رمضان المبارک، تربیت کا مہینہ

رمضان المبارک، تربیت کا مہینہ

ماہِ رمضان المبارک، اسلامی تقویم کے اعتبار سے نواں مہینہ ہے۔ یہ تمام مہینوں کا سردار ہے اور اس کے فضائل لامحدود ہیں۔ یہ صبر، ہم دردی اورغم خواری کا مہینہ ہے۔ رمضان وہ واحد مہینہ ہے کہ جس میں شیاطین قید کردیئے جاتے ہیں اور ہر نیکی کا ثواب ستّر گُنا بڑھ جاتا ہے، جب کہ نوافل کا ثواب فرائض کے برابر ہو جاتا ہے۔ نیز، اِس بابرکت مہینے کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔

اِسی ماہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب، سرورِ کائنات، حضرت محمّد مُصطفیٰ ﷺ کے قلبِ اطہر پہ قُرآن نازل کیا، تو اِسی ماہ کو غزوۂ بدر اور فتحِ مکّہ سے بھی نسبت ہے۔ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان دِن کے وقت اللہ کی رضا کے لیے روزہ رکھتے ہیں، وہیں رات کو نمازِ تراویح کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ پھر اِسی ماہ کے آخری عشرے میں اعتکاف جیسی بابرکت عبادت ہوتی ہے اور اِسی آخری عشرے میں طاق راتوں کو شب بےداری کرکے اللہ کا قُرب حا صل کیا جاتا ہے۔

لفظ،’’رمضان‘‘ دراصل ”رمض“ سے مشتق ہے، جس کے معنی جلانے کے ہیں۔ یعنی رمضان وہ بابرکت مہینہ ہے کہ جو مومن کے گُناہوں کو جلا دیتا ہے۔ قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ ”پس تُم میں سے جو کوئی اس مہینے (رمضان المبارک) کو پائے تو ضرور اس کے روزے رکھے۔‘‘(سورۂ بقرہ، آیت نمبر 185) جب کہ ماہِ صیام کے ضمن میں پیارے آقا حضرت محمّد مُصطفیﷺ کا فرمان ہے کہ ”جس نے ایمان کی بنا پر اور حصولِ ثواب کے لیے (احتساب کے ساتھ) رمضان کے روزے رکھے، اُس کے پچھلے گُناہ اللہ تعالیٰ نے بخش دیے“۔ (بخاری و مسلم)

قرآن و حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ بڑا بابرکت اور عظمت والا ہے۔ اس کی سب سے خاص عبادت روزہ ہے، جو ایک مومن کو صبر و ایثار اور ضبطِ نفس کی تربیت دیتی ہے۔ بقول حضرت شیخ سعدی شیرازیؒ ؎ ندارند تن پروراں آگہی… کہ پُرمعدہ باشد زحکمت تہی۔ ترجمہ: ’’جولوگ بہت زیادہ کھاتے ہیں، وہ آگہی سے محروم رہتے ہیں، کیوں کہ بَھرا ہوا معدہ حکمت سے خالی ہوتا ہے۔‘‘

جب انسان رمضان المبارک میں اِس تربیتی مرحلے کو اللہ اور اُس کے رسول ﷺ کی ہدایات کے مطابق احسن طریقے سے مکمل کرلیتا ہے، تو اس کے بدلے اللہ پاک نہ صرف اُس کے تمام گناہ بخش دیتا ہے، بلکہ اُسے ”تقویٰ“ کی لازوال دولت بھی عطا فرماتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کسی معیاری ہوٹل میں جائیں، تو وہاں کا عملہ آپ سے اس قدر خوش اسلوبی سے پیش آئے گا کہ آپ کا دل خوش ہوجائے گا، حتیٰ کہ اگر کوئی اُن سے بدتمیزی سے بھی پیش آئے، تو تب بھی وہ جواب دینا تو کُجا از خود معذرت کر لیتے ہیں۔

