یوٹیوب کی ممنوع آمدنی
- 23 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مفتی منیب الرحمٰن
تفہیم المسائل
سوال: یوٹیوب چینل کی آمدنی سے متعلق میں نے آپ کا فتویٰ پڑھا اور آمدنی میں شک وشبہ ہونے کے سبب میں نے یوٹیوب پر کام کرنا چھوڑدیا ، ایک سال کے دوران میں نے تقریباً 70لاکھ روپے کمائے۔ آغاز میں میں نے اپنے بھائی سے وعدہ کیا تھا کہ اُسے کاروبار کے لیے رقم دوں گا ، وہ ایک سال میرا انتظار کرتا رہا ،اُدھار لے کر جو کام کرنا ہے ، صرف ایک بار مجبوری کی صورت میں ہے۔ کیا میں یوٹیوب کی آمدنی سے جمع اس رقم کو اپنے بھائی کو بطور ادھار دے سکتا ہوں، تاکہ وہ اس رقم سے کوئی جائز کاروبار کرے ،کیا اس کاروبار سے جو آمدنی ہوگی ،وہ حلال ہوگی؟ پھر میرا بھائی مجھے میری رقم واپس کردے اور میں وہ سارے پیسے صدقہ کردوں ،یعنی میں فوری طور پر رقم صدقہ نہیں کرسکتا ، کیا شریعت مجھے اتنی مہلت دیتی ہے ۔ (فیاض ، کراچی)
جواب: ہم نے اپنے فتوے میں لکھا تھا:’’ اگر آپ کے چینل پر چلائی جانے والی ڈاکومینٹری وڈیو میں محرمات نہ بھی ہوں، تب بھی یوٹیوب کی طرف سے لگائے جانے والے اشتہار میں خرابیاں پائی جاتی ہیں ، چونکہ یہ ایک عالمی ادارہ ہے اور دنیا بھر میں دکھائی جانے والی نشریات میں وہاں کے ماحول کے مطابق اشتہار چلاتے ہیں ، اکثریتی ممالک میں حرام اور ناجائز چیزوں کی تشہیر بھی کرتے ہیں، ان تمام مفاسد کے پیشِ نظر یوٹیوب پر وڈیو اَپ لوڈ کرکے پیسے کمانا اگر مکمل حرام قرار نہ دیاجاسکتا ہو ،تو مُشتبہ ضرور ہوگا‘‘۔
فتوے میں ہم نے تمام آمدنی صدقہ کرنے کا حکم نہیں دیا، بلکہ یہ لکھا: ’’ریویو سینٹر میں اشتہارات کا جائزہ لے کر ناجائز اشتہارات کی آمدنی علیحدہ کرکے اُسے ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کر دیں‘‘۔ علامہ ابن عابدین شامی ؒلکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اگر وارث مال کے اصل مالکوں کو جانتا ہے ،تو اُن کا مال انہیں لوٹانا واجب ہے، ورنہ اگر اس مال کے بعینہ حرام ہونے کا اسے علم ہے تو اس کے لیے حلال نہیں، بلکہ مالک کی طرف سے نیت کرتے ہوئے صدقہ کرے اوراگر مال حرام ، حلال سے مخلوط ہے اور وہ وارث اس کے مالکوں کو نہیں جانتا ،نہ ہی بعینہٖ اس کے حرام ہونے کا اسے علم ہے تو وہ حکماً اس کے لیے حلال ہے ،مگر دیانت کے اعتبار سے اس سے بچنا ہی زیادہ بہتر ہے‘‘۔(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ،جلد5، ص:99)بھائی اگر کوئی جائز کاروبار کرتاہے ، تو اُس کی آمدنی جائز ہوگی۔
اگر آپ صدقہ کرنا ہی چاہتے ہیں ،تو وہ رقم اپنے بھائی کو صدقہ کردیں اور صدقہ دینے کے ثواب کی نیت نہ رکھیں ،صدقہ تو آپ کسی بھی ضرورت مند کو دے سکتے ہیں، لیکن بھائی کو دینے سے صلۂ رحمی کا ثواب آپ کو ملے گا اور بھائی کے لیے اُس رقم کا لینا جائز ہوگا۔
علامہ نظام الدین ؒلکھتے ہیں: ’’کسی شخص کے پاس مُشتبہ اور مشکوک مال ہو تو اُسے کسی اجنبی پر ہی خیرات کرنا ضروری نہیں، بلکہ وہ اپنے والد پر بھی خیرات کر کے بری الذمہ ہوسکتا ہے، اسی طرح اگر اُس کا بیٹا اس کے ساتھ شریکِ کاروبار ہو اور خرید و فروخت کرتا ہو اور فاسد سودے بھی ہوتے ہوں اور وہ اپنا تمام مال اُس بیٹے کو ہبہ کردے تو وہ اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوجائے گا ، ’’قُنْیَۃ‘‘ میں اسی طرح ہے ‘‘۔ (فتاویٰ عالمگیری ،جلد5،ص:350) امام محمد بن حسن الشیبانیؒ فرماتے ہیں:’’ہم اِسی بات کو اختیار کرتے ہیں کہ جب تک ہمیں کسی معین شے کے متعلق اُس کا حرام ہونا واضح نہ ہوجائے (ہمارے لیے اُسے لینا جائز ہے) اور یہی امام ابوحنیفہؒ اور اُن کے اصحاب کا مذہب ہے‘‘۔ (فتاویٰ ہندیہ،ج:5،ص:342)
شرعی مسائل کا حل
ابتدائے رمضان میں صدقۂ فطر ادا کرنا
- 02 اپریل ، 2025
سوال: اگر کوئی شخص شروع رمضان میں صدقۂ فطر ادا کر دے تو کیا صدقۂ فطر ادا ہو جائے گا؟جواب: صدقۂ فطر عید سے پہلے رمضان میں...
