بچوں کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہئے؟

بچوں کو روزہ رکھوانے کا حکم

سوال: بچوں کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہئے ؟۔(محمد امیر ممتازی، کراچی)

جواب: فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اگر علاماتِ بلوغ ظاہر ہوجائیں تو اس پر بلوغت کا حکم لگایا جائے گا اور اُس پر احکامِ شرعیہ فرض ہوجائیں گے، اگر علامات ظاہر نہ ہوں تو پندرہ سال پورے ہونے پر بالغ تصور کیاجائے گا۔

علامہ علاؤالدین حصکفی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’اور جب بچہ روزہ رکھنے کے قابل ہوجائے اور جب د س سال کا ہوجائے تو صحیح ترین قول کے مطابق اسے سرزنش کرکے روزہ رکھوایا جائے، جیسا کہ نماز کے بارے میں حکم ہے ‘‘۔اس کی شرح میں علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ بعض فقہاء نے بچے کے روزہ رکھنے کے قابل ہونے کی عمر سات سال بتائی ہے، (وہ لکھتے ہیں) ہمارے زمانے کا مشاہدہ یہ ہے کہ اتنی عمر میں بچہ روزہ رکھنے کے قابل نہیں ہوتا اور اس کا مدار ہر ایک کی جسمانی صلاحیت، صحت اور موسم (گرمایا سرما) پر ہے اور ظاہر یہ ہے کہ جتنے دن آسانی سے وہ روزہ رکھ سکے، اسے کہا جائے، پورے مہینے کے روزے رکھوانا ضروری نہیں ہے، (مزید لکھتے ہیں) اگر نابالغ بچہ روزہ رکھنے کے بعد بغیر عذر کے توڑ دے تو اس پرقضا نہیں ہے ‘‘۔(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ،جلد3،ص:344،داراحیاء التراث العربی ،بیروت)

شیخ الحدیث والتفسیر علامہ غلام رسول سعیدی لکھتے ہیں : ’’جمہور علماء کا موقف یہ ہے کہ جن بچوں کی عمربلوغت سے کم ہو، اُن پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے، متقدمین کی ایک جماعت نے مستحب قرار دیا ہے۔ ابن سیرین اور زہری کا بھی یہی قول ہے اور یہی امام شافعی کا قول ہے، اُنہوں نے کہا کہ جب بچے روزے رکھ سکیں تو ان کو مشق کرانے کے لئے ان سے روزے رکھوانے چاہئیں۔

امام شافعی ؒکے اصحاب کے نزدیک اس کی حدنماز کی طرح سات سال اور دس سال ہے اور اسحاق کے نزدیک اس کی حد بارہ سال ہے اور امام احمد کے نزدیک ایک روایت میں اس کی حد دس سال ہے اور امام مالک کا مشہور قول یہ ہے کہ بچوں کے حق میں روزہ مشروع نہیں ہے۔

علامہ ابن بطال نے کہاہے کہ علماء کا اس پراجماع ہے کہ عبادات اور فرائض صرف بلوغ کے وقت لازم ہوتے ہیں، مگر اکثر علماء نے برکت کے لئے بچوں کو عبادات کی مشق کرانا مستحسن قرار دیا ہے تاکہ بچے عبادات کے عادی ہوجائیں اور جب ان پر عبادت لازم ہو، تو ان کے لئے عبادت کرنا آسان ہو اور جو اُن کو عبادت کی مشق کرائے گا، اس کو اجر ملے گا، (عمدۃ القاری، جلد11، ص:98 بیروت۔نعمۃ الباری ،جلد4،ص:473)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 02  اپریل ،  2025

سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...

  • 01  اپریل ،  2025

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...

  • 31  مارچ ،  2025

سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...

  • 30  مارچ ،  2025

سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...

  • 27  مارچ ،  2025

سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...

  • 26  مارچ ،  2025

سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...

  • 25  مارچ ،  2025

سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...

  • 24  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...

  • 23  مارچ ،  2025

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...

  • 22  مارچ ،  2025

سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...