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں افطاریوں کا اہتمام کیا جائے گا ایسے میں شوگر میں مبتلا افراد کے لیے بھی شوگر فری میٹھے پکوان بنائے جاسکتے ہیں۔ اس طرح وہ ماہ ِرمضان میں ڈاکٹر کی ہدایت کےمطابق عمل کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ میٹھے پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ چند شوگر فری پکوانوں کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔
ڈائبیٹک کوکیز
اجزاء۔
مکھن ۔ایک سو گرام
بران شوگر۔ ایک سو دس گرام
انڈا۔ ایک عدد
دودھ۔ دو کھانے کے چمچ
نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا۔ آدھا چائے کا چمچ
چنے ۔ایک سو پچاس گرام (بُھنے ہوئے)
میدہ ۔ایک سو پچاس گرام
مونگ پھلی ایک سو پچاس گرام
ترکیب۔
اوون کو ایک سو ستر ڈگری پر گرم کرلیں۔
اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر کو اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں انڈا، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی مکس کردیں۔
اس کے بعد اپنی پسند کی شکل میں کوکیز بناکر بیک کریں۔
دس سے بارہ منٹ میں کوکیز تیار ہو جائیں گی۔
پھر انہیں ٹھنڈا کرکے ایئر ٹائٹ جار میں ڈال دیں۔
ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔
ڈائبیٹک فریش ایپل کیک
اجزاء ۔
سوئیٹنر۔دو کپ
انڈے۔تین عدد
سیلف ریزنگ فلار۔تین کپ
اورنج جوس۔ایک چوتھائی کپ
تیل۔ڈیڑھ کپ
دارچینی۔ایک کھانے کا چمچ
ونیلا ایسنس۔ایک کھانے کا چمچ
کٹے اخروٹ۔ایک کپ
سوکھا کھوپرا۔ ایک کپ
باریک کٹے سیب۔تین کپ
آئسنگ شوگر۔ تھوڑی سی
ترکیب۔
پہلے اوون کو دو سو پینتیس ڈگری پر گرم کریں اور ایک ٹیوب پین کو گریس کر لیں۔
اب ایک بڑے پیالے میں سوئیٹنر، انڈے، سیلف ریزنگ فلار، اورنج جوس، ڈیڑھ کپ تیل، دار چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر بیٹ کر لیں۔
آمیزہ فلفی ہو جائے تو کٹے اخروٹ، سوکھا کھوپرا اور باریک کٹے سیب ڈال کر فولڈ کریں۔
اس آمیزے کو گریس کیے پین میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں نوے منٹ بیک کریں۔
آخر میں اس پر تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔
گجریلا شوگر فری
اجزاء۔
گاجریں ۔دو عدد(بڑی)
ملائی کے بغیردودھ۔ 500ملی لیٹر
شوگرفری سویٹنر۔ ذائقہ کیلئے
ترکیب۔
گاجروں کو چھیل کر کدو کش کر لیں۔ پھر ایک سوس پین میں دودھ گاجر یں ڈال کر اتنا پکا ئیں کہ گاجر یں نرم اور دودھ خشک ہو جائے۔ اب آنچ سے ہٹا کر سویٹنر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ مرضی کے مطابق ٹھنڈا یا گرم پیش سکتے ہیں۔
شوگر فری فروٹی دہی
اجزاء۔
کٹا ہوا انناس ۔ایک کپ
کٹا ہوا ۔پپیتا ایک کپ
تازہ اورنج جوس ۔ایک کپ
تازہ گاڑھا دہی۔ چار کپ
شوگر فری سویٹنر۔ ایک کھانے کاچمچ
ترکیب۔
تمام پھلوں کو گرائنڈ رمیں ڈالیں اورنج جوس اور سویٹنر شامل کرکے سب کو گرائنڈ کرلیں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ دہی شامل کریں اور پھر سارے آمیزے کو اس وقت تک گرائنڈ کریں جب تک کہ سب اشیاء ایک ہی شکل میں تبدیل نہ ہوجائیں۔ اس آمیزے کو اپنے ذائقہ کے مطابق گاڑھا یا پتلا کیا جا سکتا ہے۔ ٹھنڈا کرکے گلا س میں ڈال کرپیش کریں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔
شوگر فری کدو کا حلوہ
اجزاء۔
کدو ۔ڈیڑھ کلو
دُودھ۔ سات سو پچاس ملی لیٹر
شوگر فری سویٹنر۔حسبِ پسند
میدہ۔ دو سو پچاس گرام
تیل۔حسبِ ضرورت
ہری الائچی۔چھ عدد (پسی ہوئی)
کاجو۔ بارہ عدد
پستے۔ بارہ عدد
بادام ۔بارہ عدد
بادام ایسنس ۔چند قطرے
گلاب کا پانی۔ چند قطرے
کھانے کا رنگ (ہرا)۔ چند قطرے
ترکیب۔
ایک بڑی اور گہری کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
اب کدو شامل کرکے ہلکی آنچ پر سوتے کرلیں۔
جب خوشبو آئے تو دُودھ اور سویٹنر شامل کر کے پکالیں۔
جب کدو نرم ہو جائے تو ہینڈ بلینڈرکی مدد سے پیس لیں۔
اب بادام کا ایسنس ، گلاب کا عرق اور الائچی ڈال کر پکائیں۔
جب تیل الگ ہو جائے تو تھوڑا سا میدہ ڈال کر مسلسل چمچ چلاتے جائیں۔
تیار ہونے پر پستہ، کاجو اور بادام سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔
شوگر فری کدو کی فیرنی
اجزاء۔
سبزکدو ۔ایک پاؤ، الائچی۔ حسبِ پسند، سویٹنر۔ حسبِ پسند،دودھ۔ ایک کلو، بادام، پستہ ۔ حسبِ پسند
ترکیب۔
