’’یومُ الفرقان‘‘ جب اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا
- 18 مارچ ، 2025
- Web Desk
- اسلامی مضامین

’’غزوۂ بدرٔ‘‘ اسلام اور دین کی سربلندی کا ابدی پیغام ہے۔ حق وباطل کے اس معرکے میں اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا۔اس فتح سے مسلمان قریشِ مکہ کے مقابلے میں ایک فریق بن چکے تھے اور یہ وہ حقیقت تھی، جس کا قریش تصوّر بھی نہیں کر سکتے تھے۔
اس ذلّت آمیز شکست سے قریش کو پہلی مرتبہ مسلمانوں کی عسکری قوت اور جداگانہ معاشرتی حیثیت کا احساس ہوا۔ پیغمبرِ اسلام ﷺ نے جنگ کے موقع پر بارگاہِ رب العزت میں جو دُعا مانگی تھی، اُس میں یہی حقیقت مضمر تھی۔ آپﷺ کی دُعا یہ تھی:اے اللہ، اگر تیری یہ مُٹّھی بھر جماعت ہلاک ہو گئی تو پھر قیامت تک تیری عبادت نہ ہوگی‘‘۔
آپ ﷺ نے غزوۂ بدر میں جو خطبہ دیا ، وہ حسب ذیل ہے:’’حمدوثنا کے بعد آپﷺ نے ارشاد فرمایا: جن امور پر اللہ تعالیٰ تمہیں آمادہ کررہا ہے، ان ہی کی میں بھی تمہیں دعوت دیتا ہوں اور ان ہی باتوں سے میں تمہیں روکتا ہوں، جن سے اللہ تعالیٰ نے روکا ہے۔ اللہ کی شان بہت عظیم ہے۔ نہ معلوم وہ تمہارے کس عمل سے خوش ہوکر تمہیں کیا دے دے۔ کس خواہشِ نفس پر قابو پانے کا کیا صلہ عطا فرما دے۔
اللہ حق کا حکم دیتا ہے، سچائی کو پسند کرتا ہے۔ نیکی کرنے والوں کو ان کے اخلاصِ مراتب کے اعتبار سے نوازتا ہے۔ اسی نیکی کے ساتھ اس کی یادکی جاتی ہے اور اسی نیکی کی وجہ سے اس کے درجے قائم ہوتے ہیں۔ نیکی تو ایک ہی ہوتی ہے، لیکن جس درجے کا اخلاص اور اسے انجام دینے کی جتنی زبردست خواہش ہوتی ہے، اسی لحاظ سے اجر کے درجات میں کمی و زیادتی ہوتی ہے۔
اللہ نے تمہیں حق کی میزان بنادیا ہے، تم جانتے ہو وہی نیکی قبول ہوگی جو اللہ کی خوش نودی کے لیے ہو اور جنگ کے وقت چوٹ سہہ جانے اور مقابلے میں قوت برداشت واستقامت کے لحاظ سے تمہارے افکار دُور ہوں گے اور غم سے نجات پاؤ گے، اور آخرت میں بھی نجات تمہاری قوتِ برداشت کے اندازے پر ملے گی۔ اللہ کے نبی تمہارے درمیان موجود ہوں گے، جو گناہ اور کم درجے کی چیزوں کی طرف تمہیں جانے سے بچاتے ہیں۔
نیکی اور بلند درجوں کی باتوں کا تمہیں حکم دیتے ہیں۔ اس بات سے شرم کروکہ اللہ تعالیٰ تمہاری ایسی باتوں پر مطلع ہو، جس سے وہ نفرت کرتا اور غضب ناک ہوتا ہے۔ دیکھو اللہ نے اپنی کتاب میں تمہیں کیا احکام دیے ہیں اور کچھ ایسے واقعات اللہ نے تمہارے سامنے پیش کردیے ہیں، جن کی تعمیل کے خوش کن نتائج تمہارے سامنے آچکے ہیں اور اس نے کن کن نعمتوں سے تمہیں سرفراز کیا ہے۔ تم بہت کمزور اور بے وقار تھے، اللہ تعالیٰ نے تمہیں غالب اور باوقار بنادیا۔
