کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟
- 11 مارچ ، 2025
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

سوال: روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں ؟ (عبداللہ ضیائی ، کراچی)
جواب: ’’حضرت عامر بن ربیعہ ؓ بیان کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم ﷺ کو روزے میں مسواک کرتے دیکھا، (سُنن ترمذی:725)‘‘۔روزے کی حالت میں فقہاء احناف نے مسواک کی اجازت دی ہے، چاہے وہ خشک ہو یاتر ، جس میں کچھ ذائقہ موجود ہوتا ہے۔
علامہ زین الدین ابن نجیم حنفیؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور رہا مسواک کرنا، روزے دار کے لیے مسواک کرنا مکروہ نہیں ہے، مسواک خشک ہو یاتر، اگرچہ پانی سے تر کی ہوئی ہو، زوال سے پہلے کرے یا بعد میں ،(البحرالرائق ،جلد 2،ص:302)‘‘۔ علامہ نظام الدین ؒ لکھتے ہیں: ’’ اور رہی سبز مرطوب مسواک تو اس میں کسی کے نزدیک کوئی مضائقہ نہیں ،(فتاویٰ عالمگیری ، جلد1،ص:199)‘‘۔
مسواک کی تری یا اس کی لکڑی کا کوئی ریزہ یا ریشہ حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، امام یحییٰ بن شرف النَّوَوی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اگر مرطوب مسواک کی اور اس کی ریشے دار لکڑی میں کوئی ریشہ نگل لیاتو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جائے گا، (المجموع شرح المہذب)‘‘۔
امام احمد رضاقادری ؒ لکھتے ہیں: ’’مسواک کرنا سنّت ہے، ہروقت کرسکتا ہے، اگر چہ تیسرے پہر یا عصر کو، چبانے سے لکڑی کے ریزے چھوٹیں یا مزا محسوس ہوتو نہ چاہئے، خلال کرنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں، روزہ بند ہونے سے پہلے خِلال کرلینا چاہیے، تاکہ روزے کی حالت میں اس کی ضرورت نہ رہے، البتہ اگر سحری کھا کر فارغ ہُوا تھا کہ صبح ہوگئی تو اسی وقت خِلال کرے گا، اس میں حرج نہیں ہے ، روزے میں منجن مَلنا نہ چاہئے،(فتاویٰ رضویہ)‘‘۔
منجن ، ٹوتھ پاؤڈر اور پیسٹ اس سے مختلف ہے کہ اس میں ذائقہ بہت محسوس ہوتا ہے، نہ اس پر مسواک کا اطلاق ہوتا ہے اور نہ مسواک کی سنت اداکرنے کے لیے اس کی ضرورت ہے، حتیٰ الامکان روزے کی حالت میں اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ اگر اس کے ذرّات حلق میں واضح طور پر محسوس ہوں اور اس کا قوی اندیشہ بھی ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا۔ غرض منجن یا ٹوتھ پاؤڈر یا پیسٹ سے ممانعت کا مشورہ احتیاط کی بناء پر ہے کہ غیر ارادی طور پر بھی بعض ذرات کا حلق میں چلے جانے کا امکان رہتا ہے۔
شرعی مسائل کا حل
ابتدائے رمضان میں صدقۂ فطر ادا کرنا
- 02 اپریل ، 2025
سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...
کیا عیدی تقسیم کرنا درست عمل ہے؟
- 01 اپریل ، 2025
سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
- 31 مارچ ، 2025
سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...
حرمین میں تراویح اور وتر کا حکم
- 30 مارچ ، 2025
سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...
بچوں کے نام خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟
- 29 مارچ ، 2025
سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...
اپنے والدین کو صدقۂ فطر دینے کا حکم
- 29 مارچ ، 2025
سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...
رمضان کا روزہ عذر کے بغیر چھوڑ دینا
- 28 مارچ ، 2025
سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...
کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 28 مارچ ، 2025
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...
کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالنا یا غلطی کا نشان لگا سکتے ہیں؟
- 27 مارچ ، 2025
سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...
قرآنی آیات کی پوسٹیں بنا کر لوگوں کو ارسال کرنا کیا جائز ہے؟
- 26 مارچ ، 2025
سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...
چندہ جس مقصد کے لیے جمع کیا گیا ہو، اسے دوسرے مصارف پر خرچ کرنا
- 25 مارچ ، 2025
سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...
تعمیر نو کیلئے مسجد شہید کردی جس کی وجہ سے وہاں اعتکاف نہ ہوسکا ....
- 24 مارچ ، 2025
سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟
- 23 مارچ ، 2025
سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...
سنّت اعتکاف کی قضا کا حکم
- 22 مارچ ، 2025
سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...
تراویح کی شرعی حیثیت
- 21 مارچ ، 2025
سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...
جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے
- 21 مارچ ، 2025
سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...
سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...
کیا ملازمین کو زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروا سکتے ہیں؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...
کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...
تراویح کے بعد دعا کرنا کیسا ہے ؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...