رمضان اور تزکیہ نفس
- 13 مارچ ، 2025
- Web Desk
- اسلامی مضامین

کبھی کبھی جی چاہتا ہے، یہ دنیا اور اس کی ساری مصروفیات چھوڑ کر کسی اکیلے کونے میں بیٹھ جائیں اورسب کی نظروں سے چُھپ کر اپنے آپ سے ملاقات کریں ، رب کو ڈھونڈیں ، اُس سے دل کی بات کریں۔ دُعا کا دامن پھیلائیں اور اشکوں سے دل کا آنگن دھوڈالیں۔
گرچہ اسلام میں ترکِ دنیا منع ہے۔ اللہ کے نبیﷺ نے رہبانیت سے منع فرمایا ہے۔دنیا میں رہ کر دنیا کے تقاضوں کو اللہ کی مرضی کے مطابق پورا کرنا ہی اسلام کا مطالبہ ہے۔ رشتے، تعلقات، معاشی تگ و دو، سیاسی اور سماجی ذمّے داریاں سب انسانی زندگی کے لیے ناگزیر ہیں۔ اور انہی میں اللہ تعالی نے ہر انسان کی جنّت اور دوزخ رکھی ہے، لیکن ساتھ ساتھ اسلام نے انسانی روح کے تزکیے کے لیے عبادات کا نظام بھی ترتیب دیا ہے۔نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج یہ ساری عبادات خاکی وجود میں موجود روحانی پیکر کو جلا بخشنے کے لیے ہیں، جن کے ذریعے انسان ربّ کے قریب ہوتا اور نفسانی کثافتوں سے نجات پاتا ہے۔
ماہِ رمضان میں نماز، روزوں، تلاوتِ قرآن اور ذکرِ الٰہی کا اہتمام از بس ضروری ہے اور ہر مسلمان کو بہت خوشی، طمانیت اور جذبۂ ایمانی کے ساتھ یہ فرائض بجا لانے چاہئیں۔ دراصل اس ماہ مسلمان کی بنیادی/نفسانی خواہشات پر فجر سے مغرب تک پابندی لگا کر نفس کو اللہ کی اطاعت کی تربیت دی جاتی ہے۔ اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے، تاکہ تم میں تقوٰی کی صفت پیدا ہو۔‘‘ ویسے بھی ایک مسلمان کی زندگی کا مقصد ربّ کی اطاعت، خوشنودی حاصل کرنا ہی ہے۔ جب کہ اعتکاف، رمضان کی خاص عبادت ہے، جو رمضان کے آخری دس دنوں میں کی جاتی ہے۔
قرآن و حدیث میں اعتکاف 21 رمضان سے چاند رات تک کرنے کا حکم ہے، اس عبادت میں دنیا سے مکمل طور پر کٹ کر مسجد کے ایک گوشے ، کونے میں بیٹھ کر صرف اور صرف اللہ سے لَو لگائی جاتی ہے۔ کچھ علماء کی رائے میں عورتوں کے اعتکاف کے لیے بھی مسجد کی گوشہ نشینی ضروری ہے۔ امام ابو حنیفہ ؒ کے نزدیک گھر کا وہ کونا، جس میں عورت نماز پڑھتی ہے، ذکر اذکار اور تلاوت کرتی ہے، اس کے لیے مسجد کی مثل ہے اور وہ اپنے گھر کے کسی کونے کو مخصوص کر کے وہاں اعتکاف کر سکتی ہے۔
پیارے نبی ﷺ نے تمام زندگی رمضان میں اعتکاف کا اہتمام کیا اور امّہات المومنین نے بھی ہمیشہ اعتکاف کی سنّت پر عمل کیا۔ اللہ کے نبیﷺکا ارشاد ہے کہ’’ اعتکاف کرنے والے کے تمام پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں‘‘، تو گناہوں کی سیاہی دھونے، روح کی کثافتیں اُتارنے کے لیے رمضان کے آخری عشرے میں کمرے کے ایک کونے میں معتکف ہو جائیں۔ خُوب خُوب دُعائیں مانگیں، کوشش کریں کہ یہ ساری عبادت محض رسماً نہ ہو بلکہ ہمارے اند اور باہر کو بہتر بنانے کا ذریعہ اور ہماری مغفرت کا سامان ثابت ہو۔
