رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر

رمضان میں صحت مند رہنے کے گُر

صحت کے حوالے سے روزے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں سب سے بڑی نعمت ہیومن گروتھ ہارمونز (HGH) میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے برین سیلز،نظام انہضام اور قوت ِ مدافعت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ روزہ عمر کو طویل اور خوشگوار بنانے کے ساتھ بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔

موٹاپے سے نجات ہو یا بے خوابی و غنودگی سے چھٹکارا، روزہ ہر لحاظ سے جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ روزے کی حالت میں صحت مند رہنے کا واحد گُر صحت بخش غذا کا انتخاب ہے۔ اس دوران ہر بری لت سے بچ کر ہم خود کو صحت مند اور توانا رکھ سکتے ہیں۔

وٹامنز سے بھرپور غذا

اگر آپ موٹاپے سے نجات چاہتے ہیں تو وٹامنز سے بھرپور خوراک لیں۔ روزے کی حالت میں آپ کو فولاد، کیلشیم اور وٹامن B-12 جیسے اجزا سے بھرپور خوراک لینی چاہئے، تاہم یاد رہے کہ نہ تو سحری میں ڈٹ کر کھانا ہے اور نہ ہی افطار میں، ورنہ آپ کا ذہن بوجھل ہو جائے گا۔ بدہضمی کی شکایت ہو تو سحری میں ہلکا پھلکا کھانا تناول فرمالیں، ایسا کرنے سے پورے دن جسم کو موقع مل جائے گا کہ وہ اپنی صفائی کرتا رہے۔

تلی ہوئی اور میٹھی غذا سے پرہیز

روزے کا مقصد یہ نہیں ہے کہ تلی ہوئی اور زیادہ شکر والی غذاؤں کا اہتمام کیا جائے۔ ایسی غذائیں کھا کر کچھ وقت کے لئے تو آپ ترو تازہ رہتے ہیں، لیکن پھر سارا دن بوجھل گزرتا ہے اور آپ غنودگی کا شکار ہوجاتے ہیں، اس طرح آپ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی کسر سحری و افطار کے دوران نکالنے کی کوشش نہ کریں، اس سے نہ صرف روزمرہ معمولات بلکہ عبادت میں بھی خلل آئے گا۔

مناسب و موزوں خوراک

روزہ رکھنے کے لیے سحری کے وقت ضرورت کے مطابق پروٹین سے بھرپور خوراک اور پانی کی صرف اتنی مقدار استعما ل کریں کہ دن بھرپیاس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لیموں پانی یا دہی کا اہتمام لازم رکھیے جبکہ دستر خوان پر کھجور بھی لازمی موجود ہونی چاہیے۔ سحری میں مرغن غذائیں کھانے سے زیادہ ہری سبزیاں استعمال کریں، جیسے کہ پھول گوبھی اور تُرئی وغیرہ۔ انھیں ہلکی آنچ پربھاپ سے بنائیں تاکہ وٹامنز برقرار رہیں۔

یہ خوراک آپ کو دن بھر جسم میں پانی کی کمی کی شکایات سے دور رکھے گی۔ بزرگوں کے اس مقولے پر عمل کریں کہ ایک نوالے کی بھوک جسم میں موجود ہو۔ اس سے معدے پر بوجھ نہیں پڑتا اورآپ دن بھر مصروفیات کے دوران شام افطار تک ترو تازہ رہتے ہیں۔

پانی کا زائد استعمال

مناسب خوراک کے ساتھ مشروبات، دودھ اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں کیونکہ پانی کی کمی سے جسم میں بننے والے بخارات سے پیاس بہت ستاتی ہے۔ اس لئے کوشش کریں کے کیفین اور سوڈا مشروبات کو چھوڑ کر صحت کے لیے مفید مشروبات پیئیں اور اس کے ساتھ پالک، آلو اور گوبھی جیسی سبزیاں کھائیں کیونکہ یہ پانی کی کمی سے بچا کر آپ کو شاداب رکھتی ہیں۔

چہل قدمی اور مراقبہ

جب آپ سحری و نماز سے فارغ ہو جائیں تو سب سے پہلے ہلکی پھلکی چہل قدمی کو اپنا معمول بنالیں۔ اگر آپ کے نزدیک کہیں پارک ہے تو وہاں مختصر وقت چہل قدمی کر لیجئے یا باغ کے کسی کشادہ کونے میں دوزانو بیٹھ کر کمر سیدھی کریں اور پھر آنکھیں بند کر کے ناک سے گہرے سانس کھینچ کر سیٹی کی شکل ہونٹوں سے باہر نکالیں۔ اس عمل کو صرف دس بار دہرائیں گے تو پورا دن آپ کے اندر تازہ آکسیجن موجود رہے گی اور آپ آکسیجن کی کمی سے جسم پر پڑنے والے منفی اثرات سے بچے رہیں گے۔

