رمضان المبارک اور ہماری زندگی

رمضان المبارک اور ہماری زندگی

صد شُکر کہ ماہِ صیام ہم پر سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک نہ صرف ہماری ذہنی، جسمانی و روحانی تربیت کرتا ہے، بلکہ ہمارے دِلوں میں بےبس و لاچار اور فاقہ کش افراد کی مدد کا جذبہ بھی بےدارکرتا ہے۔ تاہم، اگر ہم اِن عبادات اور نیک اعمال کو ماہِ رمضان ہی تک محدود رکھنےکی بجائے اپنے طرزِ زندگی کا مستقل حصّہ بنانے کی کوشش کریں، تو ہماری دُنیا و آخرت دونوں ہی سنور سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ماہِ رمضان میں قرآن سے مضبوط تعلق ہمیں اپنی کردارسازی اور خُود احتسابی کا موقع فراہم کرتا ہے اور اسی طرح ماہِ مبارک کے دیگر روحانی پہلو بھی ہماری شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہمیں رمضان المبارک کو محض عبادت کا مہینہ سمجھنے کی بجائے عملی تربیت کا مہینہ تصوّر کرنا چاہیے، جس میں ہماری روحانی، اخلاقی اور جسمانی اصلاح ہوتی ہے۔ اِسی طرح اس ماہ کی جانے والی عبادات کا مقصد صرف اجر کمانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہمیں اِن تمام نیک اعمال کو اپنی پوری زندگی کا حصّہ بنانے کی نیّت کرنی چاہیے۔

اس مقصد کے لیے رمضان میں نماز کی پابندی، تلاوت، اذکار اور تہجّد کا جو معمول بنتا ہے، اُسے سال بَھر برقرار رکھنے کے لیے ایک قابلِ عمل پلان بنائیں۔ نیز، رمضان میں زندگی کے معمولات اور کھانے پینے کی عادات میں پیدا ہونے والے نظم و ضبط اور اعتدال کی عادت کو ماہِ صیام کے بعد بھی برقراررکھیں، تاکہ صحت مند جسم کے ساتھ ایک مضبوط روحانی زندگی کا سفر جاری رہے۔

رمضان المبارک ہمیں دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے، صبروایثار کی روش اختیار کرنے کا درس دیتا ہے، تواِن صفات کو مستقل مزاجی کے ساتھ زندگی کاحصّہ بنانے کی کوشش، ہماری کردار سازی اور خُود احتسابی کےعمل کے لیے بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے کہ اگر ہم واقعتاً اپنی کردار سازی چاہتے ہیں، تو رمضان کی مشقوں کو زندگی بَھر جاری رکھنا چاہیے۔ ماہِ صیام میں گناہوں سے دُوری آسان لگتی ہے، لیکن معصیت سے بچنےکا یہ احساس باقی گیارہ مہینوں میں کیسے برقرار رکھا جائے، یہ بات بھی اہم ہے۔

یاد رہے، حصولِ تقویٰ کے ساتھ گناہوں سے اجتناب صرف قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے ہی سے ممکن ہے۔ لہٰذا، رمضان المبارک میں قرآنِ پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کے ساتھ اس کی تفہیم کی بھی کوشش کریں۔ ہر ہر لفظ پر غوروفکر کریں اور اِسے سمجھنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کریں۔ علاوہ ازیں، ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں کہ جو رمضان کےمہینے میں حاصل کردہ روحانی طاقت کو سال کے باقی مہینوں میں بھی برقرار رکھے، جیسا کہ مہینے میں ایک بار نفلی روزے رکھنا، قرآن پاک کی تلاوت اور صدقہ و خیرات وغیرہ کو معمول بنانا۔

رمضان المبارک میں شیطان قید ہوتا ہے، مطلب اگراِس ماہ بھی شیطانی خیالات، منفی عادات ہمیں نیک کاموں، عبادات سے روکتی ہیں، تو اس کا سبب ہماری اپنی کم زوریاں ہیں کہ ماہِ صیام تو ہمیں اپنی اصلاح کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سو، اِس مہینے اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اپنی سب خامیوں کو پہچانیں، جیسا کہ جلد مشتعل ہوجانا، حسد کرنا، وقت کا زیاں اور لایعنی گفتگو وغیرہ۔

