رمضان المبارک اور اسمارٹ فون

رمضان المبارک اور اسمارٹ فون

ایک زمانہ تھا،جب اسمارٹ فون کا شمار تعیشات میں کیا جاتا تھا اور یہ صرف مراعات یافتہ طبقے ہی کی دسترس میں تھا، لیکن اب یہ اس قدرعام ہو چُکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کی ضرورت بن گیا ہے۔ درحقیقت، اسمارٹ فون کے بےشمار نقصانات کے ساتھ اِس کے فوائد کی تعداد بھی کم نہیں۔ تاہم، اس گیجیٹ کے نقصان دہ اور فائدہ مند ہونے کا انحصار اس کے استعمال پر ہے کہ اس کا دُرست استعمال ہی ہماری زندگیوں کو آسان بناتا ہے۔

جیسا کہ ان دِنوں رمضان المبارک کا مہینہ سایہ فگن ہے، تو ہم اسمارٹ فون کے مثبت استعمال سے ماہِ صیام کی پُرنور، بابرکت ساعتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، جب کہ رمضان المبارک کے بعد بھی اپنی زندگیوں میں نظم وضبط برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ماہِ صیام کے قیمتی وقت سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ضروری ہےکہ اہمیت کے اعتبار سے کاموں کی درجہ بندی کی جائے۔ یوں ہمارا قیمتی وقت بےجا اورغیر اہم کاموں میں ضائع نہیں ہوگا۔ یہ ایک آفاقی اصول ہے کہ وقت کو نہ تو بڑھایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کم کیا جا سکتا ہے، البتہ اس کے منظّم استعمال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ضرور اُٹھایا جا سکتا ہے۔

اِس ضمن میں اپنے دن بَھر کے کاموں کی فہرست ( to do list) بنا کر اسمارٹ فون میں موجود متعلقہ ایپ میں کام کے وقت اور دورانیے کے ساتھ محفوظ کی جا سکتی ہے، جب کہ reminder alarm سیٹ کرنے پر فون مقرّرہ وقت پر یاد دہانی بھی کرواتا ہے۔

اس سلسلے میں گُوگل پلے اسٹور پر ایسی کئی اسلامک موبائل فون ایپس موجود ہیں کہ جو ہماری عبادات اور روز مرّہ کے امور کی انجام دہی کو سہل بناتی ہیں۔ ان ایپس میں ’’اسلام 360‘‘ بھی شامل ہے، جو اپنے منفرد فیچرز کے باعث پاکستان سمیت دُنیا بَھرمیں مقبول ہے۔ اس ایپ میں اسلامی کیلنڈرز، دُنیا کے مشہور قراء کی آواز میں قرآنِ پاک کی تلاوت، قرآنِ مجید کے تراجم، تفاسیر، احادیث، مسنون دُعائیں، اذان، نمازوں کے اوقات اور نماز کی ادائی کا مسنون طریقہ بھی موجود ہے۔

گُوگل سے سحر و افطار کے اوقات، اسلامک کیلنڈر تلاش کرکے اسمارٹ فون میں محفوظ کیا جاسکتا ہے، تو عام طور پر اِن کیلنڈرز پر سحر و افطاراور رمضان کے تینوں عشروں کی دُعائیں بھی درج ہوتی ہیں، اگر اُنھیں موبائل ڈیسک ٹاپ پر رکھ لیا جائے، تو اُٹھتے بیٹھتے جب فون پہ نگاہ پڑے، دہرا کے بآسانی ثواب اور نیکیاں سمیٹی جاسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں، سحری میں بروقت بےدار ہونے کے لیے عموماً اسمارٹ فون ہی پر الارم سیٹ کیا جاتا ہے۔

نیز، ایک اہم بات یہ بھی ہےکہ اسمارٹ فون پر قرآنِ پاک کی تلاوت کے لیے انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں۔ آپ انٹرنیٹ کی عدم موجودگی میں بھی قرآنِ پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اگرکسی بھی جگہ نماز پڑھنے کے لیے قبلےکی دُرست سمت معلوم کرنے کی ضرورت ہے، تواسمارٹ فون کی لوکیشن آن کر کےاُس کا بھی پتالگایا جا سکتا ہے۔

