حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ سیرت و کردار کے آئینے میں
- 11 مارچ ، 2025
- Web Desk
- اسلامی مضامین
امّ المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قبیلہ قریش کی ایک بہت ہی باہمت، بلند حوصلہ اور زیرک خاتون تھیں۔ اللہ عزوجل نے آپؓ کو اعلیٰ اوصاف سے نوازا تھا، جن کی بدولت آپؓ جاہلیت کے دورِ شروفساد میں ہی طاہرہ کے پاکیزہ لقب سے مشہور ہو چکی تھیں۔
آپؓ کی اعلیٰ صفات اور اعزازات کا ذکر کرتے ہوئے آپ کی سہیلی حضرت نفیسہ ؓ فرماتی ہیں ”حضرت خدیجہؓ دُور اندیش، سلیقہ شعار، پریشانیوں اور مصیبتوں کے مقابلے میں بہت بلند حوصلہ و ہمت رکھنے والی اور معزز خاتون تھیں، ساتھ ہی ساتھ اللہ عزوجل نے آپؓ کو عزت و شرف اور خیروبھلائی سے بھی خوب نوازا تھا۔ آپؓ قریش میں اعلیٰ نسب رکھنے والی، بہت ہی بلند رتبہ اور سب سے زیادہ مالدار خاتون تھیں۔“
آپؓ کی دو مرتبہ شادی ہو چکی تھی، پہلی شادی ابوہالہ بن زرارہ تمیمی سے ہوئی، ان کے فوت ہو جانے کے بعد عتیق بن عابد مخزومی سے ہوئی۔ جب یہ بھی وفات پا گئے تو کئی رؤسائے قریش نے آپؓ کو شادی کے لئے پیغام دیا، لیکن آپؓ نے انکار فرما دیا اور کسی کا بھی پیغام قبول نہ کیا، چنانچہ اب اکیلے ہی اپنی اولاد کےساتھ زندگی کے شب و روز گزار رہی تھیں۔ آپؓ صاحب ثروت اور مالدار خاتون تھیں، دیگر قریشیوں کی طرح آپؓ بھی تجارت کیا کرتی تھیں، عام لوگوں کی نسبت آپؓ کا سامانِ تجارت بہت زیادہ ہوتا تھا۔
روایت میں ہے کہ صرف آپؓ کے مال تجارت سے لدے اونٹ عام قریشیوں کے اونٹوں کے برابر ہوتے تھے۔ آپؓ لوگوں کو مزدور بھی رکھتی تھیں اور مضاربت (انویسٹمنٹ) کے طور پر بھی مال دیا کرتی تھیں‘ چنانچہ ہر تاجر کی طرح آپ کو بھی ایسے ذی شعور، سمجھدار، ہوشیار، باصلاحیت اور سلیقہ مند افراد کی ضرورت رہتی جو امین اور دیانتدار بھی ہوں۔
ادھر سرکارِ نامدار، مکے کے تاجدار ﷺکے حسن اخلاق، راست بازی، ایمانداری اور دیانتداری کا شہرہ ہر خاص و عام کی زبان پر تھا۔ آپ ﷺاپنے غیرمعمولی اخلاقی و معاشرتی اوصاف کی بناء پر اخلاقی پستی کے اس دورِ جاہلیت میں ہی امین کہہ کر پکارے جانے لگے تھے۔
حضرت خدیجہؓ تک بھی اگرچہ آپ ﷺ کی ان صفاتِ عالیہ کی شہرت پہنچ چکی تھی اور اس وجہ سے آپ ؓحضورِ اقدس ﷺ کو اپنا سامان دےکر تجارتی قافلے کے ساتھ روانہ کرنا چاہتی تھیں، لیکن یہ خیال کر کے کہ پتا نہیں حضور ﷺ اسے قبول فرمائیں گے بھی یا نہیں، اپنا ارادہ ترک کر دیتیں۔
پھر آپ ﷺ کے اعلانِ نبوت سے 15 برس پہلے کا دور آتا ہے۔ اہل عرب کا تجارتی قافلہ شام جانے کے لئے تیار ہے‘ آپ ﷺ کے چچا ابوطالب کی مالی حالت کمزور ہے، وہ آپ ﷺ کو مجبوراً شام بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ حضرت خدیجہؓ کو آپ ﷺ کی راست گوئی، عظیم امانتداری اور محاسن اخلاق کے بارے میں معلوم ہو چکا تھا، اس لئے آپ ﷺ کو بلا بھیجا اور عرض کیا ”آپ کو بلا بھیجنے کی وجہ صرف وہ بات ہے جو مجھے آپ کی سچائی، امانتداری اور محاسن اخلاق کے بارے میں پہنچی ہے، اگر آپ میرے مال کو تجارت کےلئے لے جانے کی پیشکش قبول فرما لیں تو میں آپ کو اس کی نسبت دگنا معاوضہ دوں گی جو آپ کی قوم کے دوسرے لوگوں کو دیتی ہوں“۔ آپ ﷺ نے اسے قبول فرما لیا۔
