روزہ کے صحت پر مثبت اثرات پر طبی سائنس کیا کہتی ہے؟
- 19 مارچ ، 2026
- Web Desk
- صیام و صحت
اسلامی عبادات قرب الہٰی اور حصولِ ثواب کا باعث تو ہیں ہی مگر پانچ وقت وضو کرنے، نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کے طبی فوائد بھی جدید تحقیقات میں ثابت ہو چکے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ ایسے ہی حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔
یہ تحقیق امریکی یونیورسٹی جان ہوپکنز کے ماہرین نے عالمی شہرت یافتہ پروفیسر مارک میٹسن کی قیادت میں کی ہے۔ تحقیق کے مطابق، کھانے کی عادت براہ راست انسان کے دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے اور ہر وقت بھرے پیٹ کے ساتھ رہنا دماغ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے جس سے انسان فالج، رعشے اور الزایمر جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔
تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں دو دن فاقہ کرنےسے ان بیماریوں سے بآسانی بچا جا سکتا ہے (ہمارے پیارے آقا ﷺ عموماً پیر اور جمعرات کو روزہ رکھا کرتے تھے)۔ اس کے علاوہ روزے سے بچوں کو مرگی کے مرض سے بھی نجات پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ایک طرف تو روزہ ہمیں دوسروں کی بھوک پیاس کا احساس دلاتا ہے اور دوسروں کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے تو دوسری جانب طبی سائنس کہتی ہے کہ روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں حیرت انگیز اور خوشگوار تبدیلیاں آتی ہیں جو اسے دیرپا فائدہ پہنچاتی ہیں۔ میڈیکل سائنس روزہ رکھنے کے کیا فوائد بتاتی ہے۔ آیئے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
٭ جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے
٭ غذا کا کام انجام دینے والے اجزا کا انجذاب شروع ہوجاتا ہے
٭ کولیسٹرول کی مقدار کم ہونا شروع ہوجاتی ہے
٭ دماغ تیزی سے کام کرنا شروع کردیتا ہے
٭ وزن گھٹنا اور چربی گھلنا شروع ہوجاتی ہے
جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج
رمضان المبارک صرف انسان کی روحانی تطہیر کا ہی نام نہیں ہے بلکہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے اور عبادات کی مشق سے انسانی جسم کو بھی بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ روزہ رکھنے کے پہلے ہی دن انسانی جسم میں زہریلے مادوں کی صفائی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ انسان کا شوگر لیول گرتا ہے یعنی خون سے چینی کے مضراثرات کا عمل دخل کم ہو جاتا ہے، دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔
اصل میں انسانی جسم میں توانائی کا ذخیرہ چربی کے چھوٹے چھوٹے ذرات کی شکل میں جمع ہوتا رہتا ہے۔ روزہ رکھنے سے چونکہ انسان سارا دن بھوکا پیاسا رہتا ہے تو جسم میں موجود چربی محفوظ شدہ توانائی کو خارج کرنا شروع کردیتی ہے اور پہلےمرحلے میں گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہے اور یہی گلوکوز جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔
غذا کا کام دینے والے اجزا کا انجذاب
روزہ رکھ کر جب ایک انسان 10 سے 12 گھنٹے بھوکا رہتا ہے تو سال بھر مصروف رہنے والا اس کا نظام ہضم آرام میں آجاتا ہے، جس کی اسے اشد ضرورت ہوتی ہے۔ خون میں موجود سفید ذرات کی کارکردگی اور جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ شروع ہو جاتا ہے۔ فاسد مادے خارج ہونے لگتے ہیں، نظام ہضم پہلے سے بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے اور یوں جسم میں موجود غذا کا کام دینے والے اجزا کے انجذاب کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور وہ جسم کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ توانائی فراہم کرنے لگتے ہیں۔
وزن گھٹنا اور چربی گھلنا
اگر آپ رمضان المبارک کے دوران اپنی کھانا کھانے کی عادت کو معتدل رکھتے ہیں اور بھاری کھانے جیسے پراٹھے، پکوڑے یا اسی قسم کے دیگر کھانے سے گریز کرتے ہیں تو کوئی شک نہیں کہ رمضان میں آپ بہت آسانی سے اپنا وزن گھٹانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
ہم آپ کو بتا چکے ہیں کہ رمضان میں روزہ رکھنے سے انسانی جسم میں موجود اضافی چربی کے ذرات پگھلنا شروع ہو جاتے ہیں اور یہی چربی گھل کر جسم کو توانائی فراہمی کا ذریعہ بنتی ہے۔ یوں چربی گھلنے سے آپ کا وزن بھی کم ہوجاتا ہے اور جسم کو کسی قسم کی کمزوری یا تھکان بھی محسوس نہیں ہوتی۔
کولیسٹرول لیول میں کمی
رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے ایک طرف تو آپ کو وزن میں کمی کرنے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے تو دوسری جانب جسم میں آنے والی دیگر مثبت تبدیلیوں میں کولیسٹرول لیول میں کمی بھی شامل ہے۔ اس سے آپ خود کو پہلے سے توانا اور دماغی طور پر چست اور ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب آپ کا جسم اپنے دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ فعال اور مضبوط ہو چکا ہے۔
امراض قلب کے ماہرین نے ایک مطالعے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ رمضان میں روزے رکھنے والے افراد میں چربی بننے کا عمل کم ہو جاتا ہے، اس کے نتیجے میں کولیسٹرول کا لیول بھی نیچے آجا تا ہے اور دل کے دورے اور دل کی دیگر بیماریوں کا خدشہ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔
ذہنی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ
ماہِ صیام کے دوران روزے رکھنے اور عبادت کرنے سے ایک طرف تو آپ کی روح کی صفائی ہو رہی ہوتی ہے تو دوسری طرف آپ کے جسم کے اندر بھی بہت ساری مثبت تبدیلیاں آ رہی ہوتی ہیں۔ ان سب سے ہٹ کر آپ کے دماغ کی کارکردگی اور صلاحیت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہوتی ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزے میں انسان بھوکا رہتا ہے تو اس دوران اس کا بدن ایسے خلیات پیدا کررہا ہوتا ہے جو خاص طور پر انسان کی ذہنی کارکردگی سے تعلق رکھتے ہیں یوں یہ نئے بننے والے خلیات سیدھے اس کے دماغ میں پہنچتے ہیں اور تناؤ میں کمی لا کر انسان کی ذہنی کارکردگی کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں اور یوں آپ خود کو دماغی طورپرچست اور ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔
صیام و صحت
دن میں تین بار کھانا، صحت کیلئے مفید یا نقصان دہ؟
- 20 مارچ ، 2026
اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔
ماہِ رمضان: صحت مند افراد کے ساتھ مریضوں کیلئے بھی نعمتِ عظمیٰ
- 18 مارچ ، 2026
رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔
ماہِ رمضان کے دوران جسم میں پانی کی کمی دور کرنا
- 17 مارچ ، 2026
ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال
- 16 مارچ ، 2026
سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔
رمضان میں ایسی عادات اپنائیں جو بعد میں بھی کام آئیں
- 14 مارچ ، 2026
رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...
صحت بخش سحری ضروری
- 13 مارچ ، 2026
یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری مشورے
- 12 مارچ ، 2026
رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔
روزہ رکھنے کیلئے معالج سے مشورہ ضرور کریں
- 11 مارچ ، 2026
دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...
رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر
- 10 مارچ ، 2026
صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے...
سحری میں کھائے کون سے کھانے آپ کا روزہ مشکل بنا سکتے ہیں؟
- 09 مارچ ، 2026
اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔
دودھ اور کھجور کا ایک ساتھ استعمال
- 07 مارچ ، 2026
دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سحری میں توانائی بڑھانے والی کون سی غذائیں ہوتی ہیں؟
- 06 مارچ ، 2026
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
رمضان میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ضروری مشورے
- 06 مارچ ، 2026
ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
روزے کے طبی پہلو اور صحت پر اُس کے پڑنے والے اثرات
- 05 مارچ ، 2026
روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔
رمضان المبارک میں رکھیں اپنے معدے کا خیال
- 04 مارچ ، 2026
عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔
کیا ذیابطیس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں؟ اہم نکات اور غلط فہمیاں
- 03 مارچ ، 2026
ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔
رمضان المبارک: نئی نسل کیلئے تعمیر شخصیت کا عملی نصاب
- 02 مارچ ، 2026
نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...
کیا ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟
- 28 فروری ، 2026
ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
رمضان المبارک اور ذیابطیس کے مریض
- 27 فروری ، 2026
کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔
رمضان کے بعد بھی سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں
- 26 فروری ، 2026
روزے داروں میں ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو تمباکونوشی کے عادی ہیں۔