رمضان المبارک میں مرغّن اشیاء کا کثرت سے استعمال وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے، تو صحت اور فِٹ نیس سے متعلق مختلف ایپس کی مدد سے کھانے پینےکی اشیاء میں موجود کیلوریز کی مقدار بھی معلوم کی جا سکتی ہے اور پھر اُسی حساب سے خوراک میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح روزوں کے دوران اہم علاماتِ حیات مثلاً نبض اور سانس کی رفتار، بلڈپریشر، شوگر لیول اور جسم کا درجۂ حرارت وغیرہ بھی اسمارٹ فون سےبہ سہولت معلوم کیا جاسکتاہے، جب کہ کسی بےقاعدگی کی صُورت میں ٹیلی ڈاکٹرز اورٹیلی میڈیسن سے استفادہ بھی ممکن ہے۔

عام طور پر سمجھ دار افراد رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی گھر کے سودے سلف، عید کی خریداری مکمل کرلیتے ہیں، تاکہ روزوں میں بےجا جسمانی مشقّت سے بچا جاسکے۔ تاہم، اب روزمرّہ ضرورت کی اشیاء کی خریداری کے لیے بھی اسمارٹ فون لازم ہو چُکا ہے کہ گوشت، چکن، سبزی اور پھلوں کی گھر بیٹھے آن لائن خریداری کے لیے اسمارٹ فون پر متعدد ایپس موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ گھر بیٹھے کسی ریسٹورنٹ سے اپنی پسند کا کھانا منگوانا چاہتے ہیں، تو اس سلسلے میں بھی موبائل فون ایپس سے مدد لی جا سکتی ہے۔

ان دنوں ٹریفک جام روز کا معمول بن چُکا ہے، جب کہ رمضان المبارک کے دوران بالخصوص افطار سے قبل شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی صورتِ حال خاصی گمبھیر ہوجاتی ہے، کیوں کہ گھر پہنچنے کی جلدی میں لوگ رانگ وے پر بھی گاڑی چلانا شروع کردیتے ہیں۔

رمضان المبارک میں اس صورتِ حال سے بچنے کے لیے بھی اسمارٹ فون میں متبادل راستہ تلاش کرنےکی سہولت موجود ہے۔ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے گُوگل میپ یا جی پی ایس کے استعمال سے ٹریفک جام کے دوران متبادل راستہ تلاش کرکے بروقت گھر پہنچ کرسڑک پہ روزہ افطار کرنے کی زحمت سے بچا جا سکتا ہے۔

رمضان کے بابرکت مہینے کے تقدّس کا تقاضا ہے کہ اس کے قیمتی لمحات کو بازاروں کی نذر کرنے کہ بجائے عبادات میں مشغول ہو کر گزارا جائے اور خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے کے مقدّس اوقات میں کی جانے والی عبادات کا تو کوئی نعم البدل ہی نہیں، چناں چہ اس دوران اسمارٹ فون کے ذریعے آن لائن شاپنگ کریں کہ اسمارٹ فون کے ذریعے گھر بٹیھے پسندیدہ ملبوسات، جیولری، جوتوں سمیت ضرورت کی ہر چیز منگوا کر وقت کی بچت کے ساتھ خُود کو تھکن سے بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

بہت سے لوگ عید اپنے عزیزوں کے ساتھ مل کر ہی مناتے ہیں اور اس مقصد کے لیے بس، ٹرین یا ہوائی جہاز کی بکنگ کروانی ہوتی ہے۔ اس ضمن میں بھی اسمارٹ فون پرآن لائن بکنگ کی سہولت موجود ہے، جس سے آپ پیٹرول اور وقت دونوں کی بچت کر سکتے ہیں۔ اب عید کارڈز کا زمانہ نہیں رہا۔ عید کی مبارک باد کے لیے اسمارٹ فون ہی استعمال ہوتا ہے۔

اب یہ مبارک باد فون پر بات کرکے دینی ہے، وائس میسیج کرنا یا ٹیکسٹ میسیج بھیجنا ہے، یہ آپ کی چوائس ہے اور ان تمام سہولتوں کا حصول صرف اسمارٹ فون ہی سے ممکن ہے، تو اسمارٹ فون کی اس افادیت کو نظرانداز کرنا بھی ناشکری ہی کے زمرے میں آئے گا۔

Share This:

اسلامی مضامین

  • 01  اپریل ،  2025

کُھلے، نیلے آسمان پر بادل کی ٹکڑیوں کے بِیچ شرماتے، لجاتے ہلال کی جھلک دیکھنا رمضان کی آخری گھڑیوں میں شوق کا امتحان...

