صحت بخش سحری ضروری

رمضان میں ایکسرسائز ایک چیلنج ہے۔ لہٰذا آپ اپنی سحری کو ناشتے کی طرح صحت بخش بنا سکتے ہیں۔ ذیل میں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔

صحت بخش سحری ضروری

کیلا: کیلے میں پایا جانے والی کاربوہائیڈریٹس کے متعلق ممکن ہے کہ بہت سے لوگوں کی رائے اچھی نہ ہو لیکن جو افراد صبح کی دوڑ لگاتے ہیں، ان کے لیے کیلا بہترین غذا ہے۔ ہر رنر اور ایتھلیٹ اپنی انرجی بڑھانے کے لیے Carbs کا حصول چاہتا ہے اور اس کا بہترین ذریعہ کیلا ہی ہے۔ 

جو لوگ کیلا سادہ حالت میں نہیں کھانا چاہتے، وہ اس کا شیک بھی بناسکتے ہیں۔ اس شیک میں کیلا دودھ (بغیر چکنائی کے) اور اسٹرابیری بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بہترین ذائقہ کے لیے اس میں چند قطرے لیمن جوس ڈال دیں۔ آپ کی سحری میں بنانا شیک ایک مکمل صحت مند اور بھرپور ناشتہ ہے ۔

صحت بخش سحری ضروری

فروٹ سلاد: کسی بھی قسم کے پھل اور اس کا رس وٹامنز کا خزانہ ہوتے ہیں۔ رننگ کے بعد صبح فروٹ کھانا آپ کی صحت کے لیے بے انتہا فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس ضمن میں اورنج، سیب، بلیک بیری اور گریپ فروٹ بہ طور خاص صبح کے وقت ناشتہ کے دوران کھائے جاسکتے ہیں۔ 

یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت کے ساتھ ایک مکمل ناشتہ کا تصور پیش کرتے ہیں۔ گریپ فروٹ اور بلیک بیری جیسے پھل میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اس سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

صحت بخش سحری ضروری

سبزیاں: دن کا آغاز سبزیوں سے کرنا بھی صحت مند ثابت ہوتا ہے۔ ان میں پروٹین، وٹامنز اور منرلز جیسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹ کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ تمام اجزاء جسم کو صحت مند، پٹھوں اور مسلز کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی فعال رکھتے ہیں۔ اگر سبزیوں کی غذائیت سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو سحری میں پالک، سلاد کے پتے، بروکلی اور گاجر سے بہتر کوئی متبادل نہیں۔ 

اگر آپ سینڈوچ کھانا پسند کرتے ہیں تو اُبلے ہوئے انڈے کے ساتھ کھیرے اور ٹماٹر کا سینڈوچ آپ کے ناشتہ کے مزے کو دوبالا کردے گا۔ سبزیوں سے دیگر غذائی اجزاء حاصل ہونے کے ساتھ انڈا آپ کے جسم کو پروٹین فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔ سبزیوں کے کھانے خاص طور پر Celery قسم کی سبزیاں کو اپنی ڈائیٹ یا سحری کا حصہ بنانے پر بلڈپریشر نارمل رہے گا اور کینسر کے بننے والے سیل کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔

صحت بخش سحری ضروری

بادام: بادام ہر لحاظ سے بہترین غذا ہے۔ اس میں کولیسٹرول کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے اس کا روزانہ استعمال بھی نقصان دہ نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ رنرز (صبح کی دوڑ لگانے والے افراد) کے لیے بھی مرغوب غذا ہے۔ 

لیکن ظاہر سی بات ہے مارننگ رن کے بعد سحری میں صرف بادام سے کام نہیں چلایا جاسکتا اس لیے ایک پیالہ کارن فلیکس یا پھر ایک مکمل ملک شیک میں بادام شامل کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بادام جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ وٹامنز اور منرلز کی بھرپور تعداد ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال کئی سنجیدہ قسم کی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

دہی: دہی کا استعمال ہر لحاظ سے جسم وصحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے اور یہ تمام ایتھلیٹ کا پسندیدہ کھانا یا ڈش ہے۔ 45منٹ یا اس سے بھی زیادہ دوڑنے والے افراد اگر سحری میں دہی کا ایک پیالہ کھائیں تو پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور دہی جسم میں طاقت اور توانائی فوری طور پر فراہم کرے گا۔

دہی سے غیرمعمولی فائدہ اُٹھانے کے لیے اس میں کچھ پھل یا بادام شامل کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔ دہی مسلز اور پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور میٹابولزم سسٹم کو طاقت عطا کرتا ہے۔

صحت بخش سحری ضروری

جو کا دلیہ: یہ رنرز کے لیے ایک آئیڈیل ڈش ہے کیونکہ اس میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ کی بھرپور مقدار شامل ہوتی ہے جو صحت کے لیے ہر لحاظ سے پرفیکٹ جانا جاتا ہے۔ 

اگر آپ اسے ذائقہ دار بنانا چاہتے ہیں تب اس میں اپنے پسندیدہ پھل کو شامل کرکے بلینڈ کرکے استعمال کریں۔ یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ اس میں کیونکہ فائبر موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول کا بڑھنا ممکن نہیں ہوتا۔

 مرغی کے سینے میں سب سے کم کیلوریز پائی جاتی ہے اس لیے اسے دن کے کسی بھی کھانے کا سب سے صحت مند کھانا مانا جاتا ہے۔ یہ آسانی سے پکایا جاسکتا ہے اور ذائقہ سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ 

اگر اس میں تمام مناسب اجزاء ڈال کر پکایا جائے تو اس سے بہتر ذائقہ دار ڈش کوئی دوسری نہیں ہوسکتی۔ ایکسر سائز کیلئے جانے سے پہلے آپ کی یہ چکن ڈش تیار ہونی چاہیے تاکہ جب آپ واپس آئیں تو گرم کرکے نوش کرسکیں۔ سحری میں کھایا گیا کھانا پورے دن کیلئے آپ کے جسم کو طاقت مہیا کرتا ہے۔

صحت بخش سحری ضروری

سالمن مچھلی: سی فوڈ کی اگر بات کی جائے تو سالمن سے بہتر یا متبادل کوئی اور چیز نہیں جو کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس مچھلی میں اتنی صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ آپ کے تھکے ہوئے جسم کو چاق و چوبند اور چست بنادے۔ آپ سالمن فش کو فرائیڈ آلو اور اُبلی ہوئی سبزیوں کے ساتھ بناسکتے ہیں۔ 

اگر اس سے مزید غذائی افادیت حاصل کرنا مقصد ہو تو اس میں تھوڑی مقدار زیتون کے تیل کی بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ براؤن رائس اور پاستا کے ساتھ بھی پکائی جاسکتی ہے جو لمبے عرصہ تک کیلئے آپ کو چارج رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Share This:

صیام و صحت

  • 20  مارچ ،  2026

اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔

  • 19  مارچ ،  2026

نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔

  • 14  مارچ ،  2026

رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...

  • 12  مارچ ،  2026

رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...

  • 10  مارچ ،  2026

صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...

  • 09  مارچ ،  2026

اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔

  • 07  مارچ ،  2026

دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔

  • 04  مارچ ،  2026

عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔

  • 02  مارچ ،  2026

نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...

  • 28  فروری ،  2026

ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • 27  فروری ،  2026

کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔

  • 26  فروری ،  2026

روزے داروں میں ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو تمباکونوشی کے عادی ہیں۔