نیز، ان بُری عادات پر قابو پانے کے لیےاس ماہ کو بطور تربیتی کورس استعمال کریں۔ خُود احتسابی کی عادت اپناتے ہوئے ہردن کے اختتام پر اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اس کا گزشتہ روز سے موازنہ کریں کہ کیا آج کا دن گزشتہ روز سے بہتر تھا اور کیا آج مَیں نے اپنے نفس کو قابو میں رکھا؟

روزے کی حالت میں ہم اپنی بُھوک، پیاس اور جذبات پر قابو رکھ سکتے ہیں، تو ہمیں بعد از رمضان بھی ناپسندیدہ عادات پر قابو پانے کی مشق کرنی چاہیے، جب کہ ماہِ صیام میں بے جا اسکرولنگ، غیرضروری مصروفیات ترک کر کے اپنے وقت کو بامقصد بنائیں۔ خُود کو مثبت، تعمیری کاموں میں مشغول رکھنے کی کوشش کریں، جیسا کہ حصولِ علم، دوسروں کی مدد یا اپنےاہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا۔

علاوہ ازیں، اس مبارک مہینے میں صلۂ رحمی کا مظاہرہ کریں۔ پُرانی رنجشیں ختم کردیں، دوسروں کو معاف کریں اور مثبت رویّے اپنانے کی مشق کریں۔ اصلاحِ نفس کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں، وہ دُعائیں پڑھنے کا اہتمام کریں کہ جو بالخصوص نیکیوں کی توفیق اور بُرائیوں سے بچنے کی طلب سے متعلق ہوں۔

اپنے اخلاق کی بہتری کے لیے روزانہ ایک اچّھی عادت اپنانے کی کوشش کریں، جیسا کہ دوسروں سے مُسکرا کرملنا، نرم لہجے میں گفتگو کرنا اور پریشان حال افراد کی مدد کرنا۔ ’’ایک روزہ، ایک نیکی‘‘ کی یہ شعوری کوشش ماہِ رمضان کے بعد بھی مفید ثابت ہوگی۔ رمضان کے بعد بھی خُود احتسابی، ضبطِ نفس اور نیکی کی کوشش جاری رکھنے کے لیے ایک منصوبہ بنائیں تاکہ رمضان کی برکات مستقلاً زندگی کا حصّہ بن جائیں۔

جس طرح ہم رمضان المبارک میں ظاہری پاکیزگی (وضو، غسل اور طہارت وغیرہ) کا خیال رکھتے ہیں، اسی طرح باطنی صفائی (کینہ، حسد، غرور، بغض سے دُوری) بھی ضروری ہے۔ یہ بابرکت مہینہ درس دیتا ہے کہ اپنے دل کو صاف کریں، دوسروں کی خوشیوں پر حسد کرنے کی بجائے اُن کے لیے دُعا کریں۔ اپنے دل میں کسی کے لیے بھی نفرت نہ پالیں۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ’’جو رحم نہیں کرتا، اُس پر رحم نہیں کیا جاتا۔‘‘ تو رمضان المبارک دوسروں کو سچّے دل سے معاف کرکے اپنے دل کو ہلکا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ہمارے بہت سے رشتےصرف غلط فہمیوں کی بنا پرختم ہوجاتے ہیں۔ سو، اِس رمضان دِلوں کو جوڑنے کی کوشش کریں۔

تطہیرِ قلب کے لیے زبان کی حفاظت بھی ضروری ہے، تو رمضان میں خاص طور پر زبان کے گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں تاکہ دِل پر میل نہ جمے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رمضان المبارک کو ہمارے لیے اس قدر بابرکت بنا دے کہ ہم عبادات کے اہتمام کے ساتھ نیک اعمال کے ذریعے اصلاحِ نفس بھی کرسکیں۔ (آمین)

Share This:

اسلامی مضامین

  • 01  اپریل ،  2025

کُھلے، نیلے آسمان پر بادل کی ٹکڑیوں کے بِیچ شرماتے، لجاتے ہلال کی جھلک دیکھنا رمضان کی آخری گھڑیوں میں شوق کا امتحان...

