سحری کا وقت ہوا.. گھر حلوہ پوری، پراٹھے اور پائے کی خوشبو سے مہک اٹھا
- 13 مارچ ، 2025
- Web Desk
- لذیذ پکوان
رمضان کا مہینہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے ساتھ سحرو افطار کی رونقیں لے کر آچکا ہے۔دسترخوان سجیں گے اور سحرو افطار کا خوب ذوق و شوق سے اہتمام ہو گا۔ہمارے ہاں لوگ کھانے پینے کے خاصے شوقین ہیں۔
صرف افطار میں ہی نہیں سحری کے وقت بھی خوب مزیدار پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ سحری کے وقت پراٹھے، انڈے، چنے، حلوہ پوری، نہاری، پائے پھینی اور لسی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ اور کئی مختلف پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔ سحری میں شوق سے کھائے جانے والے ناشتوں کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
مرغ چنے
اجزاء۔
چکن لیگز۔ چار سو گرام
تیل۔ آدھا کپ
پیاز ۔ ایک عدد(چوپ کیا ہوا)
ثابت زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ ۔چوپ کی ہوئی دو عدد
ادرک لہسن پیسٹ ۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ٹماٹر ۔دو عدد
دہی ۔دو کھانے کے چمچ
نمک ۔حسبِ ذائقہ
گرم پانی۔ ایک کپ
اُبلے ہوئے سفید چنے ۔ڈیڑھ کپ
مرغ چنا مصالحہ۔ دو کھانے کے چمچ
مرغ مصالحہ بنانے کا طریقہ
اجزاء۔
نمک۔ ایک کھانے کاچمچ
ثابت دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ
ثابت زیرہ ۔دو کھانے کے چمچ
لونگ ۔آٹھ عدد
لال مرچ پسی ہوئی۔ دو کھانے کے چمچ
دار چینی ۔تین عدد
بڑی اِلائچی۔ تین عدد
بادیان ۔دو عدد
سبز اِلائچی۔ چار عدد
چکن پاؤڈر ۔تین کھانے کے چمچ
میٹھا سوڈا۔ آدھا چائے کاچمچ
اجوائن ۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
جاوتری۔ پانچ گرام
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
ان سب کو بھون کر گرائینڈ کر لیں اور استعمال کر یں ۔
ترکیب۔
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور ا س میں پیاز ،ثابت زیرہ اورسبز مرچ ڈال کر لائٹ براؤن کر لیں ۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، چکن لیگز ،ٹماٹر ،دہی ،نمک اور مرغ چنے مصالحہ ڈال کر دوسے تین منٹ تک بھون لیں ۔
اب اس میں گرم پانی (آدھا کپ )ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک دم دیں اور دو سے تین منٹ تک بھونائی کرلیں اوراس میں اُبلے ہوئے سفید چنے اور گرم پانی (آدھا کپ ) ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکا لیں ۔
اب اسے دو سے تین منٹ تک دم دینے کے بعدگارنش کر لیں ۔
مزیدار مرغ چنے تیار ہیں۔ان کو گرما گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔
حلوہ پوری چنے
اجزاء۔
آئل۔ ایک چو تھائی
چنے(اُبلے ہوئے)۔ 200گرام
سوجی۔250گرام
چینی ۔500گرام
پیاز۔ ایک عدد
زیرہ(ثابت)۔ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی۔ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
تیل۔ ایک کپ
پیلا رنگ ۔ایک چُٹکی
کھوپرا ۔20گرام
کشمش ۔20گرام
کاجو ۔20گرام
پستہ ۔20گرام
بادام ۔20گرام
میدہ۔ ایک کلو
نمک ۔حسبِ ذائقہ
ترکیب۔
چنے۔
ایک پین میں آئل ایک چوتھائی کپ ڈالیں، پیاز، ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پسی ہوئی، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، اُبلے ہوئے چنے پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ تک دم پر رکھ دیں۔چنےسرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حلوہ۔