کیا عیدی تقسیم کرنا درست عمل ہے؟
- 01 اپریل ، 2025
سوال :۔ عید کے دن لوگ ایک دوسرے کو پیسوں کی شکل میں عیدی تقسیم کرتے ہیں۔ کیا یہ عیدی تقسیم کرنا درست ہے؟ کیا قرآن و حدیث...
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
- 31 مارچ ، 2025
سوال: لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں، اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب: عیدین کے دن ’’تقبّل اللہ منّا...
حرمین میں تراویح اور وتر کا حکم
- 30 مارچ ، 2025
سوال: حرمین شریفین میں رمضان المبارک میں نماز تراویح اور نماز وتر پڑھنے کا کیا حکم کیا ہے؟ حرمین شریفین میں تراویح 10...
بچوں کے نام خریدی گئی زمین پر زکوٰۃ کون ادا کرے گا؟
- 29 مارچ ، 2025
سوال:۔ میں نے بچوں کےنام کچھ زمین خریدی ہے۔ اب اس کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ بچے زکوٰۃ دیں گے یا میں دوں گا؟جواب:۔ جن بچوں کے...
اپنے والدین کو صدقۂ فطر دینے کا حکم
- 29 مارچ ، 2025
سوال: صدقہ فطر اپنے والدین کو دے سکتے ہيں یا نہیں؟جواب: صدقہ فطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ یعنی زکوٰۃ، فدیہ، کفارات اپنے...
رمضان کا روزہ عذر کے بغیر چھوڑ دینا
- 28 مارچ ، 2025
سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم...
کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرسکتے ہیں؟
- 28 مارچ ، 2025
سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے صدقۃ الفطر ادا کرنا جائز ہے؟جواب: صدقہ فطر صرف زندہ لوگوں پر واجب ہوتا ہے، مرحومین پر...
کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالنا یا غلطی کا نشان لگا سکتے ہیں؟
- 27 مارچ ، 2025
سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگانا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا...
قرآنی آیات کی پوسٹیں بنا کر لوگوں کو ارسال کرنا کیا جائز ہے؟
- 26 مارچ ، 2025
سوال: قرآن شریف کی تلاوت کرنا زیادہ افضل ہے یا قرآن شریف کی آیات کی پوسٹس بنا کر مختلف گروپس میں اس نیت سے شیئرکرنا کہ...
چندہ جس مقصد کے لیے جمع کیا گیا ہو، اسے دوسرے مصارف پر خرچ کرنا
- 25 مارچ ، 2025
سوال: کیا فر ما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بار ے میں کہ ستائیسویں شب کو ختم قرآ ن کے سلسلے میں چندہ جمع کیا گیا اور اس...
تعمیر نو کیلئے مسجد شہید کردی جس کی وجہ سے وہاں اعتکاف نہ ہوسکا ....
- 24 مارچ ، 2025
سوال: ہم نے تعمیر نو کے لئے اپنی مسجد شہید کردی تھی، جس کی وجہ سے رمضان میں مسجد میں کوئی شخص اعتکاف نہ کرسکا۔ کیا اس کا...
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟
- 23 مارچ ، 2025
سوال: ۔ سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟...
سنّت اعتکاف کی قضا کا حکم
- 22 مارچ ، 2025
سوال: اگر رمضان کےآخری عشرے کا اعتکاف فاسد ہوجائے تو اس کی قضا کا کیا حکم اور طریقہ ہے؟جواب: مسنون اعتکاف ٹوٹ جائے تو جس...
تراویح کی شرعی حیثیت
- 21 مارچ ، 2025
سوال: تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا یہ واجب ہے؟ کیا یہ سنت مؤکدہ ہے یا غیرمؤکدہ ہے؟ کیا یہ فرض علیٰ الکفایہ ہے؟ فرض...
جن اعذار میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہو جاتا ہے
- 21 مارچ ، 2025
سوال: روزہ توڑنا کس حالت میں فرض اور واجب ہے اور کس حالت میں جائز ہے اور کن حالتوں میں کھانا کھانا واجب اور فرض کے درجے میں...
سحری کا افضل وقت کیا ہے ؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: رمضان المبارک میں سحری کس وقت کرنی چاہیے ؟جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے کا ہے، رات کو ہی سحری کرکے...
کیا ملازمین کو زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروا سکتے ہیں؟
- 20 مارچ ، 2025
سوال: میں ایک فیکٹری چلاتا ہوں، وہاں درجنوں مزدور کام کرتے ہیں، رمضان کے مہینے میں دن اور رات دونوں اوقات میں فیکٹر ی کا...
کیا اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟جواب: معتکف کو مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ نے تو...
تراویح کے بعد دعا کرنا کیسا ہے ؟
- 19 مارچ ، 2025
سوال: تراویح جب مکمل ہوجاتی ہے، اس کے بعد اور وتر سے پہلے دعا کرنی چاہیے یا نہیں ؟جواب: تراویح کے مکمل ہوجانے پر اجتماعی...