کوفتہ بریانی-Kofta Biryani Recipe

کوفتہ بریانی-Kofta Biryani Recipe

اجزاء: چاول 750 گرام اُبلے ہوئے، نمک حسب ذائقہ، کالا زیرہ آدھا چمچ، گرم مصالحہ ثابت ایک چمچ، تیز پتا ایک عدد، تیل یا گھی ایک چوتھائی کپ۔

کوفتے کے لیے: قیمہ آدھا کلو، خشخاش ڈیڑھ چائے کا چمچ پسی ہوئی، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ، ملائی ایک کھانے کا چمچ، کھوپرا ایک چائے کا چمچ پسا ہوا، لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی، چنے ایک کھانے کا چمچ بھنے ہوئے، پیاز ایک عدد پسی اور کچی ہوئی، بریڈ سلائس ایک عدد ایک چوتھائی کپ دودھ میں بھیگا ہوا، ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ، ہری مرچ 2 عدد کٹی ہوئی۔

مصالحے کیلئے: تیل 3 چوتھائی کپ، ہری مرچ 6 عدد ثابت، ٹماٹر 2 عدد بلینڈ کیے ہوئے، زیرہ ایک چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چمچ، گرم مصالحہ آدھا چمچ، لال مرچ 2 چمچ پسی ہوئی، نمک ایک چمچ، دھنیا 2 چمچ پسا ہوا، پیاز آدھا کپ تلی ہوئی۔

دہی کے مکسچر کیلئے: دہی ڈیڑھ کپ پھینٹی ہوئی، پیلا رنگ ایک چٹکی، کیوڑا ایک کھانے کا چمچ، ہری الائچی ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی، جائفل ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی، جاوتری ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی، ہرادھنیا اور پودینہ 2 چمچ کٹا ہوا، خشک آلو بخارے 8 عدد۔

ترکیب: کوفتے بنانے کیلئے: چوپر میں قیمہ، خشخاش، گرم مصالحہ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، ملائی، کھوپرا، لال مرچ، چنے، کچی پیاز، بریڈ سلائس، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کریں۔ پھر ان میں ایک چوتھائی کپ پانی شامل کرکے کوفتے بنائیں اور الگ رکھیں۔

مصالحہ بنانے کے لیے: تیل گرم کرکے اس میں ہری مرچ، ٹماٹر، زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گرم مصالحہ، لال مرچ، نمک، دھنیا اور پیاز ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں پانی شامل کرکے کوفتے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں، یہاں تک کہ کوفتے گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے۔

دہی کے مکسچر کیلئے: ایک پیالے میں دہی، پیلا رنگ، کیوڑا، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری کو مکس کرکے مکسچر تیار کرلیں۔ اب چاولوں کو نمک، کالا زیرہ، تیز پتا اور گرم مصالحہ ڈال کر آدھا پکالیں۔ اب پین میں آدھے اُبلے چاول ڈالیں۔ اب ان پر کوفتے اور گریوی ڈال دیں۔ پھر ان پر دہی کا مکسچر، ہرا دھنیا، پودینہ اور خشک آلو بخارے ڈال دیں۔ پھر ان پر باقی بچے چاول، ایک چوتھائی کپ تیل یا گھی ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔

Share This:

لذیذ پکوان

  • 28  مارچ ،  2024

اجزاء:مسور کی دال ایک کپ، پیاز تین عدد، ہری مرچ دو کھانے کے چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیہ دو کھانے کے...

  • 28  مارچ ،  2024

اجزاء: مچھلی 500 گرام، نمک حسبِ ذائقہ، اجوائن ایک کھانے کے چمچ، سرکہ ایک کپ، کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ، آدھا پیاز،...

  • 28  مارچ ،  2024

اجزاء: مونگ کی دال، ایک کپ، گھی ایک چائے کا چمچ، لونگ دو عدد، کالی مرچ 4 عدد، زیرہ، آدھا چائے کا چمچ، ہلدی پائوڈر آدھا...