ایک پین میں تیل آدھا کپ،سوجی250گرام ڈال کر بھون لیں، پھر پانی میں پیلا فوڈ کلر ڈال کر، چینی، کھوپرہ، کشمش، کاجو، پستہ، بادام ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ حلوہ پکنے پر ایک پیالے میں نکال لیں۔
پوری۔
ایک کلو میدہ، نمک حسبِ ذائقہ، تیل آدھا کپ اور پانی ڈال کر گوندھ لیں۔پندرہ سے بیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پھر پیڑے بنا لیں اور بیلن سے پھیلا کر پوری بنا لیں۔ اب ایک برتن میں آئل ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔ پوریاں تیار ہونے پر ایک پلیٹ میں رکھیں پھر حلوہ اور چنے کے ہمراہ پیش کریں۔
بیف نہاری
اجزاء۔
بیف۔ ایک کلو
آئل۔ آدھا کپ
پیاز۔ دو عدد
سفید زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ دو چائے کا چمچ
ہری مرچ۔ پانچ عدد
نمک ۔حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ پسا ہوا۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ
(دار چینی، بڑی اور چھوٹی الا ئچی، لونگ، تیز پتہ، جائفل) پسا ہوا۔ دو چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی۔ ایک چائے کا چمچ
سونف پسی ہوئی۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
آٹا۔ آدھا کپ
ترکیب۔
پکانے والے بر تن میں آئل، پیاز، سفید زیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔ پھر بیف، ہری مرچ ثابت، نمک، زیرہ پاؤڈر،دھنیا پسا ہوا، (دار چینی،بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، لونگ، تیز پتہ، جائفل) پسا ہوا، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ گرم پانی ڈال کر بیف کو گلنے تک پکائیں۔ گل جانے پر آٹےکو بھون کر تھوڑے سے پانی میں ملا کر ڈال دیں اور سونف بھی ڈال دیں۔ اب بیف نہاری سرو کرنے کے لیےتیا ر ہے۔
سری پائے
اجزاء۔
بکرے کے پائے۔ چار عدد
سری۔ ایک عدد
تیل۔حسبِ ضرورت
نمک۔ بیس گرام
سرکہ۔ ایک چوتھائی کپ
سرخ مرچ۔ سترہ عدد
خشک دھنیا۔ بیس گرام
ہلدی۔ دس ملی گرام
لہسن۔ دو گڈیاں
پیاز ۔آدھا پاؤ
دہی۔ ایک پاؤ
گرم مصالحہ۔ دس گرام (پسا ہوا)
ہری مرچ۔ دو تا چار عدد (کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا۔ ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا)
ادرک۔ ایک انچ کا ٹکڑا (باریک کٹا ہوا)
پانی۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔
1۔ سری سے مغز نکال کر باقی تمام گوشت کو الگ رکھ لیں۔
2۔ پیاز کاٹیں اور اسے تیل میں تَل کر علیحدہ نکال لیں۔
3۔ اب نمک، دھنیا، سرخ مرچ، لہسن کی آدھی مقدار، ہلدی اور پیاز کا مصالحہ پیس لیں۔
4۔ نمک اور بقیہ لہسن کے جوئے تھوڑے سے پانی میں ملا کر رکھ لیں۔
5۔ تیل میں پسا ہوا گرم مصالحہ بھونیں۔
6۔ جب یہ خوب لال ہو جائے اور تیل چھوڑنے لگے تو اس میں سرکہ، گوشت مغز اور پائے ڈال دیں۔
7۔ جب تھوڑا بھن جائے تو نمک اور لہسن کا پانی ڈال کر پکائیں۔
8۔ پھر دہی ڈال کر بھونیں اور گلانے کے لئے پانی ڈال کر چھ سے سات گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
9۔ تیار ہونے پر گرم مصالحہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر سَرو کریں۔
پھینی
اجزاء۔
بیٹرکے لئے:
گھی۔ آدھا کلو
یونی پف۔ آدھا کلو
ڈو کے لئے:
میدہ ۔آدھا کلو
پانی۔ ایک کپ یا حسب ضرورت
تیل۔ فرائی کرنے کے لئے
ترکیب۔