ویسے ہمارا ذاتی خیال ہے کہ کسی عالمِ دین سے اعتکاف کے فقہی مسائل معلوم کرکے، زندگی کے شب و روز سے فرار پاکر اس عبادت کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے۔ بچّے بڑے ہوگئے ہوں، گھر کی ذمّے داری آپ کے اوپر کم ہو یا کم کی جاسکتی ہو، تو دل اور روح پر پڑا بوجھ اُتارنے کے لیےدنیا کی جلوت کے ہنگاموں سے خلوت کی دنیا کا سفر، آخرت کا بہترین زادِ راہ بن سکتا ہے۔
یاد رکھیں، دنیا تو یوں ہی پاؤں سے لپٹی رہے گی کہ یہ کب کسی کی جان چھوڑتی ہے۔ باہر کا شور، اندر کی آواز سُننے نہیں دیتا، تو دامن تو ہمیں خود ہی جھٹکنا چاہیے، باہر کا شور اندر کی آواز سننے نہیں دیتا۔
وہ آواز، جو ربّ اور بندے کا تعلق بناتی ہے، وہ آواز سُنیں اور روح کی پیاس بجھانے کا اہتمام کریں۔ اس ماہ بالخصوص اعتکاف میں قرآن کا زیادہ سے زیادہ شعوری مطالعہ کریں۔ یہ قیمتی وقت، بیش قیمتی ساعتیں ہیں، انہیں ضایع نہ کریں۔ ربّ کے حضور سجدے اور رکوع میں وقت گزاریں۔ دُعا کے لیے دامن اور ہاتھ پھیلائیں، جو مانگنا ہے مانگیں، دنیا سے زیادہ آخرت طلب کریں اور…ظاہر سے زیادہ باطن کو خُوش نما بنانے کی درخواست کریں۔
اسلامی مضامین
ہلالِ عید محبت سے مُسکراتا ہے
- 01 اپریل ، 2025
کُھلے، نیلے آسمان پر بادل کی ٹکڑیوں کے بِیچ شرماتے، لجاتے ہلال کی جھلک دیکھنا رمضان کی آخری گھڑیوں میں شوق کا امتحان...
’’عید الفطر‘‘ اُمتِ مُسلمہ کی اخوت و اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا عالم گیر مظہر
- 31 مارچ ، 2025
’’عیدُالفطر‘‘ امّتِ مسلمہ کا پُرمسرّت دینی و مذہبی تہوار اور اسلام کی ملّی، تہذیبی اور روحانی اقدار کی روشن علامت ہے۔...
’’عید الفطر‘‘ انعاماتِ الٰہی سے دامن بھَرنے کا دن
- 30 مارچ ، 2025
عیدالفطر وہ خاص الخاص دِن ہے کہ جس روز اللہ تعالیٰ اپنے چُنیدہ بندوں پر کہ جنہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھے، خشوع و...
اسلام اور دیگر مذاہب میں عید کا تصور اور حقیقت !
- 30 مارچ ، 2025
’’عیدُالفطر‘‘اہلِ ایمان کے لیے رمضان المبارک کی عبادت و ریاضت کا انعام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے داروں کے اعزاز و...
اسلام میں حُسنِ سلوک اور باہمی تعلقات کا تصور
- 29 مارچ ، 2025
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: دین کے بارے میں کوئی زبردستی اور جبر نہیں ۔ قرآن پاک نبی کریم ﷺ کو خطاب کرکے ہر مسلمان کو تنبیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رخصت ہوتے مقدس لمحات
- 28 مارچ ، 2025
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
رمضان المبارک کا آخری عشرہ !
