اب کے برس، بندگی کا روزہ
- 20 مارچ ، 2025
- Web Desk
- اسلامی مضامین

رمضان المبارک کی پُرنور بہار ہرسُو چھائی ہوئی ہے۔ خیرخواہی، غم گساری، ہم دردی، شکر گزاری، صبر و استقامت کے لیل و نہار اپنی برکات و ثمرات کے خوان سجا کر ہماری دہلیز پر قدم رنجہ ہیں۔ بس، اب تو انتظار ہے، اُن ساعتوں کا کہ جب بندۂ مومن تقویٰ اور اطاعت گزاری کی مکمل قبا پہن کر تن من دھن سے اپنے رب کا قرب حاصل کرے، اُسی کا عبد و غلام بن جائے کہ جس کی تلقین کلام اللہ میں بار بار کی گئی ہے۔
ماہِ صیام، جو مہینوں کا سردار ہے، جس کی فضیلت محض روزے ہی سے نہیں بلکہ قرآنِ مجید کی برکات کے سبب ہے کہ رمضان، قرآن کا مہینہ ہے۔ قرآن سے جُڑنے، سمجھنے اور سمجھانے کا مہینہ، اپنے خالق سے محبّت وعبودیت کے اظہار کا مہینہ۔
واضح رہے، زندگی کے جتنے بھی احوال و معاملات ہیں، اُن کے لیے ہمارے پاس قرآن کی رہنمائی موجود ہے اور پھر روزہ ہو، نماز یا حج، یہ عبادات دراصل ہمیں غفلت سے نکال کر، ہماری کچھ ایسی روحانی خصلتیں بےدار کرنے کا سبب بنتی ہیں کہ جن سے ہمارے اندر شُکر گزاری، صبر وتحمّل کی حقیقی رُوح زندہ ہو جاتی ہے۔
ماہِ صیام ہمیں شُکر گزاری، عدل سے بڑھ کر احسان مندی، اپنے حق سے زیادہ کسی کو دینا سکھاتا ہے۔ سخت گرمی ہو یا سخت سردی، گرم طویل دن ہوں، یا جاڑے کی سرد راتیں، کٹھن مشقّت کےکام ہوں، یا ڈیوٹی کے لمبے اوقات، ایک مسلمان، محض اللہ کی رضا کے لیے خُود کو کھانے پینے سے روکتا ہے۔ یوں کہیے، اللہ نے اس کی بناوٹ ہی ایسی رکھی ہے کہ وہ ہر وہ مشکل و دشوار گزار کام کر گزرتا ہے، جو وہ کرنا چاہتا ہے۔ اور…اللہ تعالیٰ کی اطاعت بھی کچھ کم مشکل کام نہیں، اپنے نفس کے ساتھ لڑنا، مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔
ہمیں اپنی زندگیوں میں کئی مقامات پر مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور بلاشبہ یہ دینِ اسلام کے رستے پر چلنے کی مشق، رمضان المبارک کی تربیت (کہ روزہ صبر و استقامت کےحصول کا ذریعہ ہے) ہی کا نتیجہ ہے کہ ایک مومن کئی مشکلات، کٹھن صورتِ حال سے بھی بآسانی مقابلہ کرجاتا ہے۔
ہم ماہِ صیام میں جب خود کو حلال سے روک سکتے ہیں، تو بقیہ گیارہ ماہ میں حرام سے کیوں نہیں؟ جب ایک پورے ماہ کے لیے، نیکیوں میں سبقت کا جذبہ پروان چڑھ سکتا ہے، تو بقیہ مہینوں میں خُود کو بدی سے کیوں نہیں روکا جاسکتا؟ یہ وہ سوال ہے، جس کا جواب بھی ہمیں خُود ہی تلاش کرنا چاہیے۔
ہماری نماز، قرآن سے رغبت محض تیس ہی دن تک کیوں محدود ہے؟ نصاب تو تین سو پینسٹھ ایام کا مقرر کیا گیا ہے۔ ’’ایامِ معدودات…‘‘ گنتی کے چند دن، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں۔ ’’یہ چند دن مشقّت کے ہیں۔‘‘ عبادت، اصل میں اللہ کی اطاعت و قربت کے حصول کا ذریعہ ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ اللہ کو بندے کی عبادات کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں، بندگبی کے لیے اُس کے پاس فرشتوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے۔
عبادت کی اصل ضرورت تو بندے کو ہے، اللہ سے کنیکشن رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے۔ پھر اگر انسان کو اپنا جسمانی نظام درست رکھنا ہے، تویہ درستی بھی اُسی وقت ممکن ہے کہ جب اُس کے جسمانی و ذہنی اور روحانی تاروں میں ہم آہنگی ہوگی۔
درحقیقت، عبادت تو ایک یاد دہانی ہے، جودن کے آغاز سے رات کے انجام تک جاری رہنی چاہیے۔ بلکہ ہر پہر کی ابتدا اِسی ایک یاد دہانی سے ہونی چاہیے۔ سال میں ایک مرتبہ محض تیس دن کے لیے نہیں، حج و عُمرے کے چند مخصوص ایّام میں نہیں۔
اللہ کی بیش بہا نعمتوں کی شُکر گزاری ہم پرفرض ہے، تو بس اب کے برس ماہ ِصیام پورے شعور و آگہی کے ساتھ گزاریں۔ اِسے جسمانی تربیت کے بجائے ذہنی تربیت کےساتھ بسر کریں۔ سو، صرف جسم کو فاقہ نہیں کروانا بلکہ وہ روحانی فوائد حاصل کرنے ہیں، جن کا دینِ اسلام ایک مسلمان سے مطالبہ کرتا ہے، لہٰذا اس رمضان المبارک میں قرآنِ مجید کو اپنا رہبر و رہنما بنالیں۔ ایک یا دو قرآن مجید ختم کرنے کے بجائے اپنی زندگیاں قرآن کا دستور سمجھنے، عملِ صالح اختیار کرنے میں لگا دیں۔ یقین کریں، شان دار کام یابی کی منزل آپ کی منتظر ہے۔
اسلامی مضامین
ہلالِ عید محبت سے مُسکراتا ہے
- 01 اپریل ، 2025
کُھلے، نیلے آسمان پر بادل کی ٹکڑیوں کے بِیچ شرماتے، لجاتے ہلال کی جھلک دیکھنا رمضان کی آخری گھڑیوں میں شوق کا امتحان...