1۔گھی اور یونی پف کو پین میں دس منٹ گرم کریں۔
2۔پھر ایک گھنٹہ ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ مکھن تیار ہوجائے۔
نوٹ: اگر مکھن سخت ہوجائے تو تھوڑا آئل ڈال کر مکھن کو نرم کر لیں۔
3۔ڈو کے لئے: میدے میں ایک کپ پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔ پانی کم یا زیادہ استعمال کیا جاسکتا ہے بس ڈو کو نرم ہونا چاہیے۔
4۔پھر ڈو کو ہاتھوں کی مدد سے گولائی میں ڈونٹ کی شکل میں گھمائیں۔
5۔اب اس پر مکھن لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
6۔پھر ہاتھوں سے گولائی میں اس طرح رول کریں کہ چار گول رولز بن جائیں۔
7۔اب رولز کو پیڑے کے سائز میں کاٹ لیں۔
8۔پھر پراٹھے کے پیڑے کی طرح کے پیڑے بنا لیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
9۔پھر ہاتھوں سے بیل لیں۔
10۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پھینی ڈال کر فرائی کرلیں۔
11۔گرم دودھ میں ڈال کر سرو کریں۔
پین کیک
اجزاء۔
میدہ۔ ایک پیالی
چینی۔ ایک چٹکی
نمک۔ ایک چٹکی
انڈا۔ ایک عدد
دودھ یا پانی ۔ایک پیالی
آئل یا گھی۔ چار سے چھ ٹیبل سپون
ترکیب۔
میدے میں نمک ملا کر چھان لیں۔ دودھ، انڈا شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں ۔
مکسچر نہ زیادہ گاڑھا ہو نہ پتلا، اس میں چینی بھی ڈال دیں۔
فرائنگ پین کو آئل سے اچھی طرح چکنا کر کے ہلکی آنچ پر گرم کر یں۔
درمیانے سائز کی پیالی میں آمیزہ لے کر فرائنگ پین میں ڈالیں۔
ہینڈل پکڑ کر گھماتے رہیں تاکہ آمیزہ برابر آجائے۔
ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب کناروں سے چھوڑنے لگے تو صاف برتن میں اتارلیں۔
اس کو شہد ، مختلف قسم کے جام اور شیرے میں پکے تازہ پھلوں کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔
اسپنش آملیٹ
اجزاء۔
انڈے کی سفیدی۔ 3 عدد
چکن۔ 250 گرام
زیتون ۔ 4 کھانے کے چمچ
موزریلا چیز۔ حسبِ ضرورت
لیموں۔ 2 عدد
لال مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ
تھائم۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ۔ حسب ذائقہ
ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پودینہ ۔گارنش کے لیے
ترکیب۔
انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں کہ اس میں ہوا بھر جائے۔
پھر اس میں لال مرچ، تھائم، اوریگانو اور نمک ڈال کے مکس کریں۔
چکن کو نمک اور لیموں کے رس کے ساتھ فرائی کرلیں۔
فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کے ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں مکسچر پھیلا دیں، اوپر زیتون چکن اور لیموں چھڑک کے سائیڈ بدل دیں۔
پلیٹ میں نکال لیں اور اوپر موزریلا چیز کے ٹکرے ڈال کے اسے پری ہیٹ اوون میں فل ہیٹ پر دو منٹ کیلئے اوون میں رکھیں۔
ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پودینہ سے گارنش کرکے سرو کریں۔
الائچی لسی
اجزاء۔
تازہ دہی ۔2 کپ
دودھ۔ 1 کپ
چینی ۔حسبِ ضرورت
الائچی پاؤڈر ۔ 2 چائے کے چمچ
برف کے کیوبز۔4 سے 5
ترکیب۔
سوائے برف کے تمام اجزائے ترکیبی باہم یکجا کر لیں اور ایک مکسر میں 2 تا 3 منٹ تک بلینڈ کریں۔
پھر گلاسوں میں انڈیل کر سرو کریں۔
لذیذ پکوان
آج افطار ڈنر میں بنائیں مزیدار چکن وائٹ قورمہ
- 07 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد ڈنر کے لیے اگر کوئی مزیدار اور خوشبودار ڈش بنائی جائے تو دسترخوان کی رونق دوبالا ہو جاتی...