  • 31  مارچ ،  2025

’’عیدُالفطر‘‘ امّتِ مسلمہ کا پُرمسرّت دینی و مذہبی تہوار اور اسلام کی ملّی، تہذیبی اور روحانی اقدار کی روشن علامت ہے۔...

  • 30  مارچ ،  2025

عیدالفطر وہ خاص الخاص دِن ہے کہ جس روز اللہ تعالیٰ اپنے چُنیدہ بندوں پر کہ جنہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، خشوع و...

  • 30  مارچ ،  2025

’’عیدُالفطر‘‘اہلِ ایمان کے لیے رمضان المبارک کی عبادت و ریاضت کا انعام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے داروں کے اعزاز و...

  • 29  مارچ ،  2025

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: دین کے بارے میں کوئی زبردستی اور جبر نہیں ۔ قرآن پاک نبی کریم ﷺ کو خطاب کرکے ہر مسلمان کو تنبیہ...

  • 28  مارچ ،  2025

حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...

  • 28  مارچ ،  2025

رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت و توجہ کا حامل ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لئے جو پہلے دو عشرے اپنی غفلتوں کی نذر کرچکے اور اس...

  • 27  مارچ ،  2025

لیلۃ القدر انتہائی برکت والی ہے، اسے لیلۃ القدر اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں سال بھر کے احکام نافذ کئے جاتے ہیں یعنی فرشتے...

  • 27  مارچ ،  2025

مولانا نعمان نعیم رمضان المبارک جسے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام تر رحمتوں اور...

  • 26  مارچ ،  2025

یوں تو سال کے 365دِن ہی دُنیا بَھر کی مساجد اللہ تعالیٰ اور اُس کے محبوب پیغمبر، حضرت محمدﷺ کی حمد و ثنا کرنے والوں سے...

  • 25  مارچ ،  2025

" فتح مکہ"رمضان المبارک ۸ ھ میں وقوع پذیر ہونے والا اسلامی تاریخ کا نہایت ہی عظیم الشان واقعہ ہے ، سیرت النبی ﷺ کا یہ وہ...

  • 24  مارچ ،  2025

سرور کونین، فخر موجودات ، محسنِ انسانیت، حضرت محمد ﷺ کے پیغمبرانہ امتیاز اور خصائص میں ایک امتیازی وصف اور آپﷺ کی...

  • 23  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان المبارک، اسلامی تقویم کے اعتبار سے نواں مہینہ ہے۔ یہ تمام مہینوں کا سردار ہے اور اس کے فضائل لامحدود ہیں۔ یہ...

  • 22  مارچ ،  2025

سیدنا علی مرتضیٰ ؓ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خصائص وامتیازات سے ممتاز فرمایا، آپ کو فضائل وکمالات کا جامع، علوم ومعارف...

  • 22  مارچ ،  2025

رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک دن بھی اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اعتکاف کرتا ہے تو اللہ اس شخص کے اور دوزخ کے...

  • 22  مارچ ،  2025

خلیفۂ راشد، امیرالمؤمنین، فاتحِ خیبر، حیدرِکرّار، شیرِ خدا، ابو تراب سیّدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی ذاتِ گرامی...

  • 22  مارچ ،  2025

رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اِس ماہ کے تمام ہی ایّام فضیلت کے حامل اور بابرکت ہیں، تاہم اِس کے آخری عشرے کی...

  • 21  مارچ ،  2025

رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک ’’رمضان‘‘ رب کے حضور عبادات و مناجات اور نیکیوں کا موسمِ بہار ہے، اس کے شب و...

  • 20  مارچ ،  2025

رمضان المبارک کی پُرنور بہار ہرسُو چھائی ہوئی ہے۔ خیرخواہی، غم گساری، ہم دردی، شکر گزاری، صبر و استقامت کے لیل و نہار...

  • 19  مارچ ،  2025

الحمدُللہ، ہم پر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے کہ اِس میں جنّت کے...