  • 31  مارچ ،  2025

’’عیدُالفطر‘‘ امّتِ مسلمہ کا پُرمسرّت دینی و مذہبی تہوار اور اسلام کی ملّی، تہذیبی اور روحانی اقدار کی روشن علامت ہے۔...

  • 30  مارچ ،  2025

عیدالفطر وہ خاص الخاص دِن ہے کہ جس روز اللہ تعالیٰ اپنے چُنیدہ بندوں پر کہ جنہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، خشوع و...

  • 30  مارچ ،  2025

’’عیدُالفطر‘‘اہلِ ایمان کے لیے رمضان المبارک کی عبادت و ریاضت کا انعام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے داروں کے اعزاز و...

  • 29  مارچ ،  2025

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: دین کے بارے میں کوئی زبردستی اور جبر نہیں ۔ قرآن پاک نبی کریم ﷺ کو خطاب کرکے ہر مسلمان کو تنبیہ...

  • 28  مارچ ،  2025

حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...

  • 28  مارچ ،  2025

رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت و توجہ کا حامل ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لئے جو پہلے دو عشرے اپنی غفلتوں کی نذر کرچکے اور اس...

  • 27  مارچ ،  2025

لیلۃ القدر انتہائی برکت والی ہے، اسے لیلۃ القدر اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں سال بھر کے احکام نافذ کئے جاتے ہیں یعنی فرشتے...

  • 27  مارچ ،  2025

مولانا نعمان نعیم رمضان المبارک جسے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام تر رحمتوں اور...

  • 26  مارچ ،  2025

یوں تو سال کے 365دِن ہی دُنیا بَھر کی مساجد اللہ تعالیٰ اور اُس کے محبوب پیغمبر، حضرت محمدﷺ کی حمد و ثنا کرنے والوں سے...

  • 25  مارچ ،  2025

" فتح مکہ"رمضان المبارک ۸ ھ میں وقوع پذیر ہونے والا اسلامی تاریخ کا نہایت ہی عظیم الشان واقعہ ہے ، سیرت النبی ﷺ کا یہ وہ...

  • 24  مارچ ،  2025

سرور کونین، فخر موجودات ، محسنِ انسانیت، حضرت محمد ﷺ کے پیغمبرانہ امتیاز اور خصائص میں ایک امتیازی وصف اور آپﷺ کی...

  • 23  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان المبارک، اسلامی تقویم کے اعتبار سے نواں مہینہ ہے۔ یہ تمام مہینوں کا سردار ہے اور اس کے فضائل لامحدود ہیں۔ یہ...

  • 22  مارچ ،  2025

سیدنا علی مرتضیٰ ؓ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خصائص وامتیازات سے ممتاز فرمایا، آپ کو فضائل وکمالات کا جامع، علوم ومعارف...

  • 22  مارچ ،  2025

رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک دن بھی اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اعتکاف کرتا ہے تو اللہ اس شخص کے اور دوزخ کے...

  • 22  مارچ ،  2025

خلیفۂ راشد، امیرالمؤمنین، فاتحِ خیبر، حیدرِکرّار، شیرِ خدا، ابو تراب سیّدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی ذاتِ گرامی...

  • 22  مارچ ،  2025

رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اِس ماہ کے تمام ہی ایّام فضیلت کے حامل اور بابرکت ہیں، تاہم اِس کے آخری عشرے کی...

  • 21  مارچ ،  2025

رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک ’’رمضان‘‘ رب کے حضور عبادات و مناجات اور نیکیوں کا موسمِ بہار ہے، اس کے شب و...

  • 20  مارچ ،  2025

رمضان المبارک کی پُرنور بہار ہرسُو چھائی ہوئی ہے۔ خیرخواہی، غم گساری، ہم دردی، شکر گزاری، صبر و استقامت کے لیل و نہار...

  • 19  مارچ ،  2025

الحمدُللہ، ہم پر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے کہ اِس میں جنّت کے...