چندہ جس مقصد کے لیے جمع کیا گیا ہو، اسے دوسرے مصارف پر خرچ کرنا

چندہ جس مقصد کے لیے جمع کیا گیا ہو، اسے اس کے بجائے دوسرے مصارف پر صرف کرنا

سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس چندے کو مختلف جگہوں پر خرچ کیا گیا، مثلا ً بجلی، گیس وغیر ہ کے بل ادا کیے گئے ،نمازِ جمعہ کے لیے ٹینٹ کا کرایہ ختم قرآن سے نکالا گیا اور خاکروب کو بھی اضافی پیسے ختم قرآن کے جمع شدہ عطیات سے دیے گئے، ختمِ قرآن پر مٹھائی کی تقسیم بھی اسی رقم سے کی گئی، اعتکاف والوں کو پھول کے ہار پہنائے گئے، ازراہِ کرم قرآن وحدیث کی رو شنی میں اس مسئلے کا حل بتائیے، (مظہرعلی سعیدی، امام وخطیب جامع مسجد گلزارِ حبیب، نواب شاہ )

جواب: چندہ یا عطیہ جمع کرنے میں ہمیشہ یہ ملحوظ رہنا چاہیے کہ جس کام کے لیے جمع کیا گیا ہے، صرف اسی کام میں خرچ کیا جائے، کسی دوسرے کام میں خرچ نہیں کیا جاسکتا اور اگر اس کام میں خر چ کرنے کے بعد جو رقم بچ جائے، تو جن لوگو ں سے چندہ لیا گیا تھا، انہیں واپس لوٹا دیا جائے یا ان لوگوں سے اجازت لےکر اسے دوسرے کام میں خر چ کیا جائے۔

اگر محض ختم قرآن کے نام سے چندہ جمع کیا گیا تھا، تو اس رقم سے دو سرے امور کی ادائیگی نہیں کی جاسکتی، ہاں اگر چند ہ لیتے وقت، دینے والوں سے یہ اجازت لے لی گئی ہو کہ وہ اس رقم کے خرچ میں یہ اختیا ر دے دیں کہ جس نیک کام میں مناسب سمجھیں، عطیہ جمع کرنے والے اس رقم کو وہاں خر چ کرنے کے مختار ہوں گے، تو اس صو رت میں اس رقم کو دیگر مصارف میں صر ف کیا جا سکتا ہے۔

امام احمد رضا قادری ؒ سے میلاد وایصال ثواب کے لیے کیے جانے والے چندے میں سے فاضل چندے کے مصرف سے متعلق سوال ہوا، آپ نے جواب میں فرمایا: ’’ ایسے چندوں سے جو روپیہ فاضل بچے، وہ چندہ دہندان کا ہے، ان ہی کی طرف رجوع لازم ہے، وہ دیگ وغیرہ جس امر کی اجازت دیں، وہی کیا جائے۔

ان میں جو نہ رہے، اس کے عاقل بالغ وارثوں کی طرف رجوع کیا جائے، اگر ان میں کوئی مجنون یا نابالغ ہے تو باقیوں کی اجازت صرف اپنے حصص کے قدر میں معتبر ہوگی، صبی ومجنون کا حصہ خواہی نخواہی واپس دینا ہوگا، اور اگر وارث بھی معلوم نہ ہو ں تو جس کام کے لئے چندہ دہندوں نے دیا تھا، اسی میں صرف کریں، وہ بھی نہ بن پڑے تو فقراء پر تصدق کردیں، غرض بے اجازت مالکان دیگ لینے کی اجازت نہیں۔

درمختار میں ہے: ترجمہ: ’’اگر بیت المال میں مال نہ ہو یا کوئی منتظم نہ ہو تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ اسے کفن پہنائیں اور اگر کوئی قادر نہ ہو تو لوگوں سے چندہ لیا جائے اور کفن کے چندے سے کچھ بچ جائے تو یہ چندہ دینے والا معلوم ہو تو اسے لوٹا دیا جائے ،ورنہ اس سے ایسے ہی فقیر کو کفن پہنا دیا جائے ، یہ بھی نہ ہوسکے، تو کسی فقیر کو صدقہ کردیا جائے ،’’ مجتبیٰ‘‘۔