حضرت خدیجہؓ نے اپنے غلام میسرہ کو آپ ﷺ کے ساتھ کر دیا تھا۔ اللہ عزوجل نے اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے اس تجارت میں اس قدر برکت اور نفع عطا فرمایا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ چنانچہ اتنا کثیر نفع دیکھ کر حضرت خدیجہؓ کے غلام میسرہ نے کہا ”اے محمد (ﷺ) میں نے اتنا زیادہ نفع کبھی نہیں دیکھا جو آپ کی بدولت ہوا ہے۔ واپس آ کر غلام میسرہ نے آپؓ کو اپنے مشاہدات بتائے۔ جناب سرکار عالی وقار رسول اللہ ﷺ کے پیغمبرانہ اخلاق و عادات سے متاثر ہو کر آپؓ نے اپنی سہیلی نفیسہ کے ذریعے شادی کا پیغام بھیجا جسے آپ ﷺ نے قبول فرما لیا۔
شادی کے بعد تاجداررسالت ﷺ آفاق عالم کو اپنے جلوؤں سے چمکاتے اور خوشبوؤں سے مہکاتے عرب کے ریگزاروں و کوہساروں میں مبارک حیات کے لمحات گزارتے رہے، حتیٰ کہ آپ ﷺ کے اعلانِ نبوت کا زمانہ قریب آ گیا۔ اس وقت آپ ﷺ کی عمر مبارک 40 برس ہو چکی تھی، ربیع الاوّل یا رمضان المبارک کے مہینے میں پہلی وحی نازل ہوئی۔
اس موقع پر حضرت خدیجہؓ نے آپ ﷺ کا بھرپور ساتھ دیا، کیونکہ نبوت کا اعلان کرتے ہی آپ ﷺ پر مصائب و آلام کے پہاڑ توڑ دئیے گئے، راہ میں کاٹنے بچھائے گئے، پتھر برسائے گئے، ایسے نازک‘ خوفناک اور کٹھن مرحلے میں جن ہستیوں نے آپ ﷺ کی دعوتِ حق کو قبول کیا، ان میں حضرت خدیجہؓ بھی شامل تھیں۔ آپؓ نے اتنے خطرناک حالات میں جس عزم و استقلال کےساتھ خطرات و مصائب کا سینہ سپر ہو کر سامنا کیا، یہ چیز آپؓ کو دیگر ازواجِ مطہرات ؓ سے ایک ممتاز مقام پر فائز کر دیتی ہے۔
پیارے آقا ﷺ کے اعلانِ نبوت کے ساتویں سال جب کفارِ مکہ نے بنی ہاشم کا مقاطعہ (بائیکاٹ) کیا، ان سے کھانے پینے کی چیزیں روک دیں، میل جول، سلام کلام وغیرہ ختم کر دیا اور بنی ہاشم شعب ابی طالب میں محصور ہو گئے تو وہاں غلہ وغیرہ اشیائے خورونوش پہنچانے میں حضرت خدیجہؓ کے عزیز و اقارب نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
نبوت کے دسویں سال رمضان المبارک کے مہینے میں جبکہ ابوطالب کو وفات پائے چندروز ہی ہوئے تھے کہ دس رمضان المبارک کو آپؓ نے وصال فرمایا، بوقت وفات آپؓ کی عمر مبارک 65 برس تھی۔ حضرت اُم ایمن اور رسول کریم ﷺ کی چچی حضرت اُم فضلؓ نے آپؓ کو غسل دیا۔ آپؓ کو مکہ مکرمہ میں واقع جحون کے مقام پر دفن کیا گیا۔ حضور رحمت عالم، نور مجسم ﷺ خود بہ نفس نفیس آپؓ کی قبر میں اُترے اور اپنے مقدس ہاتھوں سے دفن فرمایا۔
چونکہ حضرت سیدنا خدیجۃ الکبریٰؓ اور ابوطالب نے زندگی کے ہر ہر موڑ پر رسول اللہ ﷺ کی نصرت و اعانت (مدد) کی تھی اور ہر طرح کے مشکل و کٹھن حالات میں آپ ﷺ کا ساتھ دیا تھا، لہٰذا چند روز کے فاصلے پر یکے بعد دیگرے ان کا انتقال کر جانا آپ ﷺ کےلئے بہت ہی جاں گداز اور روح فرسا حادثہ تھا، یہی وجہ ہے کہ آپ ﷺ نے اس سال کو غم و اَلم کا سال قرار دیا۔ چنانچہ روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے اسے عام الحزن (غم کا سال) کا نام دیا۔
اسلامی مضامین
’’غزوہ بدر‘‘ رسولﷺ کی عسکری و دفاعی حکمتِ عملی کا عظیم مظہر
- 07 مارچ ، 2026
یوم الفرقان، غزوۂ بدر اسلامی تاریخ کا عظیم اور تاریخ ساز معرکہ ہے۔
’’یوم الفرقان‘‘ جب اسلام غالب اور کفر مغلوب ہوا
- 07 مارچ ، 2026
یہ معرکہ مشر کین مکّہ کی عبرت ناک شکست اور اہل ایمان کی فتح مبین پر ختم ہوا۔
کاشانہ نبوت کی ملکہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
- 07 مارچ ، 2026
آنحضرت ﷺ کی دیگر ازواجِ مطہراتؓ میں ان ساری باتوں کا پورا پورا جواب ہمیں حضرت عائشہ صدیقہ ؓہی کی زندگی میں نظر آتا ہے۔