  • 27  مارچ ،  2024

سحری کے لیے قیمہ توا کڑاہیسحر و افطار دستر خوان اجزاء: چکن قیمہ ایک کلو،پیاز آدھا کپ، ٹماٹرتین عدد، ہری مرچیں چھے...

  • 27  مارچ ،  2024

اجزاء: بریڈ، چھوٹی ڈبل روٹی چھ سلائس، قیمہ آدھا کلو، گھی دو کھانے کے چمچ، انڈے دو عدد، پسا ہوا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ،...

  • 27  مارچ ،  2024

اجزاء:بیسن دوکپ، آٹا آدھا کپ، پیاز 4/1 کپ، ہرا دھنیا حسب ضرورت، تیل دو کھانے چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ ایک چائے...

  • 26  مارچ ،  2024

اجزاء:قیمہ آدھا کلو، ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، گرم مصالحہ ایک چائے کاچمچہ، نمک...

  • 26  مارچ ،  2024

لچھے دار پراٹھےاجزاء:آٹا ایک کپ،میدہ دو کپ،نمک ایک چٹکی،پانی اورتیل حسبِ ضرورتترکیب سب سے پہلے میدہ ، آٹا، نمک،پانی...

  • 26  مارچ ،  2024

اجزاء: فش ایک کلو، بیسن ایک کپ، انڈا ایک عدد، سرخ مرچ پاؤڈر 1½چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر...

  • 25  مارچ ،  2024

اجزاء: دودھ ڈیڑھ لیٹر، چینی دوکپ، فریش کریم ایک کپ، ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلورتین کھانے کے چمچے، لال جیلی ایک پیکٹ، پیلی...

  • 24  مارچ ،  2024

بینگن کے پکوڑےاجزاء:بینگن ایک پائو،سُرخ مرچ، سفید زیرہ، بیسن اور نمک حسبِ ضرورت اور تلنے کے لیےتیل۔ترکیب:بینگن لمبائی...

  • 24  مارچ ،  2024

اجزاء:فش فلے آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ تین عدد، ابلا اور کچلا آلو ایک عدد، انڈے دو عدد، باریک کٹا لہسن تین...

  • 24  مارچ ،  2024

اجزاء: چکن 700گرام، پیاز پیسٹ 2عدد، سبز مرچ 5عدد، دہی 1کپ، کریم ڈیڑھ کپ، لہسن 4جوّے، ادرک 5گرام، چیڈر چیز 50گرام، خشک دھنیا...

  • 23  مارچ ،  2024

تربوز کا شربتاجزاء:تربوزایک عدد، پانی حسبِ ضرورت اور برف کے کیوبز۔ترکیب: تربوز، تھوڑا سا پانی اور برف کے کیوبز ڈال کر...

  • 23  مارچ ،  2024

اجزاء:گوشت آدھا کلو، سرکہ 2ٹیبل اسپون، نشاستہ 2ٹیبل سپون، چینی 2ٹیبل اسپون، سویا بین کا اچار 2ٹیبل اسپون، آٹا 6ٹیبل...

  • 23  مارچ ،  2024

اجزاء: قیمہ آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، لال مرچ پسی ہوئی، ثابت...

  • 23  مارچ ،  2024

اجزاء: تازہ کریم 3 پیکٹ، تازہ دودھ ایک چھوٹا پیکٹ، چینی آدھی پیالی، سیب2 عدد، پائن ایپل کیوبز ایک ٹِن، کیلے4 عدد، بادام...

  • 22  مارچ ،  2024

ریشمی رومالی سموسےآج افطار دستر خوان سجائیں اجزاء: چکن ایک پائو، گائے کا گوشت ایک پائو، نمک اور سُرخ مرچ حسبِ ذائقہ،...

  • 22  مارچ ،  2024

موسموں کی تبدیلی قدرت کی انمول نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ہر موسم دوسرے سے مختلف ہوتا ہے جس کی بناء پر لوگ ہر موسم کی انفرادیت...

  • 22  مارچ ،  2024

اجزاء: آلو کے پکوڑے کھاتے کھاتے تھک گئے ہیں تو ذائقہ بدلیں، بنائیں چکن کے پکوڑے وہ بھی باآسانی، چکن کے کباب اور تکے تو...