غذائی عادتوں میں توازن

رمضان المبارک کے دوران متوازن خوراک کی اہمیت چنداں اہم ہو جاتی ہے۔ غذا کی بے احتیاطی نہ صرف زہرخورانی میں مبتلا کرتی ہے بلکہ دن بھر کھٹی ڈکاروں سے معدے کی مشین گڈمڈ ہو جاتی ہے، لہٰذا گنجائش کے مطابق غذائیں استعمال کریں۔

دنیا بھر کے ماہرین طب کی مجموعی تحقیقات کا نچوڑ یہ ہے کہ بد پرہیزی کرنے والے خواتین و حضرات بیماریوں کا شکار ہونے کے خطرے میں زیادہ مبتلا رہتے ہیں جبکہ متوازن خوراک اور پانی استعمال کرنے والےمرد و زن شاذ و نادر علیل ہوتے ہیں۔

موجودہ میڈیکل سائنس کا نعرہ ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے!‘‘ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ اپنی غذائی عادتوں میں توازن قائم کریں۔ ماہرین طب، امراض میں پیچیدگی کی بنیادی وجہ خوراک کے معاملے میں بے احتیاطی اور بدپرہیزی کو قرار دیتے ہیں۔

Share This:

صیام و صحت

  • 20  مارچ ،  2026

اکثر لوگ دن میں تین بار کھانا کھاتے ہیں اور یہ ان کی روزمرہ زندگی کا عمومی جزو بن چکا ہے۔

  • 19  مارچ ،  2026

نئی تحقیق میں ماہرین نے روزے کے کچھ حیرت انگیز فوائد کا اعتراف کیا ہے۔

  • 18  مارچ ،  2026

رمضان میں فجر سے مغرب تک بغیرکچھ کھائے پیے رہنے سے صحت میں جو بہتری آتی ہے، وہ اب متعدّد تحقیقات سے بھی ثابت ہوچُکی ہے۔

  • 17  مارچ ،  2026

ناریل کا پانی ایک بہترین مشروب ہے، جو ذائقہ میں لذیذ ہونے کے ساتھ توانائی بحال کرتا ہے۔

  • 16  مارچ ،  2026

سحری کے وقت لی گئی غذاؤں کی بدولت انسان کا جسم پورا دن متحرک رہتا ہے۔

  • 14  مارچ ،  2026

رمضان بلاشبہ ہر بار کی طرح رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بابرکت مہینہ ایک بہترین روٹین بھی ساتھ لاتا ہے اور...

  • 13  مارچ ،  2026

یہاں چند ایسی غذائیں بتائی جا رہی ہیں کہ جن سے آپ کی سحری صحت بخش ہو سکتی ہے۔

  • 12  مارچ ،  2026

رمضان کے روزے رکھنا نہ رکھنا، خالصتاً ایک مسلمان کا ذاتی فعل ہے۔

  • 11  مارچ ،  2026

دوحہ، قطر کے حمد میڈیکل کارپوریشن میں انٹرنل میڈیسن کے چیئرمین پروفیسر عبدالبادی ابو سمرہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ...

  • 09  مارچ ،  2026

اچھے روزے کی شروعات یقینی طور پر اچھی سحری سے ہوتی ہے۔

  • 07  مارچ ،  2026

دُودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال ہمیں صحت مند اور قوی رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزے داروں کو متوازن غذا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • 06  مارچ ،  2026

ٹائپ وَن ذیابیطس کے شکار افراد کو عموماً روزہ نہ رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

  • 05  مارچ ،  2026

روح روزہ و رمضان تو یہ ہے کہ انسان کھانوں سے دل کو ہٹائے اور روح اور جسم کی ساری توانائیاں عبادات پر صرف کرے۔

  • 04  مارچ ،  2026

عموماً رمضان المبارک میں زیادہ تر افراد پیٹ کے عوارض سے متاثر ہوتے ہیں، جس کی ایک وجہ بسیار خوری ہے۔

  • 03  مارچ ،  2026

ذیابطیس کے مریض ڈاکٹر کی رہنمائی میں بہت اچھی طرح اور خطرات سے بچتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں۔

  • 02  مارچ ،  2026

نوجوانوں کیلئے رمضان ایک ایسا سنہری موقع ہے، جس میں وہ اپنی جسمانی صحت متوازن، نفسیاتی قوّت مضبوط اور روحانیت بلند کر...

  • 28  فروری ،  2026

ماہ رمضان کے دوران بیشتر افراد کھجور سے روزہ افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

  • 27  فروری ،  2026

کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جو پوری زندگی انسان کے ساتھ چلتے رہتے ہیں جن میں سے ذیابطیس بھی ایسا ہی مرض ہے۔

  • 26  فروری ،  2026

روزے داروں میں ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جو تمباکونوشی کے عادی ہیں۔