اللہ تعالیٰ کے احکام پر پوری قوت سے عمل کرو، تمہارا رب خوش ہوجائے گا اور صبرو برداشت کے موقع پر اپنے رب کو امتحان دے کر ان نعمتوں کے مستحق بنو، جن کا اللہ تعالیٰ نے تم سے وعدہ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہوگی۔ اس کی مغفرت سے سرفراز ہوں گے۔ بے شک اس کا وعدہ حق ہے۔ اس کی بات سچی ہے۔
اس کی نافرمانی بڑے عذاب کو دعوت دیتی ہے۔ بے شک ہمارا تمہارا وجود اس حیّ وقیوم کی حیات بخشی سے ہے اور اس حیّ و قیوم کے نظم قیام عالم سے ہماری زندگی کی منزلیں گزررہی ہیں۔ ہم اس سے توقع قائم کرتے ہیں۔ اسے مضبوطی سے تھامتے ہیں۔ اسی پر بھروسا ہے اور اسی کی طرف لوٹ کرجانا ہے ۔اللہ ہمیں اور سب مسلمانوں کو بخش دے۔‘‘
یہ موقع جنگ کا تھا اور مسلمانوں کو آخرت طلبی اور نیکیوں میں سبقت کی دعوت دی جارہی تھی، قلوب کو متوجہ کیا جارہا تھا، تاکہ دنیا طلبی کا کوئی شائبہ نہ آنے پائے۔ کسی موقع پر آپﷺ نے مسلمانوں کو نہ ظلم پر آمادہ کیا، نہ خوں ریزی پر ابھارا، ہاں سرفروشی کے موقع پر جان چُرانے سے ضرور روکا۔
موت کو آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود راہِ حق پر جمے رہنے کی تلقین کی۔ آپﷺ نے اپنے اس خطبے سے مسلمانوں کے اندر یہ بصیرت پیداکردی کہ محض نفسانی جذبے کی بناء پر بڑی سے بڑی قربانی بھی نہ صرف یہ کہ بے وزن ہوجائے گی بلکہ دنیا و آخرت کی رسوائی کا سبب بنے گی۔
اسلامی مضامین
ہلالِ عید محبت سے مُسکراتا ہے
- 01 اپریل ، 2025
کُھلے، نیلے آسمان پر بادل کی ٹکڑیوں کے بِیچ شرماتے، لجاتے ہلال کی جھلک دیکھنا رمضان کی آخری گھڑیوں میں شوق کا امتحان...
’’عید الفطر‘‘ اُمتِ مُسلمہ کی اخوت و اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا عالم گیر مظہر
- 31 مارچ ، 2025
’’عیدُالفطر‘‘ امّتِ مسلمہ کا پُرمسرّت دینی و مذہبی تہوار اور اسلام کی ملّی، تہذیبی اور روحانی اقدار کی روشن علامت ہے۔...
’’عید الفطر‘‘ انعاماتِ الٰہی سے دامن بھَرنے کا دن
- 30 مارچ ، 2025
عیدالفطر وہ خاص الخاص دِن ہے کہ جس روز اللہ تعالیٰ اپنے چُنیدہ بندوں پر کہ جنہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، خشوع و...
اسلام اور دیگر مذاہب میں عید کا تصور اور حقیقت !
- 30 مارچ ، 2025
’’عیدُالفطر‘‘اہلِ ایمان کے لیے رمضان المبارک کی عبادت و ریاضت کا انعام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے داروں کے اعزاز و...
اسلام میں حُسنِ سلوک اور باہمی تعلقات کا تصور
- 29 مارچ ، 2025
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: دین کے بارے میں کوئی زبردستی اور جبر نہیں ۔ قرآن پاک نبی کریم ﷺ کو خطاب کرکے ہر مسلمان کو تنبیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رخصت ہوتے مقدس لمحات
- 28 مارچ ، 2025
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
رمضان المبارک کا آخری عشرہ !
