آج پکائیں کھجور اور دال کا پلاؤ

ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجور کم و بیش چھے ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصّہ ہے۔ پاکستان سمیت دُنیا کے ہر خطّے میں اِسے بڑی رغبت سے کھایا جاتا ہے۔

لذّت اور افادیت کے لحاظ سے اِس کی متعدد اقسام ہیں، جب کہ کھجور سے کئی خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور پکوان بھی بنائے جاتے ہیں۔ ذیل میں کھجور ہی سے تیار کردہ کھجور اور دال کا پلاؤ کی ترکیب پیش کی جا رہی ہے۔

کھجور اور دال کا پلاؤ

آج پکائیں کھجور اور دال کا پلاؤ

اجزاء: چاول ایک کلو، مسور کی دال (دُھلی ہوئی) ایک کپ، پیاز (چھوٹی ) ایک عدد، تازہ کھجور (بغیر گٹھلی کے)250 گرام، خشک خوبانیاں250گرام، بادام (چھلکے اُترے ہوئے) ایک کپ، کشمش ایک کپ، مکھن ڈیڑھ کپ، گرم پانی ایک کپ۔

ترکیب: سب سے پہلے نمک ملے پانی میں چاول ابال لیں۔ پھر دال کو نمک میں ملا کر اتنا پانی ڈال کر پکائیں کہ گل جائے، مگر بالکل نرم نہ ہو۔ ایک کپ مکھن کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر پگھلا لیں اور بقایا مکھن سوس پین میں گرم کر کے اِس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ 

پیاز کا رنگ بادامی ہوجائے تو اس میں کھجوریں، خوبانیاں، کشمش اور بادام کی گِریاں ڈال کر بھونیں اور مکھن ملے پانی کا آدھا حصّہ ایک اوون پروف بڑے پیالے میں ڈالیں۔

اوپر پکے ہوئے چاولوں کی ایک تہہ ڈال کر کھجوروں والے مرکب کی ایک تہہ لگائیں۔ اس کے بعد دال کی ایک تہہ لگا کر دوبارہ چاول، کھجوریں اور آخر میں بقیہ مکھن ملے پانی کو اوپر چھڑک کے ڈھکن بند کرکے تقریباً گھنٹے تک ہلکی آنچ پر دَم دیں۔ کُھلے منہ کے دیگچے میں دَم دے کر ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 07  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...

  • 06  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔

  • 04  مارچ ،  2026

اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔

  • 02  مارچ ،  2026

آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔

  • 01  مارچ ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔

  • 28  فروری ،  2026

گرم گرم نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جائے تو یہ سحری کو یادگار بنا دیتا ہے۔

  • 28  فروری ،  2026

فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔

  • 27  فروری ،  2026

اس مقدس مہینے میں افطاری دسترخوان کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔

  • 27  فروری ،  2026

ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔

  • 26  فروری ،  2026

گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • 26  فروری ،  2026

انڈے اور آلو کے کباب کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب۔

  • 25  فروری ،  2026

رمضان المبارک کی بابرکت سحری میں ایسی غذا کا انتخاب نہایت اہم ہے جو ہلکی بھی ہو اور بھرپور توانائی بھی فراہم کرے۔

  • 25  فروری ،  2026

سحری میں گرم اور نرم پراٹھوں کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے۔

  • 24  فروری ،  2026

رمضان المبارک میں افطار کے وقت گرم گرم پکوڑوں کی خوشبو پورے گھر کا ماحول خوشگوار بنا دیتی ہے۔

  • 24  فروری ،  2026

آلو کے کباب ایک ایسی ہی مقبول اور سادہ ترکیب ہے جو کم اجزاء اور کم وقت میں تیار ہو کر افطار ٹیبل کی رونق بڑھا دیتی ہے۔

  • 23  فروری ،  2026

آج ہلکی پھلکی افطاری کے بعد دستر خوان پر پیش کریں گرم گرم چکن فرائیڈ رائس۔

  • 22  فروری ،  2026

اِنہیں چٹنی یا ساس کے ساتھ افطار میں سَرو کریں۔