کیا ملازمین کو زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروا سکتے ہیں؟
- 20 مارچ ، 2025
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل
سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا کام چلتا رہتا ہے، اب رمضان میں ہم فیکٹر ی ملازمین کو افطاری کروانا چاہتے ہیں، اور افطاری زکوٰۃ کی رقم سے کروانا چاہتے ہیں، تو ہمیں یہ بتائیں کہ اس میں کیا صورت شریعت میں درست ہوگی کہ ہماری زکوٰۃ بھی ادا ہو اور ملازمین کو ہم افطاری کرواسکیں۔
جواب: رمضان میں ملازمین کو افطاری اس طرح دینا کہ ہر ملازم کو افطاری کی چیزیں مالک بناکردے دی جائیں، مثلاً پیکٹ بنالیے جائیں اور ہر ملازم کو وہ پیکٹ دے دیے جائیں، تو اس سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔
البتہ جن ملازمین کو افطاری دی جائے ان کا مستحق ہونا ضروری ہے، جو ملازم مستحق ِ زکوٰۃ ہوں، ان کے لیے افطاری کا زکوٰۃ سے مذکورہ طریقے کے مطابق انتظام کرنا درست ہے۔ افطاری دستر خوان پر لگا دینا کہ ملازمین وہاں بیٹھ کر افطاری کرکے چلے جائیں، اس سے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی۔ (فتاویٰ شامی 2/257، ط:سعید-کفایت المفتی 2/274،ط: دارالاشاعت)
شرعی مسائل کا حل
سودا منسوخ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
- 07 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مفصل جواب۔
زکوٰۃ کے نصاب کی وضاحت اور واجب الادا زکوٰۃ معلوم کرنے کا طریقہ
- 06 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب
کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟
- 05 مارچ ، 2026
میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔
مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
رمضان کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
کیا فطرانہ کی رقم مسجد کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
- 04 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
عورت کو دن کے درمیان حیض ہوجائے تو روزہ قائم رہے گا؟
- 03 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا شرعی جواب۔
کیا روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں؟
- 03 مارچ ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔
کیا روزے میں مجبوری کے تحت ناک میں اسپرے کرسکتے ہیں؟
- 02 مارچ ، 2026
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا مسئلہ سے متعلق جواب۔
سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ کے بعض احکام
- 02 مارچ ، 2026
سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی؟
کیا روزے کی حالت میں کان میں دوا ڈال سکتے ہیں؟
- 28 فروری ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ بوس وکنار کیا جاسکتا ہے؟
- 27 فروری ، 2026
روزے کے مسائل سے متعلق مفتی منیب الرحمٰن کا جواب۔
کیا رمضان کے روزے معراج کے موقع پر فرض ہوئے تھے؟
- 27 فروری ، 2026
مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب۔
قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟
- 26 فروری ، 2026
روزے سے متعلق مسائل پر مفتی منیب الرحمٰن کا جواب
روزے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
- 25 فروری ، 2026
روزے کی حالت میں احتلام ہو جانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو وہ کفارہ ادا کرے گا یا صرف قضا روزہ رکھے گا؟
- 25 فروری ، 2026
ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا یا صرف ایک دن کا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ مفتی منیب کا جواب
کیا زکوٰۃ کی رقم سے فلسطینی مسلمانوں کی امداد کی جا سکتی ہے؟
- 24 فروری ، 2026
مولانا سید سلیمان یوسف بنوری کا جواب