- 28 مارچ ، 2025
رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت و توجہ کا حامل ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لئے جو پہلے دو عشرے اپنی غفلتوں کی نذر کرچکے اور اس...
مانگنے کا مزہ آج کی رات ہے
- 27 مارچ ، 2025
لیلۃ القدر انتہائی برکت والی ہے، اسے لیلۃ القدر اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں سال بھر کے احکام نافذ کئے جاتے ہیں یعنی فرشتے...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع ...!
- 27 مارچ ، 2025
مولانا نعمان نعیم رمضان المبارک جسے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام تر رحمتوں اور...
رمضان المبارک کی عالم گیر رونقیں !
- 26 مارچ ، 2025
یوں تو سال کے 365دِن ہی دُنیا بَھر کی مساجد اللہ تعالیٰ اور اُس کے محبوب پیغمبر، حضرت محمدﷺ کی حمد و ثنا کرنے والوں سے...
فتح مبین ... نصرتِ خداوندی کا مظہر
- 25 مارچ ، 2025
" فتح مکہ"رمضان المبارک ۸ ھ میں وقوع پذیر ہونے والا اسلامی تاریخ کا نہایت ہی عظیم الشان واقعہ ہے ، سیرت النبی ﷺ کا یہ وہ...
’’فتح مکہ‘‘ حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ
- 24 مارچ ، 2025
سرور کونین، فخر موجودات ، محسنِ انسانیت، حضرت محمد ﷺ کے پیغمبرانہ امتیاز اور خصائص میں ایک امتیازی وصف اور آپﷺ کی...
رمضان المبارک، تربیت کا مہینہ
- 23 مارچ ، 2025
ماہِ رمضان المبارک، اسلامی تقویم کے اعتبار سے نواں مہینہ ہے۔ یہ تمام مہینوں کا سردار ہے اور اس کے فضائل لامحدود ہیں۔ یہ...
علی المرتضیٰ ؓ فضائل و مناقب کا روشن باب
- 22 مارچ ، 2025
سیدنا علی مرتضیٰ ؓ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خصائص وامتیازات سے ممتاز فرمایا، آپ کو فضائل وکمالات کا جامع، علوم ومعارف...
اعتکاف: دو حج اور دو عمروں کے برابر ثواب
- 22 مارچ ، 2025
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک دن بھی اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اعتکاف کرتا ہے تو اللہ اس شخص کے اور دوزخ کے...
خلیفہ راشد، امیرالمؤمنین، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
- 22 مارچ ، 2025
خلیفۂ راشد، امیرالمؤمنین، فاتحِ خیبر، حیدرِکرّار، شیرِ خدا، ابو تراب سیّدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی ذاتِ گرامی...
رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور ’’شبِ قدر‘‘ کی فضیلت و اہمیت
- 22 مارچ ، 2025
رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اِس ماہ کے تمام ہی ایّام فضیلت کے حامل اور بابرکت ہیں، تاہم اِس کے آخری عشرے کی...
اعتکاف: ماہِ صیام کی ایک باعثِ اجر و فضیلت عبادت
- 21 مارچ ، 2025
رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک ’’رمضان‘‘ رب کے حضور عبادات و مناجات اور نیکیوں کا موسمِ بہار ہے، اس کے شب و...
اب کے برس، بندگی کا روزہ
- 20 مارچ ، 2025
رمضان المبارک کی پُرنور بہار ہرسُو چھائی ہوئی ہے۔ خیرخواہی، غم گساری، ہم دردی، شکر گزاری، صبر و استقامت کے لیل و نہار...
رمضان المبارک اور رفاہی، فلاحی تنظیمیں
- 19 مارچ ، 2025
الحمدُللہ، ہم پر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے کہ اِس میں جنّت کے...