جنگلات اور معدنیات کو ٹھیکے پر دینے کا حکم

جنگلات اور معدنیات کو ٹھیکے پر دینے کا حکم

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ضلع چترال میں جنگلات اور معدنیات پائے جاتے ہیں، علاقے کے لوگ جنگلات کی لکڑیاں (ملبہ اور ٹمبر کی صورت میں) اور معدنیات ٹھیکے داروں کے ہاتھ یاٹینڈر کے ذریعے فروخت کرتے ہیں، ٹھیکے داروں سے معاہدے کے مطابق جو رقم بنتی ہے، وہ 40 فیصد حکومت کی اور باقی 60 فیصد لوگوں میں تقسیم ہوتی ہے، علاقے میں دو قسم کے لوگ رہتے ہیں، اصل باشندے اور زرخرید یعنی وہ لوگ جو باہر سے آکر یہاں زمینیں خرید کر رہ رہے ہیں۔

وضاحت: یعنی قدرتی جنگلات جو کسی کی ملکیت نہیں ہیں، لوگ ان سے اپنی گھریلو ضروریات کے لیے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور کبھی اس علاقے کے لوگ مل کر ان جنگلات کو ٹھیکے داراوں کو بیچ دیتے ہیں، اور جو پیسہ انہیں ملتا ہے ،وہ ان میں عددِ نفوس کے اعتبار سے تقسیم کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا رائلٹی کے ملنے والے 60 فیصد کے حقدار اصل باشندوں کی طرح زرخرید بھی ہیں یا نہیں؟

نوٹ: رائلٹی کے متعلق پاکستان کا قانون یہ ہے کہ زرخرید جس کمپارٹ (کمپارٹ جنگلات کے رقبے کے اعتبار سے تقسیم کا نام ہے) کے قریب رہتا ہے، اسی کمپارٹ کی رائلٹی کا حقدار ہے، دیگر کمپارٹوں میں نہیں، مثلاً کمپارٹ 20 ہیں، زرخرید صرف 3 کمپارٹ کے قریب رہتا ہے، تو تین کمپارٹوں میں رائلٹی کا حق دار ہوگا۔

جواب: صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ جنگلات حکومت کی ملکیت ہیں، اور حکومت نے علاقے کے لوگوں کو اس بات کا اختیار دیا ہوا ہے کہ اگر وہ ان جنگلات سے بذات خود فائدہ اٹھانا چاہیں تو اٹھا سکتے ہیں، یا علاقے کے لوگ ان جنگلات کو آگے ٹھیکے پر دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں، لیکن اس صورت میں ٹھیکے داروں کے ساتھ جو رقم طے ہوگی، اس کا 40 فیصد حکومت لے گی اور 60 فیصد علاقے کے افراد میں عددِ نفوس کے اعتبار سے تقسیم کیا جائے گا، خواہ وہ اس علاقے کے اصل باشندے ہوں یا باہر سے آکر یہاں زمین خرید کر رہ رہے ہیں، دونوں فریقوں کا اس 60 فیصد میں حکومت کے قوانین کے مطابق حق ہوگا، اور یہی اس کا شرعی حکم ہے۔ غرض یہ کہ حکومت کے قوانین اور ضوابط کے مطابق عمل کرنا لازم ہوگا۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 29  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال: اگر کسی شخص کے ناخن یا بال بڑھ جائیں اور وہ اعتکاف میں بیٹھ جائے تو حالتِ اعتکاف میں...

  • 29  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:۔ اعتکاف کی کیا کیا شرطیں ہیں؟جواب:۔ شرطیں یہ ہیں کہ اعتکاف کی نیت ہو، معتکف مسلمان...

  • 29  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:صحیح روزہ کیسے ہوگا؟ کیا جھوٹ بولنا اور ناجائز کام کرنے اور فلم دیکھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟...

  • 29  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:بیماری کی وجہ سے روزہ رکھا نہ جاسکے تو کیا بیمار کیلئے روزہ معاف ہے یا اس کا کوئی کفارہ ہے؟...

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ہماری مسجد میں قبلہ رخ کا ٹھیک ٹھیک تعین کرکے صفوں کے نشان لگائے گئے تھے، لیکن موجودہ امام صاحب کے حکم...

  • 28  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...

  • 28  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا کیسا ہے؟جواب: روزہ کی حالت میں ہر طرح کی دوا خواہ سیّال ہو یا جامد ہو، آنکھ میں...

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ماہِ رمضان المبارک میں جگہ جگہ 5روزہ ،10روزہ اور 15روزہ تراویح کا اہتمام کیاجاتا ہے، جس میں اکثر حفاظ...

  • 27  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: اگر کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھا ہے اور وہ معلم ہے، تو کیا وہ...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے پورے مہینے میں ایک مرتبہ پورا قرآن شریف تراویح میں ختم کرنا کیسا ہے؟جواب:رمضان کے...

  • 27  مارچ ،  2024

سوال:کیا شب قدر کی کچھ علامات ہیں جن سے شب قدر کا تعین ہو سکتا ہے؟جواب:امام طبرانی نے اپنی معجم کبیر میں حضرت واثلہ رضی...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے مہینے میں ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا اور اس نے بلا کسی عذر کے وہ روزہ توڑ دیا تو اس...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت کون سی ہے؟جواب: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت ایک تو...

  • 26  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال :۔کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں : جس میں پاکستانی مسلمانوں کی ایک...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان المبارک کی خاص عبادت کون سی ہے؟جواب:رمضان کی خاص عبادت نماز تراویح ہے۔ تراویح کی نماز...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:حقیقی روزہ کیسا روزہ کہلائے گا؟جواب:حقیقی روزہ دراصل وہ روزہ کہلائے گا جس میں آدمی قلب و روح...

  • 25  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:ایک خاتون ماہ رمضان میں روزے سے تھی کہ اسی حالت میں اس کے ماہانہ ایام شروع ہوگئے، اب وہ کیا کرے؟جواب:روزے کی حالت میں...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:کیا زکوٰۃ کی ادائیگی ماہ رمضان المبارک ہی میں ضروری ہے یا کسی بھی مہینے میں زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے؟جواب:زکوٰۃ کی...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟جواب:صدقۂ فطر کی مقدار ایک صاع جو یا کھجور یا کشمش یا پنیر ہے۔ ایک صاع تقریباً تین کلو دوسو...