سحری میں توانائی بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال
- 16 مارچ ، 2026
- Web Desk
- صیام و صحت
رواں سال ماہ رمضان ایسے موسم میں آیا ہے جب ملک کے بالائی علاقے ابھی بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں درجہ حرارت قدرے بہتر ہے۔ روزے کا دورانیہ بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے، تاہم اس کے باوجود ضرورت اس بات کی ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سحر و افطار کے دوران ایسی خوراک لی جائے جس سے دن بھر روزے کی حالت میں جسم میں توانائی (انرجی لیول) کی کمی نہ ہو۔
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان ترتیب دیا جائے جو روزے کی حالت میں ان کی توانائی کم نہ ہونے دے۔
اسی لیے سحری خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اسلام میں بھی سحری کرنے کی باقاعدہ تاکید کی گئی ہے۔ سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔ لہٰذا دماغ اور جسم کے لیے ایسی متوازن غذاؤں اور مشروبات کا استعمال کریں، جو آپ کو پورا دن صحت مند اور چاق و چوبند رکھ سکیں۔ ایسی ہی کچھ غذاؤں کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے۔
انڈہ پراٹھا
سبزی یا آلو کے پراٹھے تو دنیا بھر میں بھی کھائے جاتے ہیں، تاہم ہمارے یہاں ان پراٹھوں کے ساتھ ساتھ منفرد اور غذائیت سے بھرپور ’’انڈہ پراٹھا‘‘ بھی بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین سحری میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ پروٹین روزے داروں کو نہ صرف دن بھر متحرک رکھتا ہے بلکہ جسمانی توانائی بڑھانے کا بھی باعث بنتا ہے۔ اگر آپ اُبلے ہوئے انڈے نہیں کھا پارہے تو انڈہ پراٹھا ایک بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک انڈے میں 8سے12گرام پروٹین کی مقدار پائی جاتی ہے، جو دن بھر کے لیے جسم میں حرارت اور طاقت پیدا کرتی ہے۔
کھجلہ پھینی
کھجلہ پھینی کو رمضان کی خاص سوغات مانا جاتا ہے، جس کے بغیر سحری ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ میدے سے بنے کھجلہ اور پھینی کو دودھ میں ڈال کر کھانے سے روزے دار کو دن بھر توانائی ملتی ہے۔ کجھلہ اور پھینی کا شمار دیر سے ہضم ہونے والی غذاؤں میں ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس کو کھانے کے بعد روزےدار کو بھوک بھی کم لگتی ہے اور وہ پورا دن تندرست وتوانا رہتا ہے۔
فروٹ سلاد
سحری میں کھائی جانے والی غذا میں فروٹ سلاد کامتوازن استعمال بھی لازمی ہونا چاہیے۔ اگر دوران رمضان آپ وٹامن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال نہ کرپائے تو وٹامن کی کمی آپ کی صحت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہٰذا دوران رمضان اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی سحری میں ضروری غذائیت پر مشتمل تمام غذائیں موجود ہوں، جن میں ایک چھوٹا باؤل فروٹ سلاد کا بھی ہونا چاہیے۔
فروٹ سلاد میں فائبر سے بھرپور پھل مثلاً کیلے، سیب، آڑو اور ناشپاتی وغیرہ کا استعمال کریں، ان پھلوں کے استعمال سے آپ کا پیٹ زیادہ دیر بھرا رہتا ہے اور قبض بھی نہیں ہوپاتا۔ اس کے علاوہ، اگر سحری میں کھیرے کو بطور سلاد کھایا جائے تو یہ جسم کے خلیات میں پانی جمع رکھتا ہے۔ کھیرے کا باقاعدہ استعمال نہ صرف جسم میں پانی کی سطح متوازن رکھتا ہے بلکہ یہ جِلد کےلیے بھی بہترین ہے۔
دال
دالوں کو ڈائٹری فائبر اور پروٹین فراہم کرنے والی غذاؤں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہی نہیں، دالوں میں آئرن کی کثیر مقدار بھی پائی جاتی ہے۔ یہ مقدار جسم میں توانائی کی سطح بڑھانے کے لیے بے حد ضروری سمجھی جاتی ہے، لہٰذا اگر آپ سحری میں دالوں کا استعمال کررہے ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ صحت بخش غذاؤں کی وافر مقدار لے رہے ہیں۔
گری دار میوے
گری دار میوے سحری کی صحت بخش غذاؤں میں سے ایک ہیں۔ گری دار میووں میں ہیلتھی فیٹ، پروٹین اور فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ دن بھر انسان کو چاق وچوبند اور توانا رکھنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ غذا کاربو ہائیڈریٹس کی وافر مقدار فراہم کرتی ہے، جو توانائی کی سطح (انرجی لیول) کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
پانی کا زائد استعمال
اکثر لوگ اپنے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سحری اور افطار میں اتنا زیادہ پانی پی لیتے ہیں کہ اس وجہ سے ان کی طبیعت میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔ زائد پانی پینا یقیناً صحت کے لیے بہترین ہے لیکن اس طرح نہیں جیسا کہ عموماً لوگ سحرو افطار میں کرتے ہیں۔
