رمضان میں مشروبات

رمضان میں مشروبات

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں پچھلی مرتبہ کی طرح اس بار بھی رمضان گرمیوں کے مہینے میں آ رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں اور بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے روزوں کو سہل بنا سکیں۔ گرمی کے موسم میں سب سے اہم مسئلہ پیاس کا ہے۔ 

آپ گھر میں کام کر رہی ہوں یا گھر سے باہر خریداری کے لئے جا رہی ہوں آپ کو ہر جگہ پیاس لگے گی تو کیوں نہ میں آپ کو ایسی چیز بتاؤں جس سے آپ اپنا ہر کام آسانی سے سرانجام دے سکیں گی اور آپ کا روزہ بھی اچھا گزرے اور آپ کو پیاس بھی نہ لگے۔

ملیٹھی پاؤڈر 2 چمچ، گلو کوز 2 چمچ، پودینہ25 سے 30 پتّے، تخم بالنگا ایک چمچ، ٹھنڈا پانی ڈیڑھ لیٹر۔

ان تمام چیزوں گرائنڈ کر کے ٹھنڈے پانی میں مکس کر کے پیئیں۔ اس سے آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔

اسے آپ سحری میں پیئیں، بچّے بوڑھے عورتیں جوان لوگ اس پی سکتے ہیں۔ اس سے آپ کا روزہ بہت اچھا گزرے گا اور پیاس بھی نہیں لگے گی۔

اس کے علاوہ بہت سے لوگ یا عورتیں ایسی ہوتی ہیں جو بہت زیادہ سُستی اور کاہلی کا شکار ہوتی ہیں تھوڑی تھوڑی دیر میں تھک جاتی ہیں یا اُن کا بلڈپریشر کم ہو رہا ہوتا ہے تو اُن کو چاہئے کہ وہ سحری اور افطار میں املی اور آلو بخارے کا شربت پیئیں۔ اس سے سارا دن پیاس کی شدّت میں کمی رہے گی اور یہ شربت سارا دن آپ کو ٹھنڈا رکھے گا۔

نمکین لَسّی

دہی (ایک پاؤ)، نمک (آدھا چمچ)، پودینہ (10 پتّے)، برف (ایک کپ)۔

ان تمام چیزوں کو بلینڈ کر کے لسی بنا لیں۔ پھر اس میں آدھا چمچ بُھنا ہوا زیرہ پیس کر شامل کرکے پیئیں۔

کلونجی کرشمہ ساز بُوٹی ہے جس میں بے شمار بیماریوں سے نجات کی قوت ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق یہ بات دُرست ہے کہ کلونجی میں ہر بیماری کا علاج ہے۔ کلونجی باریک کالے دانے وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، کلونجی کا تیل جوش دے کر نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ زکام اور سر درد دُور ہو جاتا ہے۔

کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دُور ہوتی ہے، فربہ خواتین کے لئے کلونجی کا استعمال بہت فائدے مند ہوتا ہے۔ غرض یہ کہ کلونجی میں موت کے علاوہ ہر بیماری سے شفا ہے۔

میں جو آپ کو ٹوٹکا بتا رہی ہوں وہ جسمانی دردوں اور جسمانی طاقت کے لئے بے انتہا مفید ہے۔

کلونجی (20 گرام)، میتھی (20 گرام)، سونٹھ (10 گرام)، ہلدی (10 گرام)، دارچینی (20 گرام)، اَلسی بُھنی ہوئی (20 گرام)، کالے تل بُھنے ہوئے (20 گرام)۔

ان تمام چیزوں کو پیس کر شیشے کے مرتبان میں رکھ دیں اور ہر کھانے کے بعد ایک چمچی پانی کے ہمراہ کھائیں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 30  مارچ ،  2025

عیدالفطر روزے داروں کے لیے اللہ تعالی کا انعام، خوشیوں، مسرّتوں کا دوسرا نام ہے۔ اس روز چار سُو خوشیوں کے رنگ ہی رنگ...

  • 29  مارچ ،  2025

آج افطاری کے دستر خوان میں پیش ہے مزیدار سی چیز پکوڑے کی ترکیب۔درکار اجزاءکاٹیج چیز: ایک کپبیسن: ایک پیالیانڈہ: ایک...

