مسجد پر تصدُّق کیے گئے مکان کا شرعی حکم
- 24 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مفتی منیب الرحمٰن
تفہیم المسائل
سوال: عبدالغنی نے اپنی زندگی میں اپنا مکان جامع مسجد ربانی کو وقف کیا کہ ہمارے مرنے کے بعد مکان کو فروخت کرکے مسجد کی تعمیر میں صرف کردیا جائے، عبدالغنی اور ان کی اہلیہ فوت ہوچکے ہیں، اولاد نہیں اور اُن کا کوئی وارث بھی نہیں ہے، مکان مسجد انتظامیہ کے قبضہ میں ہے اور ایک عرصہ تک اس مکان کی آمدنی سے مسجد کے اخراجات پورے کیے جاتے رہے، اب ضرورت ہے کہ مسجد کی توسیع کے لیے اس مکان کو فروخت کرکے مسجد کے ساتھ والا مکان خریدا جائے، کیا شرعاً اس کی گنجائش ہے ؟(انتظامیہ جامع مسجد ربّانی ، کراچی)
جواب: صورتِ مسئولہ میں منسلکہ وصیت کے مطابق مذکورہ مکان مسجد پر تَصدُّق کیا گیا ہے کہ اُسے فروخت کرکے مسجد کی تعمیر پر صرف کیا جائے، علامہ امجدعلی اعظمی سے سوال کیا گیا : ’’کیا وقف شدہ جائیداد جوکہ کسی بھی مسجد میں واسطے ایصالِ ثواب کے واقف نے وقف کی ہو ، بِک سکتی ہے یا نہیں اور کسی بھی متولی کو کبھی اس اوقاف کے بیچنے یا بیع کرنے کا حق ہے یا نہیں ؟جبکہ واقف نے اوقاف کو اس طرح وقف کیا ہو کہ اگر متولّیٔ مسجد اس بات کی ضرورت محسوس کرے کہ یہ جائیداد بیچ کر اِصرافِ مسجد میں لائے، تو متولی مسجد کو اختیار ہے کہ بیچ دے، اس حالت کا کیا حکم ہے ؟‘‘۔
آپ نے جواب میں لکھا :’’جائیداد موقوفہ کی بیع نہیں ہوسکتی البتہ جائیداد موقوفہ کو دوسری جائیداد سے بدل سکتے ہیں جبکہ واقف نے وقف میں استبدال کی شرط ذکرکردی ہو ،مزید لکھتے ہیں:’’واقف نے اگر ان لفظوں سے وقف کیا ہے تو اس سے مقصود یہ معلوم ہوتا ہے کہ خود اسی جائیداد کی قیمت مسجد پر صرف کی جائے نہ یہ کہ اس کی آمدنی صرف ہو اور چیز باقی رہے اور یہ مسجد کے نام ہبہ یا تصدق ہوگا کہ متولی کے قبضہ کرلینے پر تمام ہوگا، فتاویٰ قاضی خان میں ہے: ترجمہ:’’ ایک شخص نے اپنا گھر مسجد پریا مسلمانوں کے راستے کے لیے صدقہ کیا ،علماء نے اس میں کلام کیا ہے (یعنی علماء کی آراء مختلف ہیں) اور فتویٰ اس پر ہے کہ اسے مسجد (کی ضروریات پر صرف کرنا) جائز ہے۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے : اگر اس نے کہا: میں نے اپنا گھر مسجد کو ہبہ کردیا یا دے دیا ،تو ہبہ صحیح ہے ،تو وہ سپرد گی کی شرط کے ساتھ مالک بنانا ہوگا ۔تو اگر اس صورت میں داخل کرکے اسے بجائے وقف ہبہ تصور کیاجائے تو اب یہ مسجد کی ایک چیز ہوگی ۔واہب کی شرط وغیرہ کا اعتبار نہ ہوگا، بلکہ حقیقۃً اگر مسجد کو ضرورت ہے تو متولی دیگر مسلمانوں سے رائے لے کر مسجد پر صرف کرلے، اپنے آپ بغیر مشورہ مسجد کی اشیاء کو نہیں بیچنا چاہیے، مسجد کی چیزیں فروخت کرنے کے لیے اذنِ قاضی کی ضرورت ہے ،مگر چونکہ یہاں قاضی موجود نہیں اہل ُالرائے اور سمجھدار اور قابل اطمینا ن مُتَدیّن مسلمانوں سے رائے لے کر ایسا کرنا ،امید ہے کہ کافی ہو اور اس کے مواخذہ سے بچ جائے ،(فتاویٰ امجدیہ ،جلد سوم ، ص: 28-30)‘‘۔
اگر مذکورہ مکان اس صراحت کے ساتھ مسجد کوتَصَدُّق یا ہبہ کیا ہو کہ مسجد کے لیے جس طرح چاہیں صرف کریں،ضرورت ہو تو فروخت بھی کردیںتو اسے فروخت بھی کیاجاسکتا ہے، لیکن اگر مطلقاً مسجد کے لیے وقف کیا ہو تو بیع نہیں کی جاسکتی۔ جیساکہ آپ نے سوال میں لکھا ہے کہ اُس شخص نے مطلقاً مکان فروخت کرکے مسجدکی تعمیر پر صرف کرنے کی وصیت کی تھی، تو یہ مکان مسجد پر تَصَدُّق یا ہبہ کہلائے گا اور مسجد کی انتظامی کمیٹی کی منظوری سے اسے فروخت کرکے اِس کی رقم مسجد پر صرف کی جاسکتی ہے۔
شرعی مسائل کا حل
کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...
کیا عید کے روز ’’عید مبارک‘‘ کہنا ٹھیک ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...
کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...
عید کا مطلب کیا ہے؟
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...
نماز عید کیلئے جاتے وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...
نماز عید کا وقت
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...
نماز عید کی شرائط
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...
عید کا نام
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...
نماز عید پڑھنے کا طریقہ
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...
خطبۂ عید کےضروری مسائل
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...
عید کی دوسری رکعت میں
- 22 اپریل ، 2023
کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...
رمضان مبارک یا عید کی مبارک باد دینا کیسا ہے…!
- 22 اپریل ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینےاسلامی تہواریا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخکو منا سکتے ہیں...
عید کے بعد یا رمضان سے پہلے فطرہ ادا کرنا
- 22 اپریل ، 2023
مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...
فطرہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا یہ رمضان سے پہلے ادا کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟
- 22 اپریل ، 2023
ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...
رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماء کی؟
- 21 اپریل ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...
ختم قرآن کے موقع پر دعا
- 21 اپریل ، 2023
سوال:تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟جواب:۔تراویح میں ختم قرآن پر دعا کا خصوصی اہتمام کرنا نہ...
نماز عید کے بعد مصافحہ اور معانقہ
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...
نماز عید کے بعد دعا کرنا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...
نمازِ عید ادا کرنے سے پہلے
- 21 اپریل ، 2023
سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...
عید کی نماز کی قضا
- 21 اپریل ، 2023
سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...