’’عید الفطر‘‘ اُمتِ مُسلمہ کی اخوت و اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا عالم گیر مظہر
- 31 مارچ ، 2025
’’عیدُالفطر‘‘ امّتِ مسلمہ کا پُرمسرّت دینی و مذہبی تہوار اور اسلام کی ملّی، تہذیبی اور روحانی اقدار کی روشن علامت ہے۔...
’’عید الفطر‘‘ انعاماتِ الٰہی سے دامن بھَرنے کا دن
- 30 مارچ ، 2025
عیدالفطر وہ خاص الخاص دِن ہے کہ جس روز اللہ تعالیٰ اپنے چُنیدہ بندوں پر کہ جنہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، خشوع و...
اسلام اور دیگر مذاہب میں عید کا تصور اور حقیقت !
- 30 مارچ ، 2025
’’عیدُالفطر‘‘اہلِ ایمان کے لیے رمضان المبارک کی عبادت و ریاضت کا انعام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے داروں کے اعزاز و...
اسلام میں حُسنِ سلوک اور باہمی تعلقات کا تصور
- 29 مارچ ، 2025
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: دین کے بارے میں کوئی زبردستی اور جبر نہیں ۔ قرآن پاک نبی کریم ﷺ کو خطاب کرکے ہر مسلمان کو تنبیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رخصت ہوتے مقدس لمحات
- 28 مارچ ، 2025
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
رمضان المبارک کا آخری عشرہ !
- 28 مارچ ، 2025
رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت و توجہ کا حامل ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لئے جو پہلے دو عشرے اپنی غفلتوں کی نذر کرچکے اور اس...
مانگنے کا مزہ آج کی رات ہے
- 27 مارچ ، 2025
لیلۃ القدر انتہائی برکت والی ہے، اسے لیلۃ القدر اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں سال بھر کے احکام نافذ کئے جاتے ہیں یعنی فرشتے...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع ...!
- 27 مارچ ، 2025
مولانا نعمان نعیم رمضان المبارک جسے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام تر رحمتوں اور...
رمضان المبارک کی عالم گیر رونقیں !
- 26 مارچ ، 2025
یوں تو سال کے 365دِن ہی دُنیا بَھر کی مساجد اللہ تعالیٰ اور اُس کے محبوب پیغمبر، حضرت محمدﷺ کی حمد و ثنا کرنے والوں سے...
فتح مبین ... نصرتِ خداوندی کا مظہر
- 25 مارچ ، 2025
" فتح مکہ"رمضان المبارک ۸ ھ میں وقوع پذیر ہونے والا اسلامی تاریخ کا نہایت ہی عظیم الشان واقعہ ہے ، سیرت النبی ﷺ کا یہ وہ...
’’فتح مکہ‘‘ حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ
- 24 مارچ ، 2025
سرور کونین، فخر موجودات ، محسنِ انسانیت، حضرت محمد ﷺ کے پیغمبرانہ امتیاز اور خصائص میں ایک امتیازی وصف اور آپﷺ کی...
رمضان المبارک، تربیت کا مہینہ
- 23 مارچ ، 2025
ماہِ رمضان المبارک، اسلامی تقویم کے اعتبار سے نواں مہینہ ہے۔ یہ تمام مہینوں کا سردار ہے اور اس کے فضائل لامحدود ہیں۔ یہ...
علی المرتضیٰ ؓ فضائل و مناقب کا روشن باب
- 22 مارچ ، 2025
سیدنا علی مرتضیٰ ؓ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خصائص وامتیازات سے ممتاز فرمایا، آپ کو فضائل وکمالات کا جامع، علوم ومعارف...
اعتکاف: دو حج اور دو عمروں کے برابر ثواب
- 22 مارچ ، 2025
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک دن بھی اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اعتکاف کرتا ہے تو اللہ اس شخص کے اور دوزخ کے...
خلیفہ راشد، امیرالمؤمنین، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
- 22 مارچ ، 2025
خلیفۂ راشد، امیرالمؤمنین، فاتحِ خیبر، حیدرِکرّار، شیرِ خدا، ابو تراب سیّدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی ذاتِ گرامی...
رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور ’’شبِ قدر‘‘ کی فضیلت و اہمیت
- 22 مارچ ، 2025
رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اِس ماہ کے تمام ہی ایّام فضیلت کے حامل اور بابرکت ہیں، تاہم اِس کے آخری عشرے کی...
اعتکاف: ماہِ صیام کی ایک باعثِ اجر و فضیلت عبادت
- 21 مارچ ، 2025
رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک ’’رمضان‘‘ رب کے حضور عبادات و مناجات اور نیکیوں کا موسمِ بہار ہے، اس کے شب و...
رمضان المبارک اور رفاہی، فلاحی تنظیمیں
- 19 مارچ ، 2025
الحمدُللہ، ہم پر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے کہ اِس میں جنّت کے...
ماہِ صیام اور بچے
- 19 مارچ ، 2025
رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، جو ہمیں صبر، ایثار اور قربِ الٰہی کی خُوب صُورت تعلیمات سے بہرہ مند...