چند ایّام میں قرآن کی تکمیل کرکے بقیہ دنوں کی تراویح ترک کرنا
- 14 اپریل ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری
آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں ایک اہم مسئلے اور عام رجحان کی جانب آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں یہ رواج چل پڑا ہے کہ رمضان المبارک میں چند دنوں میں کہیں چھ روزہ ، کہیں دس ،بارہ ،پندرہ روزہ تراویح کا اہتمام کردیا جاتا ہے، اور لوگ ان چند روزہ تراویح میں قرآن کریم سن لیتے ہیں، اور جب یہ تراویح مکمل ہوجاتی ہے تو اس کے بعد یہ لوگ اپنے آپ کو تراویح سے آزاد سمجھتے ہیں، رمضان کی باقی راتوں میں یہ تراویح اد انہیں کرتے، بعض تو کاروباری لوگ ہوتے ہیں جو کاروبار میں لگ جاتے ہیں، اور بعض لوگ ویسے ہیں نماز پڑھ کر چلے جاتے ہیں۔ کیا یہ رواج اور یہ طریقہ درست ہے؟ ہم نے تو علمائے کرام سے سنا ہے کہ پورے رمضان میں تراویح کی نماز ادا کرنی چاہیے، ان لوگوں کے بارے میں شرعی اعتبار سے آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: واضح رہے کہ پورے رمضان المبارک میں ہر رات عشاء کی نماز کے بعد بیس رکعات تراویح پڑھنا الگ سنتِ مؤکدہ ہے، اور اس میں پورے قرآنِ مجید کو ختم کرنا الگ سنت ہے، لہٰذا قرآنِ مجید ختم کرنے سے ایک سنت ادا ہوجاتی ہے، ہر رات تراویح کی نماز پڑھنے کی سنت باقی رہ جاتی ہے، اس لیے قرآنِ مجید ختم کرنے کے بعد اپنے آپ کو تراویح سے آزاد سمجھنا درست نہیں ہے، اور ان لوگوں کا یہ فعل آخرت کے اعتبار سے بہت ہی بڑے خسارے کی بات ہے۔
مزید تفصیل یہ ہے کہ پورے رمضان المبارک میں تراویح ادا کرنا سنت مؤکدہ ہے، یعنی ہر رات تراویح پڑھنا مستقل سنت ہے۔ چنانچہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: اگر انیس یا اکیس شب میں قرآن کریم مکمل کرلیاجائے ، تب بھی بقیہ مہینے میں تراویح چھوڑی نہیں جائے گی ، بلکہ باقی راتوں میں ترایح ادا کرنا سنت ہے ...اور ایسے شخص کے لیے باقی راتوں میں تراویح کا ترک کرنا مکروہ ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کریم کی تکمیل کے بعد بھی تراویح ادا کرنا سنت مؤکدہ ہے، اور چند دنوں میں قرآن کریم کی تکمیل کرکے باقی راتوں میں تراویح کو ترک کرنا درست نہیں ہے، قیام رمضان کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے، ایسے لوگ جو باقی راتوں میں تراویح ادا نہیں کرتے وہ بہت بڑے ثواب سے اپنے آپ کو محروم کررہے ہیں، اس طرز عمل سے ہر مسلمان کو اجتناب کرنا چاہیے۔
البتہ جو لوگ ایک مرتبہ پورا قرآن کریم تراویح میں سنالیں یا سن لیں ، پھر ایسے لوگوں کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اپنے لیے سورت تراویح کا اہتمام کرلیں، لیکن ایک بار قرآن کریم کی تکمیل کرکے پھر تراویح کا ترک کرنا کسی صورت درست نہیں ہے، جو حفاظ رمضان المبارک میں چند روزہ تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں سامعین کو متوجہ کریں تاکہ وہ پورے رمضان تراویح کا اہتمام کرنے والے بن جائیں۔
شرعی مسائل کا حل
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
عید کا نام
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
نماز عید پڑھنے کا طریقہ
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
عید کی دوسری رکعت میں
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...
رمضان مبارک یا عید کی مبارک باد دینا کیسا ہے…!
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینےاسلامی تہواریا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخکو منا سکتے ہیں...
عید کے بعد یا رمضان سے پہلے فطرہ ادا کرنا
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...
فطرہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا یہ رمضان سے پہلے ادا کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...
رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماء کی؟
- 21 اپریل ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...
ختم قرآن کے موقع پر دعا
- 21 اپریل ، 2023
سوال:تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟جواب:۔تراویح میں ختم قرآن پر دعا کا خصوصی اہتمام کرنا نہ...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 21 اپریل ، 2023
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...