اگر آپ عملے سے استفسار کریں کہ آپ اتنا کچھ کیسے برداشت کرلیتے ہیں؟ تو اُن کا جوا ب ہوتا ہے کہ ’’ہمیں اس طرزِعمل کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔‘‘ تو پتاچلا کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد اُس کاشخصیت سے اظہار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی شعبے کی باقاعدہ تربیت حاصل کرے، مگر اُس کی شخصیت، طرزِ عمل سےتربیت کا اثر نہ چھلکتا ہو یا اُس کے کام میں نظر نہ آئے، تو اِس کا مطلب ہے کہ یا تو اُس نے صحیح طور پر ٹریننگ حاصل ہی نہیں کی یا پھرحاصل کر کے بھی گنوا دی ہے۔

یہ اللہ تعالیٰ کا اُمّتِ رسول ﷺ پر کتنا بڑا احسان ہے کہ اُس نے ہماری تربیت کے لیے پورا ایک مہینہ عطا فرمایا ہے، جس میں روزے، تراویح، اعتکاف اور طاق راتوں کے ذریعے ایک مسلمان کو رجوع الی اللہ اور حُسنِ اخلاق کی بہترین تربیت دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام ایک بامقصد دین ہے، چناں چہ اِس پوری تربیت کا بھی ایک مقصد ہے اور اگر وہ مقصد ہی فراموش ہوجائے، تو ایک مومن رمضان المبارک میں کثیرعبادت و ریاضت کے باوجود ناکام ہے، کیوں کہ وہ نتائج ہی حاصل نہیں ہوئے، جو دراصل اسلام کو مطلوب ہیں۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے کے اختتام کے ساتھ ہی ’’چاند رات‘‘ سے سارا ماحول یک سَربدل جاتا ہے۔

غالباً ہمارے معاشرے میں رمضان المبارک بھی اب محض ایک مذہبی تہوار ہی کی صُورت اختیار کرگیا ہے اور اِس کا بنیادی مقصد یعنی تقویٰ کا حصول کسی کے ذہن میں نہیں رہا۔ بقول علاّمہ اقبالؒ ؎ حقیقت خرافات میں کھو گئی… یہ اُمّت روایات میں کھو گئی۔ (ساقی نامہ، بالِ جبرائیل) معاذاللہ، ایک ماہ کی اِس تربیت کے بعد بھی اگرانسان میں سِرے سےکوئی مثبت تبدیلی نہ آئے، تو یہ انفرادی و اجتماعی دونوں اعتبار سے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔

بہرحال، خوش آئند پہلو یہ ہے کہ مجموعی طور پر رمضان المبارک میں مسلمانوں کے طرزِعمل میں کچھ بہتری ضرورآتی ہے۔ حضرت مُجدد الف ثانیؒ اپنے مکتوبات میں فرماتے ہیں کہ ’’جس کسی کا رمضان بےترتیب گُزرا، اُس کا سارا سال بے ترتیب گُزرے گا۔‘‘ بےشک، ماہِ صیام رحمت و برکت کا مہینہ ہے۔ اِس ماہ مغفرت کی ہوائیں چلتی، رحمت کی پھوار برستی ہے۔ اب یہ تو ہم پر مُنحصر ہے کہ ہم اس بابرکت مہینے سے کیسے اور کتنا فیض یا ب ہوتے ہیں۔ (مضمون نگار گورنمنٹ سچّل سرمست آرٹس اینڈ کامرس کالج، حیدرآباد میں لیکچرار اسلامک کلچر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں)

Share This:

اسلامی مضامین

  • 01  اپریل ،  2025

کُھلے، نیلے آسمان پر بادل کی ٹکڑیوں کے بِیچ شرماتے، لجاتے ہلال کی جھلک دیکھنا رمضان کی آخری گھڑیوں میں شوق کا امتحان...