  • 29  مارچ ،  2025

میٹھی عید یا عیدالفطر خوشیاں بانٹنے کا نام ہے، جس پر بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پُرجوش دکھائی دیتے ہیں، وہ اس تہوار پر...

  • 28  مارچ ،  2025

ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانے پینے میں خاص احتیاط برتنی پڑتی ہے۔ روزوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں کا گلوکوز لیول اتار...

  • 27  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان کا مقدس مہینہ بس اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے تو کیوں نہ آج افطاری کے دستر خوان میں مزیدار سی دہی پھلکی سے گھر...

  • 26  مارچ ،  2025

شوگر میں مبتلا افراد من پسند میٹھے پکوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔میٹھے کھانوں سے ان کا گلوکوز لیول مقررہ حد سے بڑھ سکتا ہے...

  • 25  مارچ ،  2025

آج کی سحری کے لیے پیش ہے مزیدار سی ریشمی کباب کی ترکیب جسے کھا کر گھر والے ہوجائیں گے لاجواب۔چکن ریشمی کبابدرکار...

  • 24  مارچ ،  2025

بسکٹ لاطینی زبان کے لفظ بس کوکٹس سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے دو دفعہ پکا ہوا۔ بچے بڑے سب ہی بسکٹس کھانا پسند کرتے ہیں۔...

  • 23  مارچ ،  2025

اجزاء: ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ، زیرہ دو کھانے کے چمچ، ثابت کالی مرچ دو کھانے کے چمچ، چھوٹی الائچی چھ عدد، خشک سرخ مرچ...

  • 22  مارچ ،  2025

اجزاء: کیسٹر شوگر 100 گرام، پانی آدھی پیالی، پائن ایپل منٹ ایک گڈی، تربوز، انناس، انگور، لیچی، سیب، اسٹرابیری، بلو...

  • 21  مارچ ،  2025

اجزاء: چینی چار پیالی، بریڈ کرمب ایک چوتھائی پیالی، پسی ہوئی دار چینی ڈیڑھ چمچ، ڈو شیٹ 40 عدد، بغیر نمک کا مکھن 450گرام،...

  • 20  مارچ ،  2025

کیلا اخروٹ لسیایک گلاس لسی تیار کرنے کے لیے اجزاء: دہی ایک پیالی، کیلا آدھا، اخروٹ تین سے چار عدد، تل اور السی کے بیج ایک...

  • 19  مارچ ،  2025

آج ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں افطاری کے لیے کرنچی گارلک چکن کی مزیدار سی ریسپی جس کو بنانا انتہائی آسان ہے۔اجزاء:...

  • 18  مارچ ،  2025

آج افطاری کے بعد کھانے میں کھائیں ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس جس کی ترکیب ذیل میں دی گئی ہے۔اجزاء: چاول دو کپ ، چکن آدھا...

  • 17  مارچ ،  2025

روز روز دیسی کھانے کھا کر سب اُکتا جاتے ہیں۔ کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ کچھ مختلف بنائے، اسی لیے اس ہفتے ہم آپ کو چائنیز...

  • 16  مارچ ،  2025

ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجور کم و بیش چھے ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصّہ ہے۔ پاکستان سمیت دُنیا کے ہر خطّے میں...

  • 15  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد ہی کی کوشش ہوتی ہے کہ افطار دسترخوان قدرت کی عطا کردہ مختلف...

  • 14  مارچ ،  2025

ماہِ رمضان میں دن بَھر بُھوکا، پیاسا رہنے کے بعد ہر فرد ہی کی کوشش ہوتی ہے کہ افطار دسترخوان قدرت کی عطا کردہ مختلف...

  • 13  مارچ ،  2025

اس ماہ کے موسم میں مقامی تڑکے کے ساتھ لذیذ مشروبات بنائیں۔ افطار پر پیاس بجھانے والے مشروبات سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔...

  • 13  مارچ ،  2025

رمضان کا مہینہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے ساتھ سحرو افطار کی رونقیں لے کر آچکا ہے۔دسترخوان سجیں گے اور سحرو افطار کا...