ماہ رمضان میں نفسیاتی صحت کا کیسے خیال رکھیں؟
- 19 فروری ، 2026
- Web Desk
- صیام و صحت
ماہر نفسیات کے مطابق رمضان میں ہمارا جسم ایک ایسی تبدیلی کے عمل سے گزرتا ہے جس کی ہمیں عادت نہیں ہوتی، لیکن رمضان کے دوران اگر ہم اپنی عادات میں کچھ تبدیلی لائیں تو اس سب سے بچا جا سکتا ہے۔ بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ انہیں رمضان کے شروع کے دنوں میں بہت زیادہ غصہ یا چڑچڑا پن محسوس ہوتا ہے یا وہ مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں یا انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی کام کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے اور پورے دن میں ان کا موڈ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہوتا ہے جبکہ کچھ خاص اوقات میں وہ خود کو بہت زیادہ تھکا ہوا محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔
ماہر نفسیات کے مطابق وہ لوگ جو سحری میں بہت زیادہ کیفین یا سوڈے والے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، جس میں چائے، کافی یا کولڈ ڈرنکس وغیرہ شامل ہیں، سب سے پہلے وہ ان کا استعمال کم کریں کیونکہ یہ جسم کو فوری توانائی دینے کا ذریعہ بنتے ہیں اور جب جسم کو بہت گھنٹوں تک وہ مشروبات نہیں ملتے تو وہ چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتا ہے، جو غصے کا سبب بنتا ہے۔
ان کی جگہ آپ سکنجبین یا تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال زیادہ کردیں، یہ موڈ کو معتدل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنی خوراک میں فائبر کو شامل کریں اور دلیہ، مختلف دالیں، سلاد اور تازہ پھلوں کا استعمال بڑھا دیں۔ اسی طرح پاستا، پیزا اور تلی ہوئی خوراک کم کردیں تو اس سے بھی آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔
ماہر نفسیات کے مطابق رمضان میں غصہ آنے کی ایک اور وجہ نیند کی کمی ہے۔ ہم نیند کو ٹکڑوں میں پورا کرتے ہیں، جس سے ہمارا بائیولوجیکل کلاک ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔ اس وجہ سے جسم ہارمونز کو معمول کے مطابق بیلنس نہیں کر پا رہا ہوتا۔ اس کے لیے کوشش کریں کہ اپنی نیند کا پیٹرن ٹھیک رکھیں۔
افطار کے فوراً بعد نہ سوئیں بلکہ وہ نیند دن کے وقت میں پوری کریں اور نیند کا دورانیہ پورا کریں، اس سے بھی موڈ ٹھیک رہے گا۔ کوشش کریں کہ خاص طور پر سحری اور افطاری کے بعد تھوڑی سی واک ضرور کریں۔
لوگ اکثر سحری کے بعد سو جاتے ہیں جس کی وجہ سے معدے کو وقت ہی نہیں ملتا کہ وہ کھانے کو ہضم کرسکے، جس کی وجہ سے تیزابیت ہوسکتی ہے، جو پورے دن آپ میں چڑچڑے پن اور سستی کا سبب بنتی ہے۔
صیام و صحت
دن میں تین بار کھانا، صحت کیلئے مفید یا نقصان دہ؟
- 20 مارچ ، 2026
اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔
روزہ کے صحت پر مثبت اثرات پر طبی سائنس کیا کہتی ہے؟
- 19 مارچ ، 2026
نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔
ماہِ رمضان: صحت مند افراد کے ساتھ مریضوں کیلئے بھی نعمتِ عظمیٰ
- 18 مارچ ، 2026
رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔
ماہِ رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی دور کرنا
- 17 مارچ ، 2026
ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال
- 16 مارچ ، 2026
سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔
رمضان میں ایسی عادات اپنائیں جو بعد میں بھی کام آئیں
- 14 مارچ ، 2026
رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...
صحت بخش سحری ضروری
- 13 مارچ ، 2026
یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری مشورے
- 12 مارچ ، 2026
رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔
روزہ رکھنے کیلئے معالج سے مشورہ ضرور کریں
- 11 مارچ ، 2026
دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...
رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر
- 10 مارچ ، 2026
صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...
سحری میں کھائے کون سے کھانے آپ کا روزہ مشکل بنا سکتے ہیں؟
- 09 مارچ ، 2026
اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔
دودھ اور کھجور کا ایک ساتھ استعمال
- 07 مارچ ، 2026
دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی کون سی غذائیں ہوتی ہیں؟
- 06 مارچ ، 2026
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ضروری مشورے
- 06 مارچ ، 2026
ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
روزے کے طبی پہلو اور صحت پر اُس کے پڑنے والے اثرات
- 05 مارچ ، 2026
روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔
رمضان المبارک میں رکھیں اپنے معدے کا خیال
- 04 مارچ ، 2026
عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔
کیا ذیابطیس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟ اہم نکات اور غلط فہمیاں
- 03 مارچ ، 2026
ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔
رمضان المبارک: نئی نسل کیلئے تعمیر شخصیت کا عملی نصاب
- 02 مارچ ، 2026
نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...
کیا ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟
- 28 فروری ، 2026
ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رمضان المبارک اور ذیابطیس کے مریض
- 27 فروری ، 2026
کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