- 28 مارچ ، 2025
رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت و توجہ کا حامل ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لئے جو پہلے دو عشرے اپنی غفلتوں کی نذر کرچکے اور اس...
مانگنے کا مزہ آج کی رات ہے
- 27 مارچ ، 2025
لیلۃ القدر انتہائی برکت والی ہے، اسے لیلۃ القدر اس لئے کہتے ہیں کہ اس میں سال بھر کے احکام نافذ کئے جاتے ہیں یعنی فرشتے...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع ...!
- 27 مارچ ، 2025
مولانا نعمان نعیم رمضان المبارک جسے رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام تر رحمتوں اور...
رمضان المبارک کی عالم گیر رونقیں !
- 26 مارچ ، 2025
یوں تو سال کے 365دِن ہی دُنیا بَھر کی مساجد اللہ تعالیٰ اور اُس کے محبوب پیغمبر، حضرت محمدﷺ کی حمد و ثنا کرنے والوں سے...
فتح مبین ... نصرتِ خداوندی کا مظہر
- 25 مارچ ، 2025
" فتح مکہ"رمضان المبارک ۸ ھ میں وقوع پذیر ہونے والا اسلامی تاریخ کا نہایت ہی عظیم الشان واقعہ ہے ، سیرت النبی ﷺ کا یہ وہ...
’’فتح مکہ‘‘ حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ
- 24 مارچ ، 2025
سرور کونین، فخر موجودات ، محسنِ انسانیت، حضرت محمد ﷺ کے پیغمبرانہ امتیاز اور خصائص میں ایک امتیازی وصف اور آپﷺ کی...
رمضان المبارک، تربیت کا مہینہ
- 23 مارچ ، 2025
ماہِ رمضان المبارک، اسلامی تقویم کے اعتبار سے نواں مہینہ ہے۔ یہ تمام مہینوں کا سردار ہے اور اس کے فضائل لامحدود ہیں۔ یہ...
علی المرتضیٰ ؓ فضائل و مناقب کا روشن باب
- 22 مارچ ، 2025
سیدنا علی مرتضیٰ ؓ کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ خصائص وامتیازات سے ممتاز فرمایا، آپ کو فضائل وکمالات کا جامع، علوم ومعارف...
اعتکاف: دو حج اور دو عمروں کے برابر ثواب
- 22 مارچ ، 2025
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایک دن بھی اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اعتکاف کرتا ہے تو اللہ اس شخص کے اور دوزخ کے...
خلیفہ راشد، امیرالمؤمنین، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
- 22 مارچ ، 2025
خلیفۂ راشد، امیرالمؤمنین، فاتحِ خیبر، حیدرِکرّار، شیرِ خدا، ابو تراب سیّدنا علی مرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کی ذاتِ گرامی...
رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور ’’شبِ قدر‘‘ کی فضیلت و اہمیت
- 22 مارچ ، 2025
رمضان المبارک تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اِس ماہ کے تمام ہی ایّام فضیلت کے حامل اور بابرکت ہیں، تاہم اِس کے آخری عشرے کی...
اعتکاف: ماہِ صیام کی ایک باعثِ اجر و فضیلت عبادت
- 21 مارچ ، 2025
رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا ماہِ مبارک ’’رمضان‘‘ رب کے حضور عبادات و مناجات اور نیکیوں کا موسمِ بہار ہے، اس کے شب و...
اب کے برس، بندگی کا روزہ
- 20 مارچ ، 2025
رمضان المبارک کی پُرنور بہار ہرسُو چھائی ہوئی ہے۔ خیرخواہی، غم گساری، ہم دردی، شکر گزاری، صبر و استقامت کے لیل و نہار...
رمضان المبارک اور رفاہی، فلاحی تنظیمیں
- 19 مارچ ، 2025
الحمدُللہ، ہم پر رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہے۔ یہ ماہِ مبارک اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے کہ اِس میں جنّت کے...