فاقہ کشی میں مہمان نوازی
- 02 اپریل ، 2023
- Web Desk
- اسلامی مضامین

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ ایک صاحب خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے، وہ فاقہ کا شکار تھے۔ انہوں نے اپنی فاقہ مستی کا ذکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا اور کھانے کے خواستگار ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہراتؓ کے یہاں اطلاع بھیجی۔ قاصد ایک ایک حرم محترم کے یہاں گیا اور واپس آ کر بتایا کہ حرم نبوت میں کسی کے یہاں بھی سوائے پانی کے کھانے پینے کی کوئی اور چیز نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہؓ سے خواہش کی کہ کوئی ان کی مہمان نوازی کرے۔ ایک صحابیؓ اپنے ساتھ لے گئے، گھر جا کر معلوم کیا تو بیوی نے بتایا کہ گھر میں صرف بچّوں کی ضرورت کے مطابق کھانے کا سامان ہے۔ اتنا بھی نہیں کہ ہم لوگوں (ماں باپ) کے لیے گنجائش نکل آئے۔ فرمایا: کچھ حرج نہیں، بچّوں کو کسی طرح سُلا دو۔ کھانا تیار کرکے کھانا لا کر رکھو تو چراغ درست کرنے کے بہانے چراغ بجھا دو۔ مہمان خیال کریں گے کہ ہم لوگ بھی کھانے میں اس کے ساتھ شریک ہیں، حالانکہ ہم لوگ کھانے میں ان کے ساتھ شریک نہ ہوں گے بلکہ محض دکھانے کے لیے ہاتھوں کو ایسے حرکت دیتے رہیں گے جیسے ہم بھی ان کے ساتھ کھانے میں شریک ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خُوشنودی کے خواستگار اور شوہر کی اطاعت گزار بیوی نے ایسا ہی کیا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان نے سیر ہو کر کھایا۔ میزبان خود بھی بھوکے رہے اور ان کے بچّے بھی۔ اور مہمان پر بار خاطر بھی نہ ہونے دیا کہ وہ دُوسروں کو بھوکے رکھ کر خود آسودہ ہو رہے ہیں۔ صبح کو جب میزبان صحابی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ آج شب تم پر ہنسے اور تم سے بہت خوش ہوئے اور یہ آیت نازل فرمائی: کچھ لوگ ہیں جو خود فاقہ مستی سے دوچار ہونے کے باوجود اپنے اُوپر دُوسروں کو ترجیح دیتے ہیں اور جو شخص بخل سے بچا لیا گیا وہی کامیاب ہے۔‘‘ (صحیح بخاری، حدیث: 3798، صحیح مسلم۔ حدیث: 2054)
اسلامی مضامین
شب عید کا قیام
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
عیدگاہ تک آمدورفت کیلئے الگ الگ راستہ اختیار کرنا
- 22 اپریل ، 2023
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جانے کے لیے ایک راستہ اور واپسی کے لیے...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رُخصت ہوتے مقدس لمحات
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
الوداع، ماہ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مولانا نعمان نعیمماہِ صیام یعنی رمضان المبارک جسے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام...
جُمعتہُ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت، مغفرت اور نیکیوں کے فروغ اور حصول سعادت کے موسم بہار نے اپنی رخصت کا اعلان کر دیا۔ اس ماہِ مبارک...
جمعتہ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مفتی محمد نعیمرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اوربرکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ پتا...
جمعہ کے دن درود کی کثرت
- 21 اپریل ، 2023
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...
عیدالفطر کا دن
- 20 اپریل ، 2023
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...
ماہ شوال کے چھ روزے
- 20 اپریل ، 2023
ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...
بیوہ اور مسکین کی مدد کرنے والا
- 20 اپریل ، 2023
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص کسی بیوہ اور مسکین...
روزہ اور تراویح
- 20 اپریل ، 2023
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے...
روزہ ڈھال ہے
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا...
سحری کھانا
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
ریان۔جنت کا ایک دروازہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...
جنت کے دروازوں سے داخلہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو...
رمضان کی برکات
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
روزہ افطار کرنے اور افطار کروانے کی فضیلت و اہمیت
- 17 اپریل ، 2023
مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...