آج افطاری میں بنائیں بکلاوا

آج افطاری میں بنائیں بکلاوا

اجزاء: چینی چار پیالی، بریڈ کرمب ایک چوتھائی پیالی، پسی ہوئی دار چینی ڈیڑھ چمچ، ڈو شیٹ 40 عدد، بغیر نمک کا مکھن (پگھلا ہوا) 450گرام، دارچینی کا ٹکڑا ایک عدد۔

ترکیب تیاری: اوون کو 300 ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کیجئے۔ بادام، آدھی پیالی چینی، بریڈ کرمب اور پسی ہوئی دار چینی ایک پیالی میں ڈال کر ملائیں اور ایک جانب رکھ چھوڑیں۔

اب ڈو شیٹ کو 11''x15''x2'' کے بیکنگ پین کے مطابق کاٹ کر پین میں سیٹ کر لیجئے۔

پگھلے ہوئے مکھن کو پین میں لگائیں اور ڈوشیٹ کی پہلی تہہ پین میں بچھا دیں۔ اب اس پر مکھن لگائیے اور دو چمچ بادام کا مرکب اس پر چھڑک دیں۔

اب ایک شیٹ پر مکھن لگائیں اور مکھن والی سطح پین میں موجود بادام کے مرکب پر رکھ دیں۔ دو شیٹ اوپری سطح کے لیے چھوڑ کر باقی تمام ڈو شیٹوں کو اسی طرح لگاتی جائیں۔ آخری دو شیٹ کے درمیان مکھن لگا کر اسے پین میں رکھ کر کنارے بند کریں اور اوپر سے ایک بار پھر مکھن لگائیں۔ 

چھری کی مدد سے اب پین میں موجود شیٹ کو دو انچ کے فاصلے سے کاٹنا شروع کیجئے اور برابر سے آٹھ قطار کاٹ لیجئے۔ اب تھوڑا سا پانی چھڑکیں، بیکنگ پین کو پارچمنٹ پیپر کی مدد سے ڈھک دیں اور اوون میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ رکھ دیں۔ 

دوسری جانب بقیہ چینی، لیموں کا رس، دار چینی کا ٹکڑا اور دو پیالی پانی کسی پین میں دھیمی آنچ پر گرم کر کے شیرینی تیار کر لیجئے۔ اب بکلاوا اوون سے نکالئے، پارچمنٹ پیپر ہٹا دیجئے اور تیار شیرینی بکلاوا کے اوپر انڈیل دیجئے۔ 

اس دوران بیکنگ پین کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ شیرینی اچھی طرح ہر جانب پہنچ جائے۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے چوکور ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیجئے۔ مزیدار بکلاوا تیار ہے۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 21  مارچ ،  2026

’’عیدین‘‘ خوشیوں، محبّتوں اور روایات کا حسین امتزاج ہیں۔

  • 20  مارچ ،  2026

رمضان المبارک کی آج آخری افطاری ہے، تو کیوں نہ اس موقع کو مزید خاص اور یادگار بنایا جائے؟

  • 19  مارچ ،  2026

اگر آپ بھی آج کچھ آسان مگر ذائقے دار بنانے کا سوچ رہے ہیں تو فرائیڈ چکن بوٹی بہترین انتخاب ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

قیمہ گھوٹالا ایک بہترین اور لذیذ ڈش ہے جو پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ آسانی سے تیار بھی ہو جاتی ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

کھجور اور بادام سے تیار کردہ شیک ایک صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے۔

  • 15  مارچ ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 14  مارچ ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 13  مارچ ،  2026

حلیم ایک ایسی ڈش ہے جو ذائقے اور غذائیت دونوں کے لحاظ سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتا ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

آج پیش ہے ایک سادہ مگر لذیذ ہاٹ سوس کی ترکیب۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحیح کھانے اور پینے کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس کی اہمیت رمضان المبارک میں اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

  • 09  مارچ ،  2026

افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول ایک بہترین انتخاب ہیں۔

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