روزہ رکھنے کیلئے معالج سے مشورہ ضرور کریں

روزہ رکھنے کیلئے معالج سے مشورہ ضرور کریں

دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ رمضان کے روزے رکھنے سے پہلے وہ اپنے ڈاکٹرز سے اس سلسلے میں صلاح مشورہ ضرو کریں۔ ’’گلف ٹائمز‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے وہ مریض جن کے خون میں گلوکوز کی سطح معمول پر نہیں رہتی ہے، وہ اگر روزہ رکھیں تو انہیں کئی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں خون میں گلوکوز کی سطح کا خطرناک حد تک بہت زیادہ بڑھ جانا یا کم ہو جانا، کیٹوایسیڈوسیس، (Ketoacidosis) اور خون میں پھٹکیاں بننا شامل ہیں۔ 

پروفیسر عبدالبادی نے کہا کہ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں اور روزہ رکھنا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے اپنے معالجین سے مشورہ ضرور کریں کیونکہ ذیابیطس کے بعض مریضوں کیلئے روزہ رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ جو لوگ آپ کے ذیابیطس کا علاج کر رہے ہیں، وہی آپ کو یہ مشورہ دے سکتے ہیں کہ آیا آپ روزہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔ 

اگر آپ روزہ رکھنے کے قابل ہیں تو وہ آپ کو مشورہ دیں گے کہ روزے کے دوران آپ صورت حال کو کس طرح اپنے قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ بہت ممکن ہے کہ وہ آپ کی خوراک میں، ورزش میں اور دوائوں کے اوقات میں ضروری تبدیلی کی بابت کوئی مشورہ دیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اس بارے میں آپ کی رہنمائی کریں کہ روزہ توڑنا کب ضروری ہو جاتا ہے۔ 

خون میں اگر شکر کی سطح 70mg/dl سے کم ہو جائے تو اس کیفیت کو سنگین نوعیت کا Hypoglycaemia کہتے ہیں۔ اس صورت حال میں بے ہوشی بھی طاری ہو سکتی ہے جبکہ خون میں اگر شکر کی سطح 200mg/dl سے زیادہ ہو جائے (Hyperglycaemia) تو اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں مریض خصوصاً ٹائپ ون ذیابیطس کا مریض کیٹو ایسیڈوسیس میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ 

یہ مہلک صورت حال اس وقت ہوتی ہے جب توانائی کیلئے خلیات کو گلوکوز نہیں ملتا ہے کیونکہ جسم انسولین سے محروم ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں توانائی کے حصول کیلئے جسم چربی اور عضلات کی توڑ پھوڑ شروع کرتا ہے اور اس سے فیٹی ایسڈز یا کیٹونز تیار ہو کر دوران خون میں شامل ہو جاتے ہیں جو کیمیائی توازن برباد کر دیتے ہیں۔ 

یہی خرابی ڈایابیٹک کیٹوایسیڈوسیس کہلاتی ہے۔ خون میں تیزابیت بڑھ جانے سے مریض کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ ڈایابیٹک کیٹوایسیڈوسیس کی علامتیں بعض اوقات بہت تیزی سے سامنے آتی ہیں، کچھ مریض صرف 24 گھنٹے میں یہ علامتیں ظاہر کر دیتے ہیں اور یہ ان میں ذیابیطس کی پہلی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ 

ڈایابیٹک کیٹوایسیڈوسیس کی علامتوں میں بہت زیادہ پیاس لگنا، بار بار پیشاب آنا، متلی، اُلٹی، پیٹ میں درد، کمزوری، تھکاوٹ اور سانس میں پھلوں جیسی خوشبو کا احساس شامل ہیں۔ پروفیسر ابو سمرہ نے بتایا کہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض اگر روزہ رکھیں تو ان میں کیٹوایسیڈوسیس کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب رمضان سے کچھ پہلے ان کے خون میں شکر کی سطح بلند رہی ہو یا وہ Hyperglycaemia میں مبتلا رہے ہوں۔ 

اگرچہ ذیابیطس کے تمام مریضوں کو روزہ رکھنے کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا تاہم ان میں کچھ ایسے ضرور ہوتے ہیں جو محفوظ طریقے سے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے باوجود پروفیسر ابو سمرہ نے ایسے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ روزہ رکھنے کی خاطر وہ اپنے طور پر غذا اور دوا کے معمولات تبدیل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں اور روزہ رکھ رہے ہیں تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اکثر و بیشتر آپ اپنا بلڈ شوگر لیول چیک کرتے رہیں۔ 

روزے کی حالت میں کم از کم چار بار اسے چیک کرنا چاہئے، مثلاً دن کے 11 بجے، ایک بجے، 3 بجے اور شام 5 بجے۔ اگر ان میں سے کسی بھی ٹیسٹ میں Hypoglycaemia یعنی خون میں شکر کی کمی کا پتہ لگے تو روزہ توڑنا ضروری ہو جاتا ہے۔ 

اگر آپ اپنے معالج یا ذیابیطس کے معلم سے رابطہ کریں تو وہ آپ کو زیادہ تفصیل سے بتا سکتے ہیں کہ خون میں شکر کو کس طرح کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اس بارے میں بھی مشورہ دے سکتے ہیں کہ روزہ توڑنا کب ضروری ہو جاتا ہے۔

Share This:

صیام و صحت

  • 20  مارچ ،  2026

اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔

  • 19  مارچ ،  2026

نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔

  • 14  مارچ ،  2026

رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...

  • 13  مارچ ،  2026

یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔

  • 10  مارچ ،  2026

صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...

  • 09  مارچ ،  2026

اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔

  • 07  مارچ ،  2026

دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔

  • 04  مارچ ،  2026

عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔

  • 02  مارچ ،  2026

نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...

  • 28  فروری ،  2026

ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • 27  فروری ،  2026

کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔

  • 26  فروری ،  2026

روزے داروں میں ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو تمباکونوشی کے عادی ہیں۔