افطاری کیلئے آسان اور لذیذ ریسپی: چکن ہنی ونگز
- 06 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطاری کے وقت دسترخوان مختلف لذیذ اور منفرد پکوانوں سے سج جاتا ہے۔
افطاری کو مزید ذائقہ دار بنائیں، گھر پر بنائیں مزیدار راج کچوری
- 05 مارچ ، 2026
ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔
آج سحری کیلئے بنائیں مزیدار چپلی کباب گرما گرم نان کے ساتھ
- 04 مارچ ، 2026
اگر آپ سحری میں کچھ ایسا بنانا چاہتے ہیں جو لذیذ بھی ہو، پیٹ بھرنے والا بھی تو چپلی کباب ایک بہترین انتخاب ہے۔
رمضان اسپیشل: ڈرائی چکن چلی وِد چائنیز رائس افطار کا لذیذ انتخاب
- 03 مارچ ، 2026
اس بابرکت مہینے میں افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے ہر گھر میں نت نئے اور لذیذ کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
افطار ڈرنک: ٹھنڈا ٹھنڈا اسٹرابیری شیک
- 03 مارچ ، 2026
اسٹرابیری شیک نہ صرف رنگت میں دلکش ہے بلکہ اس کی مٹھاس اور کریمی ٹیکسچر ہر عمر کے افراد کو پسند آتا ہے۔
رمضان المبارک کی افطاری کیلئے خصوصی ڈش: بیف پنیر بریانی
- 02 مارچ ، 2026
آج افطاری کے بعد کھانے میں سرو کریں بیف پنیر بریانی۔
رمضان المبارک کی میٹھی سوغات: مزے دار کھیر
- 01 مارچ ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے بعد میٹھا کھانے کی روایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔
سحری کی شان خوشبودار دم کا قیمہ
- 28 فروری ، 2026
گرم گرم نان یا پراٹھے کے ساتھ پیش کیا جائے تو یہ سحری کو یادگار بنا دیتا ہے۔
افطار میں لذیذ فش اینڈ چپس کا انتخاب
- 28 فروری ، 2026
فش اینڈ چپس یقیناً آپ کے دسترخوان کی شان بڑھا دے گا۔
رمضان المبارک کی افطاری کا خاص تکہ سموسہ
- 27 فروری ، 2026
اس مقدس مہینے میں افطاری دسترخوان کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔
رمضان المبارک کی لذیذ افطاری: ماش کے دہی بڑے
- 27 فروری ، 2026
ماش کے دہی بڑے افطار کی میز پر ہر عمر کے افراد کو خوشی دے دیتے ہیں۔
افطاری کی رونق بڑھائیں سبزی کے پکوڑوں سے
- 26 فروری ، 2026
گرم گرم پکوڑے جب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیے جائیں تو روزہ کھولنے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
رمضان المبارک میں سحری و افطار کیلئے ذائقے دار انڈے اور آلو کے کباب
- 26 فروری ، 2026
انڈے اور آلو کے کباب کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب۔
سحری کا ذائقہ دار انتخاب: چٹ پٹا آملیٹ
- 25 فروری ، 2026
رمضان المبارک کی بابرکت سحری میں ایسی غذا کا انتخاب نہایت اہم ہے جو ہلکی بھی ہو اور بھرپور توانائی بھی فراہم کرے۔
سحری کے دستر خوان کی شان: خستہ اور مزیدار تندوری پراٹھا
- 25 فروری ، 2026
سحری میں گرم اور نرم پراٹھوں کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے۔
دسترخوانِ افطار کی رونق: آلو، پالک کے پکوڑے
- 24 فروری ، 2026
رمضان المبارک میں افطار کے وقت گرم گرم پکوڑوں کی خوشبو پورے گھر کا ماحول خوشگوار بنا دیتی ہے۔
افطار اسپیشل: خستہ اور لذیذ آلو کے کباب
- 24 فروری ، 2026
آلو کے کباب ایک ایسی ہی مقبول اور سادہ ترکیب ہے جو کم اجزاء اور کم وقت میں تیار ہو کر افطار ٹیبل کی رونق بڑھا دیتی ہے۔
آج پیش کریں گرما گرم چکن فرائیڈ رائس
- 23 فروری ، 2026
آج ہلکی پھلکی افطاری کے بعد دستر خوان پر پیش کریں گرم گرم چکن فرائیڈ رائس۔
آج افطاری کیلئے پیش ہے ’’رائس فلیکس کٹلٹس‘‘ کی مزیدار ترکیب
- 22 فروری ، 2026
اِنہیں چٹنی یا ساس کے ساتھ افطار میں سَرو کریں۔