ردالمحتار میں ہے : ترجمہ : ماتن کا قول: اسی جیسے فقیر کو پہنا دیا جائے، یہ عبارت’’ مجتبیٰ ‘‘میں مذکور نہیں، بلکہ یہ ’’البحرالرائق‘‘ میں’’ تجنیس ‘‘اور’’ واقعات ‘‘ کے حوالے سے مذکور ہے، میں کہتا ہوں اور صاحب ہدایہ کی کتاب ’’ مختارات النوازل‘‘ میں ہے: فقیر فوت ہوا تو لوگوں نے چندہ جمع کر کے اس کو کفن دیا اور چندہ بچ گیا، اگر اس زائد چندہ والے شخص کامعلوم ہو، تو اسے واپس کیا جائے، ورنہ اسے کسی دوسرے فقیر کے کفن میں خرچ کیا جائے یا پھر صدقہ کر دیا جائے۔

اسی طرح اور کتب میں ہے: ترجمہ:’’قلت (میں کہتا ہوں): ردالمحتار میں ’’مختارات‘‘ کی عبارت نقل کرنے میں یہ اشارہ ہے کہ کسی فقیر کو کفن پہنانے یا صدقہ کرنے میں ترتیب مذکور نہیں ہے، جیسا کہ شرح میں ہے، اقول (میں کہتاہوں) لیکن خانیہ پھر ہندیہ میں ہے کہ اگر زائد چندے والا معلوم ہو، تو اسے واپس کیا جائے اور اگر معلوم نہ ہوتو پھر کسی اور محتاج کو کفن دیا جائے، اور اگر کسی کفن میں صرف کرنا مقدور نہ ہو تو فقراء پر صدقہ کیا جائے تو یہ عبارت ترتیب کے لیے نص ہے، اس میں شک نہیں کہ اس ترتیب کے اپنانے سے یقیناً عہدہ برآ ہوسکتا، پھر یہ اگرچہ وقف نہیں تو اس کے مشابہ ہے اور اس میں شک نہیں کہ چندہ دینے والے مالک کی غرض کو پورا کرنا زیادہ محکم ہے، اسی لیے ہم نے اس ترتیب کو قابلِ اعتماد قرار دیا ہے، (فتاویٰ رضویہ جلد16ص: 134 )‘‘۔

خلاصۂ کلام یہ ہے کہ جس مصرف کے لیے چندہ لیا گیا ہے، اسی پر خرچ کرنا شرعاً لازم ہے اور اگر اس مصرف سے رقم بچ جائے تو بقیہ رقم یا تو چندہ دینے والوں کو واپس کردی جائے، ورنہ اگر چندہ دہندگان دستیاب نہ ہوں، تو اس رقم کو فقرا پر صدقہ کردیا جائے، یہ مسئلہ ہم نے فقہی اصول کے مطابق تحریر کردیا ہے، لیکن اگر کہیں عرف یہ ہے کہ ختمِ قرآن کے نام پر جمع شدہ چندے کی رقم ان تمام مصارف پر صرف ہوتی ہے اور چندہ دینے والوں کو بھی اس کا علم ہے اور وہ اس پر راضی ہیں، تو یہ درست ہوگا، ورنہ انتظامیہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہوگی۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 02  اپریل ،  2025

سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...

  • 01  اپریل ،  2025

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...

  • 31  مارچ ،  2025

سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...

  • 30  مارچ ،  2025

سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...

  • 27  مارچ ،  2025

سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...

  • 26  مارچ ،  2025

سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...

  • 24  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...

  • 23  مارچ ،  2025

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...

  • 22  مارچ ،  2025

سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...