  • 31  مارچ ،  2025

’’عیدُالفطر‘‘ امّتِ مسلمہ کا پُرمسرّت دینی و مذہبی تہوار اور اسلام کی ملّی، تہذیبی اور روحانی اقدار کی روشن علامت ہے۔...

  • 30  مارچ ،  2025

عیدالفطر وہ خاص الخاص دِن ہے کہ جس روز اللہ تعالیٰ اپنے چُنیدہ بندوں پر کہ جنہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، خشوع و...

  • 30  مارچ ،  2025

’’عیدُالفطر‘‘اہلِ ایمان کے لیے رمضان المبارک کی عبادت و ریاضت کا انعام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے داروں کے اعزاز و...

  • 29  مارچ ،  2025

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: دین کے بارے میں کوئی زبردستی اور جبر نہیں ۔ قرآن پاک نبی کریم ﷺ کو خطاب کرکے ہر مسلمان کو تنبیہ...

  • 28  مارچ ،  2025

حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...

  • 28  مارچ ،  2025

رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت و توجہ کا حامل ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لئے جو پہلے دو عشرے اپنی غفلتوں کی نذر کرچکے اور اس...

  • 27  مارچ ،  2025

لیلۃ القدر انتہائی برکت والی ہے، اسے لیلۃ القدر اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں سال بھر کے احکام نافذ کئے جاتے ہیں یعنی فرشتے...

  • 27  مارچ ،  2025

مولانا نعمان نعیم رمضان المبارک جسے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام تر رحمتوں اور...

  • 26  مارچ ،  2025

یوں تو سال کے 365دِن ہی دُنیا بَھر کی مساجد اللہ تعالیٰ اور اُس کے محبوب پیغمبر، حضرت محمدﷺ کی حمد و ثنا کرنے والوں سے...

  • 25  مارچ ،  2025

" فتح مکہ"رمضان المبارک ۸ ھ میں وقوع پذیر ہونے والا اسلامی تاریخ کا نہایت ہی عظیم الشان واقعہ ہے ، سیرت النبی ﷺ کا یہ وہ...

  • 24  مارچ ،  2025

سرور کونین، فخر موجودات ، محسنِ انسانیت، حضرت محمد ﷺ کے پیغمبرانہ امتیاز اور خصائص میں ایک امتیازی وصف اور آپﷺ کی...

  • 22  مارچ ،  2025

سیدنا علی مرتضیٰ ؓ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خصائص وامتیازات سے ممتاز فرمایا، آپ کو فضائل وکمالات کا جامع، علوم ومعارف...

  • 22  مارچ ،  2025

رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک دن بھی اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اعتکاف کرتا ہے تو اللہ اس شخص کے اور دوزخ کے...

  • 22  مارچ ،  2025

خلیفۂ راشد، امیرالمؤمنین، فاتحِ خیبر، حیدرِکرّار، شیرِ خدا، ابو تراب سیّدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی ذاتِ گرامی...

  • 22  مارچ ،  2025

رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اِس ماہ کے تمام ہی ایّام فضیلت کے حامل اور بابرکت ہیں، تاہم اِس کے آخری عشرے کی...

  • 21  مارچ ،  2025

رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک ’’رمضان‘‘ رب کے حضور عبادات و مناجات اور نیکیوں کا موسمِ بہار ہے، اس کے شب و...

  • 20  مارچ ،  2025

رمضان المبارک کی پُرنور بہار ہرسُو چھائی ہوئی ہے۔ خیرخواہی، غم گساری، ہم دردی، شکر گزاری، صبر و استقامت کے لیل و نہار...

  • 19  مارچ ،  2025

الحمدُللہ، ہم پر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے کہ اِس میں جنّت کے...

  • 19  مارچ ،  2025

رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، جو ہمیں صبر، ایثار اور قربِ الٰہی کی خُوب صُورت تعلیمات سے بہرہ مند...