آج کچھ چائنیز کھانے پکائیں

روز روز دیسی کھانے کھا کر سب اُکتا جاتے ہیں۔ کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ کچھ مختلف بنائے، اسی لیے اس ہفتے ہم آپ کو چائنیز کھانے کی تراکیب بتا رہے ہیں، انہیں آزما کر گھر والوں کو ان کی لذّت سے لطف اندوز کریں۔

چکن شاشلک

آج کچھ چائنیز کھانے پکائیں

اجزاء: چکن بون لیس آدھا کلو، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، مسٹرڈ پیسٹ آدھا چا ئے کا چمچہ، لال مرچ آدھا چا ئے کا چمچہ، نمک آدھا چائے کا چمچہ، سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ، اجینو موتو (چائنیز نمک) دو چائے کے چمچے، سویا سوس دو چائے کے چمچے، سرکہ دو چائے کے چمچے، چینی آدھا چائے کا چمچہ، تیل دو چائے کے چمچے، اسٹکس حسب ِ ضرورت، شملہ مرچ دو عدد (کیوب میں کٹی ہوئی)، ٹماٹر دو عدد (کیوب میں کٹے ہوئے)، پیاز دو عدد (کیوب میں کٹی ہوئی)

ترکیب: سب سے پہلے تمام اجزاء کو مکس کرکے چکن پر اچھی طرح لگا دیں اور 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ تمام سبزیوں کو کیوب میں کاٹ کر میرینیشن میں مِلا دیں اور پھر چکن اور سبزیاں اسٹک پر لگائیں۔ (پہلے پیاز، پھر ٹماٹر پھر شملہ مرچ پھر چکن)۔ فرائی پین میں ایک چائے کاچمچہ تیل ڈال کر فرائی کرلیں۔

چکن جلفریزی

آج کچھ چائنیز کھانے پکائیں

اجزاء: چکن بولیس آدھا کلو، تیل آدھا کپ، پیاز دو عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے، ٹماٹو پیوری ایک کپ، سفید مرچ آدھا کھانے کا چمچہ، کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچہ (کُٹی ہوئی)، نمک ایک کھانے کا چمچہ، لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ (پسی ہوئی)، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، سرکہ ایک چوتھائی کپ، سویا سوس تین کھانے کے چمچے۔

ترکیب: تیل میں پیاز اور ادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر لال کرلیں۔ اب اس میں ٹماٹو پیوری، سفید مرچ، کٹی کالی مرچ، نمک، پسی لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے مسالا بھون لیں۔ اس کے بعد سِرکہ، سویا سوس، چکن اور تمام سبزیاں ڈال کر دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔ پھر چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 28  فروری ،  2026

گرم گرم نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جائے تو یہ سحری کو یادگار بنا دیتا ہے۔

  • 28  فروری ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 27  فروری ،  2026

اس مقدس مہینے میں افطاری دسترخوان کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔

  • 27  فروری ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 26  فروری ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 26  فروری ،  2026

انڈے اور آلو کے کباب کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب۔

  • 25  فروری ،  2026

رمضان المبارک کی بابرکت سحری میں ایسی غذا کا انتخاب نہایت اہم ہے جو ہلکی بھی ہو اور بھرپور توانائی بھی فراہم کرے۔

  • 25  فروری ،  2026

سحری میں گرم اور نرم پراٹھوں کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے۔

  • 24  فروری ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے وقت گرم گرم پکوڑوں کی خوشبو پورے گھر کا ماحول خوشگوار بنا دیتی ہے۔

  • 24  فروری ،  2026

آلو کے کباب ایک ایسی ہی مقبول اور سادہ ترکیب ہے جو کم اجزاء اور کم وقت میں تیار ہو کر افطار ٹیبل کی رونق بڑھا دیتی ہے۔

  • 23  فروری ،  2026

آج ہلکی پھلکی افطاری کے بعد دستر خوان پر پیش کریں گرم گرم چکن فرائیڈ رائس۔

  • 22  فروری ،  2026

اِنہیں چٹنی یا ساس کے ساتھ افطار میں سَرو کریں۔