جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے

جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے

سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں ہے، کس حالت میں مکروہ اور کن حالتوں میں مستحب؟

جواب: واضح رہے کہ رمضان شریف کے روزے ہر عاقل، بالغ مسلمان پر فرض ہیں، اور کسی صحیح عذر کے بغیر روزہ نہ رکھنا یا توڑنا حرام ہے، شریعت نے جن اعذار میں فرض روزہ نہ رکھنے یا توڑنے کی اجازت دی ہے، وہ نو ہیں ،ذیل میں ان اعذار کو کچھ تفصیل کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے۔

1)سفر : اگر کوئی شخص سفر شرعی میں ہو، تو اس کے لیے روزہ توڑنا یا نہ رکھنا جا ئز ہے، بعد میں ان روزوں کی قضا لازم ہےالبتہ اگر سفر میں کوئی مشقت نہیں تو روزہ رکھ لینا بہتر ہے۔

2)شدید بیماری: جو بیمار روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو، اور روزہ رکھنے سے اس کی بیماری بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو، اس پر بھی روزہ رکھنا لازم ہے۔ اگر بیماری ایسی ہو کہ اس کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا یا روزہ رکھنے سے جان یا کسی عضو کی ہلاکت یا بیماری بڑھ جانے یا اس کی طوالت کا خطرہ ہو تو اسے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، مگر جب تندرست ہوجائے تو بعد میں ان روزوں کی قضا اس کے ذمہ فرض ہے، کفارہ نہیں ہے۔

3،4)عورت کا حاملہ یا مرضعہ ہونا:حاملہ یا مرضعہ کو اگر روزہ رکھنے سے اپنی جان یا بچے کی جان کا خوف ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہے ،صحت کے بعد ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہو گا ،البتہ کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

5،6) شدید بھوک اور پیاس کا لگنا: نہ کھانے اور پینے سے ہلاکت یا عقل کے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں روزہ توڑنا جائز ہے البتہ بعد میں قضا لازم ہے، کفارہ نہیں ہے۔

7) ہلاکت یا عقل کے نقصان کا خوف :چاہے کسی وجہ سے بھی ہو ،مثلاً سانپ یا زہریلے جانور نے کاٹ لیا ہو، اس صورت میں روزہ توڑنا جائز ہے، بعد میں قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔

8) جہاد: اگر مجاہد کو یقین ہے کہ آج جنگ ہو گی اور دوران جنگ ضعف کا خدشہ ہو تو اس کے لیے بھی افطار جائز ہے،بعد میں قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔

9) اکراہ:یعنی اگر کوئی زبردستی کھانے پر مجبور کرے ،لیکن نہ کھانے کی صورت میں قتل، کسی عضو کے تلف یا تکلیف دہ مار کا اندیشہ نہ ہو تو روزہ توڑنا جائز نہیں ہے، اور اگر مذکورہ خطرات کا اندیشہ ہو تو روزہ توڑنا جائز ہے، اور ان مذکورہ خطرات پر صبر کر لیتا ہے تو عند اللہ ماجور ہوگا۔

نیز یہ واضح رہے کہ نفلی روزوں میں مذکورہ اعذار کے ساتھ ساتھ ضیافت مہمان اور میزبان دونوں کے لیے عذر ہے ،اس کی تفصیل یہ ہے، اگر کسی شخص کے پاس کوئی مہمان آئے اور اس دن وہ شخص (میزبان) نفل روزے سے ہو اور مہمان ایسے ہوں کہ اگر میزبان ان کے ساتھ کھانے میں شریک نہ ہو تو ان کو برا لگے گا، اس طرح اگر کوئی شخص کسی کا مہمان بنے یا کوئی شخص اس کی کھانے کی دعوت کرے اور وہ شخص روزے سے ہو اور اس صورت میں اگر یہ شخص کھانا نہ کھائے تو میزبان یا داعی کو برا لگ سکتا ہے تو اس شخص کے لیے نفل روزہ توڑکر کھانا کھالینے کی گنجائش ہے، کوئی گناہ نہیں ہوگا ،لیکن اس پر ضروری ہے کہ آئندہ اس کے بدلے یک روزے کی قضا کرے، البتہ اگر اس شخص کو اپنے اوپر اس بات کا اعتماد نہیں کہ وہ آئندہ روزہ رکھ سکے گا یا نہیں تو اسے روزہ نہ توڑنا چاہیے؛ بلکہ میزبان اور داعی کو معذرت کردینی چاہیے،ضیافت کی صورت میں یہ گنجائش زوال سے پہلے تک کی ہے، زوال کے بعد روزہ توڑنا نہیں چاہیے۔

جہاں تک حیض و نفاس کی بات ہے تو عورت کو حیض و نفاس کی حالت میں روزہ رکھنا جائز ہی نہیں، روزہ رکھنے کے بعد حیض اور نفاس کا خون آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، مگر رمضان شریف کے بعد اتنے دنوں کی قضا اس پر لازم ہے۔

نیز واضح رہے کہ جان بچانا فرض ہے، اس لیے اگر اپنی جان یا بچے کی جان کا خطرہ ہو تو اس صورت میں روزہ توڑنا فرض اور واجب کے درجے میں ہوگا، ہاں سفر وغیرہ میں جہاں جان کا خطرہ نہیں، وہاں روزہ توڑنا جائز ہے، البتہ رکھنا بہتر ہے، جہاں تک حیض اور نفاس کی بات ہے تو اگر ان ایام میں روزے آگئے، تو اس میں تو روزہ ہو گا ہی نہیں، اور اگر دورانِ روزہ حیض یا نفاس شروع ہوگئے تو روزہ از خود ٹوٹ ہی جائے گا۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 02  اپریل ،  2025

سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...

  • 01  اپریل ،  2025

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...

  • 31  مارچ ،  2025

سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...

  • 30  مارچ ،  2025

سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...

  • 27  مارچ ،  2025

سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...

  • 26  مارچ ،  2025

سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...

  • 25  مارچ ،  2025

سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...

  • 24  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...

  • 23  مارچ ،  2025

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...

  • 22  مارچ ،  2025

سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...