میّت اور نمازِ جنازہ کی تصاویر اور وڈیو بنانا

میّت اور نمازِ جنازہ کی تصاویر اور وڈیو بنانا

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: میت کی تصویر کیمرے یا موبائل سے بنانا، جنازے کی صفوں اور جنازے کے سارے عمل کی وڈیو بنانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب: اسلام میں جاندار چیزوں کی تصاویر بنانے کی ممانعت ہے اور بے جان چیزوں کی تصویر بنانے کی اجازت ہے۔ جن تَمدّنی ،عمرانی اور معاشی اُمور کے لیے تصویر ضروری ہے ،مثلاً شناختی کارڈ ،پاسپورٹ ،ویزا، ڈومیسائل، امتحانات کے داخلہ فارم ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ اِن ضروریات کے لیے تصویر بنوانا جائز ہے۔

البتہ شوقیہ فوٹو گرافی مکروہ ہے اور تعظیم وتکریم کے لیے فوٹو کھینچنا ناجائز وحرام ہے، احادیث مبارکہ میں ہے : ’’حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو لوگ ان تصویروں کو بناتے ہیں، انہیں قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا ،اُن سے کہا جائے گا کہ جنہیں تم نے بنایاتھا ،انہیں اب زندہ کرو ، (صحیح مسلم:5530)‘‘۔’’

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب تصویر بنانے والوں کو ہوگا، (صحیح مسلم:5531)‘‘۔حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ترجمہ:’’ ہر تصویر بنانے والا جہنم میں ہے اور اس کی بنائی ہوئی ہرتصویر کے بدلے ایک جاندار بنوایاجائے گا جواسے جہنم میں عذاب دے گا۔ ابن عباسؓ نے فرمایا : اگر تم نے ضرور تصویر بنانی ہے تو درختوں اور بے جان چیزوں کی تصویر بناؤ،نصربن علی نے اس حدیث کو مقرررکھا،(صحیح مسلم:5534 ) ‘‘ ۔

موبائل یا ڈیجیٹل کیمرے سے بننے والے عکس یا تصویرکو بعض علمائے کرام ناجائز اور بعض علماء جائز قرار دیتے ہیں۔ جواز کے قائل علماء کی دلیل یہ ہے کہ ڈیجیٹل کیمرے سے لی گئی تصویر کا جب تک پرنٹ نہ لیا گیا ہو یا اسے پائیدار طریقے سے کسی چیز پر نقش نہ کیا گیا ہو، اس وقت تک وہ تصویر کے حکم میں داخل نہیں، بشرطیکہ اس تصویر یا ویڈیو میں نامحرم افراد یا فحش مناظر نہ ہوں، لیکن بلا ضرورت شرعیہ محض تفریح طبع کے طور پر موبائل سے تصویر بنانے سے بھی اجتناب کرنا چاہئے۔

فحش مناظر، حیا سوز و غیرہ اخلاقی مواد اور نامحرم افراد کی تصاویر یا وڈیو ڈیجیٹل یا نان ڈیجیٹل دونوں ہی بالاتفاق ناجائز اور حرام ہیں۔ عکس اور تصویر میں فرق یہ ہے کہ عکس معکوس کے سامنے رہنے تک ہی باقی رہتا ہے، جوں ہی معکوس سامنے سے غائب ہو جائے ،عکس بھی غائب ہو جاتا ہے اور جس پانی یا آئینے پر عکس دیکھا گیا تھا ،دوبارہ اس آئینے پر وہ عکس اس وقت تک نہیں دیکھا جاسکتا ،جب تک معکوس کو دوبارہ آئینے کے روبرو نہ کیا جائے اور تصویر اِسی عکس کو کسی ٹھوس اور مرئی شے پر محفوظ کرلینے سے بنتی ہے۔

عموماً مشہور شخصیات کے جنازوں کی لائیو کوریج یا وڈیو بنائی جاتی ہے اوراس کا مقصد اُس خبر کو نشرکرنا اور لوگوں تک پہنچانا ہوتا ہے ، اگر صرف اتنا ہی مقصود ہوتو شرعاً کوئی حرج نہیں ،البتہ یاد گار کے لیے یا تعظیم کی نیت سے بنانا جائز نہیں اور ایک لایعنی کام ہے ، جس کا حقیقت میں کوئی فائدہ نہیں ،حدیث پاک میں ہے : ترجمہ:’’ حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آدمی کے اسلام کی خوبیوں میں سے ایک بے مقصد (اورلایعنی) چیزوں کو ترک کرنا ہے ،(سُنن ترمذی:2317)‘‘۔ شرعاً نامطلوب امر ہے ،اس کی شرعی مقصدیت کچھ بھی نہیں ہے ،اس سے اجتناب کرنا چاہیے ،لیکن یہ چیزیں اب بلوائے عام کی صورت اختیار کرچکی ہیں ، اس لیے نرمی سے سمجھادینا چاہیے ،کسی سے الجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 02  اپریل ،  2025

سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...

  • 01  اپریل ،  2025

سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...

  • 31  مارچ ،  2025

سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...

  • 30  مارچ ،  2025

سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...

  • 29  مارچ ،  2025

سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...

  • 28  مارچ ،  2025

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...

  • 27  مارچ ،  2025

سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...

  • 26  مارچ ،  2025

سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...

  • 25  مارچ ،  2025

سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...

  • 24  مارچ ،  2025

سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...

  • 23  مارچ ،  2025

سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...

  • 22  مارچ ،  2025

سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...

  • 21  مارچ ،  2025

سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...

  • 20  مارچ ،  2025

سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...

  • 19  مارچ ،  2025

سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...