لوگوں کو چاہیے کہ افطار اور خاص طور پر سحری میں بہت زیادہ پانی پینے سے گریز کریں۔ سحری میں کم ازکم دوگلاس پانی ضرور پئیں جبکہ کولڈڈرنک اور غیر معیاری جوسزکےاستعمال سے گریز کریں۔
کچی لسّی
ماہرین غذائیت سحری میں کچی لسّی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ کچی لسّی پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی پوری ہوتی ہے اور یہ بلڈپریشر کی کمی کی وجہ سے آنے والی نیند کو بھی دور بھگاتی ہے۔ نمکین کچی لسّی پینے سے نہ صرف ہاضمہ درست رہتا ہے بلکہ یہ گرمی سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
دہی
پروٹین اور دیگر غذائیت سے بھرپور دہی آپ کی بھوک مٹاتا ہے اور آپ کو نمکین، زیادہ کیلوری والے کھانے سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پروبائیوٹکس بھی ہوتے ہیں، جو آپ کے نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھتے ہیں۔ دہی معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریاز کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ دہی کے استعمال سے معدے کی گرمی میں کمی آتی ہے جبکہ نظام ہاضمہ اور دیگر اعضاء بھی فعال ہوتے ہیں۔
اسموتھی
اگر آپ سحری کے لیے فوری توانائی بھر ی اسموتھی تیار کرنا چاہتے ہیں تو کیلے، جَو (اوٹ میل )اور کینو کے جوس سے بنائی گئی اسموتھی بہترین ثابت ہوتی ہے۔ ان تمام اجزا کو بلینڈر میں اچھی طرح مکس کریں گی تو توانائی سے بھرپور اسموتھی تیار ہوجائے گی، جو دن بھر آپ کو سیر اور تروتازہ رکھنے میں بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کیلے میں 80فیصد غذائی اجزا پائے جاتے ہیں، جو آپ کو کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور آئرن فراہم کرتے ہیں جبکہ کینو کا جوس جسم میں وٹامن سی کی کمی پورا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اسموتھی کا استعمال سحری میں آپ کے لیے بہترین رہے گا۔
صیام و صحت
دن میں تین بار کھانا، صحت کیلئے مفید یا نقصان دہ؟
- 20 مارچ ، 2026
اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔
روزہ کے صحت پر مثبت اثرات پر طبی سائنس کیا کہتی ہے؟
- 19 مارچ ، 2026
نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔
ماہِ رمضان: صحت مند افراد کے ساتھ مریضوں کیلئے بھی نعمتِ عظمیٰ
- 18 مارچ ، 2026
رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔
ماہِ رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی دور کرنا
- 17 مارچ ، 2026
ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔
رمضان میں ایسی عادات اپنائیں جو بعد میں بھی کام آئیں
- 14 مارچ ، 2026
رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...
صحت بخش سحری ضروری
- 13 مارچ ، 2026
یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری مشورے
- 12 مارچ ، 2026
رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔
روزہ رکھنے کیلئے معالج سے مشورہ ضرور کریں
- 11 مارچ ، 2026
دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...
رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر
- 10 مارچ ، 2026
صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...
سحری میں کھائے کون سے کھانے آپ کا روزہ مشکل بنا سکتے ہیں؟
- 09 مارچ ، 2026
اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔
دودھ اور کھجور کا ایک ساتھ استعمال
- 07 مارچ ، 2026
دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی کون سی غذائیں ہوتی ہیں؟
- 06 مارچ ، 2026
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ضروری مشورے
- 06 مارچ ، 2026
ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
روزے کے طبی پہلو اور صحت پر اُس کے پڑنے والے اثرات
- 05 مارچ ، 2026
روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔
رمضان المبارک میں رکھیں اپنے معدے کا خیال
- 04 مارچ ، 2026
عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔
کیا ذیابطیس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟ اہم نکات اور غلط فہمیاں
- 03 مارچ ، 2026
ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔
رمضان المبارک: نئی نسل کیلئے تعمیر شخصیت کا عملی نصاب
- 02 مارچ ، 2026
نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...
کیا ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟
- 28 فروری ، 2026
ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رمضان المبارک اور ذیابطیس کے مریض
- 27 فروری ، 2026
کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔
رمضان کے بعد بھی سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں
- 26 فروری ، 2026
روزے داروں میں ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو تمباکونوشی کے عادی ہیں۔