کدو چھیل کر ابال لیں۔ پیس کر دودھ میں ملائیں۔ 5منٹ پکا کر چھلنی سے چھان لیں۔ اب دودھ کو خوب پکائیں پھر آخر میں سویٹنر شامل کر کے چمچ چلاتی رہیں۔ فیرنی کی طرح تیار ہو جائے تو الائچی، بادام، پستہ ڈال کر تناول فرمائیں۔
شوگر فری چاکلیٹ براؤنی
اجزاء۔
شوگر فری چاکلیٹ۔4/1 کپ،بران شوگر۔ 2/1 کپ،کلوریز فری سویٹنر۔2/1 کپ,انڈے۔2عدد, میدہ۔آدھا کپ، تیل۔ 2/1 کپ،پیکنگ سوڈا۔1 ٹیبل سپون
ترکیب۔
اوون ڈش کو تیل سے گریس کرلیں پھر اس پر بٹر پیپر بجھا دیں اور 1کھانے کا چمچ میدہ اس پر چھڑک دیں۔ایک پین میںشوگر فری چاکلیٹ کو پگھلا لیں کہ وہ کریم کی طرح ہو جائیں۔ایک باؤل میں انڈے بیٹ کریں پھر ان میں چاکلیٹ والا مکسچر ملا دیں،اس کے بعدمیدہ، بران شوگر، کلوریز فری سویٹنر ملا کرہاتھ والے بیٹر سے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اس مکسچر کو اوون ڈش میں ڈال کے پری ہیٹ اوون میں80ڈگری پربیس منٹ کیلئے بیک کریں۔اوون سے نکال کے دو منٹ کیلئے ٹھنڈا کریں اور پھر سانچے سے نکالیں۔
اسے کاٹ کر اوپر شوگر فری کوکو پاؤڈر چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔
لذیذ پکوان
آج افطار ڈنر میں بنائیں مزیدار چکن وائٹ قورمہ
- 07 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...
افطاری کیلئے آسان اور لذیذ ریسپی: چکن ہنی ونگز
- 06 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔
افطاری کو مزید ذائقہ دار بنائیں، گھر پر بنائیں مزیدار راج کچوری
- 05 مارچ ، 2026
ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔
آج سحری کیلئے بنائیں مزیدار چپلی کباب گرما گرم نان کے ساتھ
- 04 مارچ ، 2026
اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔
رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب
- 03 مارچ ، 2026
اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افطار ڈرنک: ٹھنڈا ٹھنڈا اسٹرابیری شیک
- 03 مارچ ، 2026
اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔
رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی
- 02 مارچ ، 2026
آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔
رمضان المبارک کی میٹھی سوغات: مزے دار کھیر
- 01 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔
سحری کی شان خوشبودار دم کا قیمہ
- 28 فروری ، 2026
گرم گرم نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جائے تو یہ سحری کو یادگار بنا دیتا ہے۔
افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب
- 28 فروری ، 2026
فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔
رمضان المبارک کی افطاری کا خاص تکہ سموسہ
- 27 فروری ، 2026
اس مقدس مہینے میں افطاری دسترخوان کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔
رمضان المبارک کی لذیذ افطاری: ماش کے دہی بڑے
- 27 فروری ، 2026
ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔
افطاری کی رونق بڑھائیں سبزی کے پکوڑوں سے
- 26 فروری ، 2026
گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
رمضان المبارک میں سحری و افطار کیلئے ذائقے دار انڈے اور آلو کے کباب
- 26 فروری ، 2026
انڈے اور آلو کے کباب کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب۔
سحری کا ذائقہ دار انتخاب: چٹ پٹا آملیٹ
- 25 فروری ، 2026
رمضان المبارک کی بابرکت سحری میں ایسی غذا کا انتخاب نہایت اہم ہے جو ہلکی بھی ہو اور بھرپور توانائی بھی فراہم کرے۔
سحری کے دستر خوان کی شان: خستہ اور مزیدار تندوری پراٹھا
- 25 فروری ، 2026
سحری میں گرم اور نرم پراٹھوں کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے۔
دسترخوانِ افطار کی رونق: آلو، پالک کے پکوڑے
- 24 فروری ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے وقت گرم گرم پکوڑوں کی خوشبو پورے گھر کا ماحول خوشگوار بنا دیتی ہے۔
افطار اسپیشل: خستہ اور لذیذ آلو کے کباب
- 24 فروری ، 2026
آلو کے کباب ایک ایسی ہی مقبول اور سادہ ترکیب ہے جو کم اجزاء اور کم وقت میں تیار ہو کر افطار ٹیبل کی رونق بڑھا دیتی ہے۔
آج پیش کریں گرما گرم چکن فرائیڈ رائس
- 23 فروری ، 2026
آج ہلکی پھلکی افطاری کے بعد دستر خوان پر پیش کریں گرم گرم چکن فرائیڈ رائس۔
آج افطاری کیلئے پیش ہے ’’رائس فلیکس کٹلٹس‘‘ کی مزیدار ترکیب
- 22 فروری ، 2026
اِنہیں چٹنی یا ساس کے ساتھ افطار میں سَرو کریں۔