تدفین میں تاخیر کرنا مکروہ ہے
- 24 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مفتی منیب الرحمٰن
تفہیم المسائل
سوال: نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کو صرف اس لیے روکے رکھنا کہ رشتے دار آخری دیدار کرلیں ، کیسا ہے ؟
جواب: یہ شریعت کی نظر میں پسندیدہ عمل نہیں ہے ،میت کا دیدار شرعی ضرورت نہیں ہے، شریعت میں اس کی ممانعت بھی نہیں ہے ،لہٰذا یہ ایک مباح امر ہے، البتہ زیادہ وقت تک دیدار کے لیے میت کی تدفین کو مؤخر کرنا درست نہیں ہے۔ میت کی تدفین میں شرعی عذر یا قانونی مجبوری کے بغیر تاخیر کرنا، خواہ کسی بھی مقصد کے لیے ہو، مکروہ ہے، اس سے میت کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ حدیث پاک میں ہے :
ترجمہ :’’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جنازہ لے جانے میں جلدی کرو ، اس لیے کہ اگر وہ نیک ہے تو اسے تم بھلائی ہی کی طرف بڑھاؤ گے اور اگر اس کے برعکس ہے تو وہ ایک برائی ہے، جسے اپنی گردنوں سے اتار کر رکھ دو گے ،(صحیح بخاری: 1315)‘‘۔
(۲) ترجمہ:’’حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرمﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی مرجائے تو اسے روکو نہیں، بلکہ جلدی اس کی قبر تک پہنچاؤ ،(دفن کرنے کے بعد) اس کے سرہانے سورۂ بقرہ کا پہلا رکوع اور پائنتی کی جانب آخری رکوع پڑھو ،اسے بیہقی نے ’’شُعب الایمان ‘‘ میں روایت کیا اور کہا ہے :’’ صحیح یہ ہے کہ یہ حدیث موقوف ہے ‘‘، (مشکوٰۃ المصابیح:1717)‘‘۔
موقوف اس حدیث کو کہتے ہیں جس کی سند صحابی پر جاکر ختم ہوجائے، یہ صحابی کا قول وفعل اور تقریر بھی ہوسکتی ہے اور یہ بھی امکان ہوتا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہو ،اسی لیے اسے ’’مرفوع حکمی‘‘ بھی کہتے ہیں، اگر کسی حدیث مرفوع سے اس کی تائید ہورہی ہو تو اس کے حُجّت ہونے میں کوئی شبہ نہیں، ورنہ اگر نہ کوئی حدیث مرفوع اس کے مخالف ہو اورنہ مسلمات شرعیہ کے خلاف ہو تو فضائل اعمال میں معتبر ہے۔
علامہ علی القاری لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ یعنی عذر کے بغیر میت کو دفن کرنے میں تاخیر نہ کرو ، امام ابن ہمام نے کہا: جب (کسی شخص کی) موت واقع ہوجائے تو اُس کے جنازے میں جلدی کرنا مستحسن ہے ، (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ،جلد 4،ص:172، دارالکتب العلمیہ ، بیروت)‘‘۔میت کا چہرہ دیکھنا نہ فرض ہے اور نہ سنت ، جس کے لیے تدفین میں تاخیر کی جائے، رہا طبعی تقاضا تو اس کے مقابل سنت پر عمل کرنا بہتر ہے اور سنت یہ ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو تدفین کردی جائے، میت کے حسن سلوک اور محبت کاتقاضا یہ ہے کہ اس کے لیے کثرت استغفار کرو ، نوافل، تلاوت ِ قرآن ، اذکار و تسبیحات اور درود پڑھ کر اورتوفیق ہوتو مالی صدقات دے کر اسے ایصالِ ثواب کرو ، اس کا ذکر خیر کے ساتھ کرو، جن کے ساتھ اُس کا اچھا تعلق تھا ، اُن کے ساتھ حسنِ سلوک کرو ، اس پر کسی کا قرض ہو تو ادا کرو۔
علامہ شیخ ابوبکر بن علی بن محمد الحداد یمنی ؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:میت کی تجہیز میں جلدی کی جائے، اس میں تاخیر نہ کی جائے، کیونکہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے:’’ اپنے مردوں کی تجہیز میں جلدی کرو، کیونکہ اگر وہ نیک ہے، تو اسے تم جلدی پیش کرو اور اگر وہ برا ہے تو اہل ناریعنی جہنم سے دوری اختیار کرلو ‘‘،(اَلجَوہُرَۃُ النَّیّرۃ، جلد1، ص:123) ‘‘۔
شرعی مسائل کا حل
غسل کے بعد وضو؟
- 13 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...
جمعہ کے دن درودِ پاک پڑھنا
- 12 اپریل ، 2024
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 11 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 11 اپریل ، 2024
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا نام
- 11 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
صدقۂ فطر کی ادائیگی کا وقت
- 10 اپریل ، 2024
سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 10 اپریل ، 2024
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 10 اپریل ، 2024
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 10 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 09 اپریل ، 2024
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 09 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
کھجور سے روزہ کھولنا
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...
آنکھوں میں سرمہ لگانا اور سر کے بالوں میں تیل لگانا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا، یہ سارے کام روزے کی حالت میں کرنا جائز ہیں یا نہیں؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...
روزے کب فرض کئے گئے؟
- 07 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...
روزے کی حالت میں خون نکلنا
- 06 اپریل ، 2024
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...