’’حضرت عائشہ صدیقہ ؓ ‘‘ سیرت و کردار کا بے مثال اور تاریخ سازباب
- 07 مارچ ، 2026
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جیسے ہی میں نے ہوش سنبھال کر والد کو دیکھا، انہیں مسلمان پایا۔
نماز تراویح رمضان المبارک کی اہم عبادت
- 06 مارچ ، 2026
’’نمازِتراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔
روزے افطار کرانے پر بے شُمار اجر و ثواب کی نوید
- 05 مارچ ، 2026
اسلام دین رحمت، نظام فطرت اور مذہب انسانیت ہے، اس کی تعلیمات بنی نوع آدم کی فلاح اور نجات کی حقیقی ضامن ہیں۔
رمضان المبارک اور روزے کے حقیقی مقاصد
- 04 مارچ ، 2026
ڈاکٹرمحمد نجیب قاسمی سنبھلیحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: بہت سے روزہ رکھنے والے...
ماہِ رمضان کا احترام اور ہماری کوتاہیاں
- 03 مارچ ، 2026
اس مہینے کے انتظار میں ایک سال قبل سے ہی جنت کو آنے والے رمضان کے استقبال میں سجانا شروع کردیا جاتا ہے۔
گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی
- 02 مارچ ، 2026
نیکیوں کا موسمِ بہار، رحمت، مغفرت اور جہنّم سے نجات کا مہینہ ’’رمضان المبارک‘‘ ہم پر سایہ فگن ہے۔
سیدہ خدیجتہ الکبریٰؓ (فضائل و مناقب کا روشن باب)
- 28 فروری ، 2026
زواج مطہراتؓ کے حجرات درحقیقت علوم اسلامی کی ترویج و اشاعت کی جامعات اور علوم نبویؐ کی درس گاہیں تھیں۔
’’یوم باب الاسلام‘‘ تجدید عہد اور عزم نو کا مظہر
- 28 فروری ، 2026
غازی محمد بن قاسمؒ نے باب الاسلام سندھ کی دھرتی پر قدم رکھا اور مختصر عرصے میں اپنی جرأت وفراست ، رواداری، حسنِ سلوک اور...
حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓ سیرت و کردار کے آئینے میں
- 28 فروری ، 2026
امّ المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قبیلہ قریش کی ایک بہت ہی باہمت، بلند حوصلہ اور زیرک خاتون تھیں۔
رمضان المبارک میں تلاوت قرآن کا اہتمام اور اس کے تقاضے
- 27 فروری ، 2026
’’رمضان‘‘ نزولِ قرآن کا مہینہ ہے، اس کا تقاضا یہ ہے کہ اس ماہِ مبارک میں تلاوتِ قرآن کا بہ کثرت اہتمام کیا جائے۔
’’رمضان کریم‘‘ اللہ تعالیٰ کے قُرب و رضا اور عبادات و مُناجات کا موسم بہار
- 26 فروری ، 2026
ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم اس مبارک مہینے کی مسعود ساعتوں میں سانس لے رہے ہیں۔
زکوٰۃ کی فرضیت اور اہمیت قران و سنت کی روشنی میں
- 26 فروری ، 2026
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اکثر مقامات پر صلوٰۃ کے ساتھ زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم فرمایا ہے۔
اس رمضان کو زندگی بدل دینے والا بنائیں
- 25 فروری ، 2026
رمضان المبارک صرف روزہ اور تراویح کا نام نہیں بلکہ عقیدہ، عبادت، معاملات، معاش اور طرزِ زندگی کو درست کرنے کا مہینہ ہے۔
رمضان شریف: اللہ تعالیٰ کی نعمتِ عظیم
- 24 فروری ، 2026
اس ماہ میں ہمیں قرآنِ مجید عطا کیا گیا، جو ہدایت، رحمت، فرقان، نور اور شفا ہے۔
ماہِ صیام... نئی امید، نیا موقع، نیا آغاز
- 23 فروری ، 2026
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فضا پُرنور ہو جاتی ہے، ہر سُوانوار کی بارش ہونے لگتی ہے اور اللہ کے پسندیدہ بندے اپنے...
ماہِ صیام ... تقویٰ و پرہیزگاری، تزکیۂ نفس کا عظیم مظہر
- 22 فروری ، 2026
اسلامی عبادات میں ’’روزہ‘‘ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے تیسرا اہم ترین رکن ہے۔