آج افطاری میں بچوں کیلئے مزیدار بسکٹس بنائیں

آج افطاری میں بچوں کیلئے مزیدار بسکٹس بنائیں

بسکٹ لاطینی زبان کے لفظ بس کوکٹس (Bis coctus)سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے دو دفعہ پکا ہوا۔ بچے بڑے سب ہی بسکٹس کھانا پسند کرتے ہیں۔ بالخصوص شام کی چائے کے ساتھ بسکٹس کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ بسکٹس سے نہ صرف منہ کا ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے بلکہ یہ بےوقت کی بھوک بھی مٹاتے ہیں۔ بسکٹ بہت نرم بھی ہوتے ہیں اور سخت بھی۔

پہلے بسکٹ صرف میدے سے تیار کیے جاتے تھے جبکہ 7ویں صدی میں فارسی دور حکومت میں میدہ، انڈہ، مکھن، کریم، شہد، پھل اور مختلف چیزیں ملا کر بسکٹس بنائے جانے لگے۔ قرون وسطیٰ میں انڈہ، میدہ او رمختلف اجزاء ڈال کر بسکٹس بیک کیے جاتے تھے۔

آجکل انہیں میدہ، چینی، شہد، کریم اور مختلف سوئیٹز ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ یہ میٹھے ، لذیذ اور خوش ذائقہ ہوتے ہیں، جنہیں بآسانی گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ مختلف ملکوں میں انہیں مختلف طریقے سے تیار کیا جاتا تھا۔

شمالی امریکہ میں بسکٹ کو میدہ، بیکنگ پائوڈر ، بیکنگ سوڈا اور مختلف کیمیکلز ڈال کر تیار کیا جاتا ہے۔ بسکٹس صبح کے ناشتے میں بھی پیش کیے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اکثر لوگ صبح کے ناشتے میں چائے، دودھ کے ساتھ بسکٹ کھانا پسند کرتے ہیں۔

بعض دوپہر یا شام کے اوقات میں اسے میٹھے کے طور پر کھاتے ہیں۔ ذیل میں بسکٹس بنانے کی چند ترکیبیں قارئین کی نذر ہیں، جنہیں آپ گھر پر تیار کر کے نہ صرف خود لطف اٹھائیں گے بلکہ مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے بھی پیش کرسکتے ہیں۔

چیز بسکٹس

درکار اجزاء:

میدہ۔ ایک کپ

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

مسٹرڈ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ

مکھن۔ چار اونس

چیڈر چیز۔ چار اونس (کدوکش)

دلیہ۔ دو کھانے کے چمچ

پیپریکا۔ ایک چائے کا چمچ

انڈے کی سفیدی۔ ایک عدد

ترکیب:

ایک پیالے میں میدہ، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔ پھر اس میں مکھن شامل کر دیںاور کچھ دیر تک مکس کرتے رہیں۔ اس کے بعد چیڈر چیز شامل کریں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔ اب تھوڑا سا خشک میدہ چھڑک کر ڈو کو پتلا بیل لیں، پھر کسی بھی شکل کے کوکیز کاٹ لیں اور بیکنگ شیٹ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر برش کی مدد سے کوکیز پر لگا دیں۔ پھر دلیہ اور پیپریکا مکس کرکے کوکیز پر چھڑکیں۔ آخر میں انہیں 220ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں پانچ سے چھ منٹ بیک کر لیں۔

کوکونٹ بادام کو کیز

درکار اجزاء:

مکھن۔ آدھا کپ

بیکنگ سوڈا۔ آدھا چائے کا چمچ

کھٹی کریم۔ آدھا کپ

سفید آٹا۔ ڈھائی کپ

کٹے ہوئے بادام۔ ڈیڑھ کپ

دانے دار چینی۔ ایک کپ

انڈے۔ دو عدد

ونیلا ایسینس۔ ایک چائے کا چمچ

کھوپرا۔ دو کپ

ترکیب:

ایک مکسنگ بائول میں مکھن کو الیکٹرک مکسر سے میڈیم یا ہائی اسپیڈپر تین سیکنڈ پھینٹیں۔ چینی اور بیکنگ سوڈا ملا دیں اوراتنا پھینٹیں کہ وہ یکجان ہو جائیں۔ پھینٹے ہوئے انڈےمیں کھٹی کریم اور ونیلا ایسنس ملا دیں اور مکسر کی مدد سے جتنا آٹا پھینٹنا ممکن ہو پھینٹتے ہوئے شامل کرلیں۔ 

اگر آٹا بچ جائے تو لکڑی کے چمچ کی مدد سے چلاتے ہوئے ناریل اور بادام ملا دیں۔ چکنی کوکی شیٹس پر پھینٹے ہوئے آٹے کو گول چمچ سے گراتی جائیں۔ 350ڈگری پری ہیڈ اوون میں لگ بھگ 12منٹ یا گولڈن برائون ہونے تک بیک کریں۔ پھر کوکیز کو ہٹا لیں اور ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