اجارے پر اجارہ

اجارے پر اجارہ

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: اسکول مالکان نے احمد کو کینٹین ماہانہ دس ہزار روپے کرائے پر دی، ایڈوانس پچاس ہزار روپے لیے۔ احمد نے اسکول انتظامیہ کے علم میں لاکر کینٹین اظہر کو پچاس ہزار روپے ایڈوانس اور ماہانہ دس ہزار روپے کرائے پر دے دی، لیکن ساتھ ہی دو لاکھ دس ہزار روپے اظہر سے Goodwill کے نام پر لیے اور یہ رقم احمد نے خود رکھ لی ، اسکول مالکان کو اس سے لاعلم رکھا، اس کا شرعی حکم کیا ہے ؟ (شیخ عبدالرحمٰن ، کراچی)

جواب: اسکول مالکان اور احمد کے درمیان ہونے والا عقد ’’اجارہ ‘‘ ہے ،اجارہ کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ اجارہ کرنے والا مالک ہو یا مالک کی طرف سے اُسے اجارہ کرنے کا اختیار حاصل ہو ،فضولی (یعنی بلااجازت تصرُّف کرنے والے) نے جو اجارہ کیا ،وہ مالک یا ولی کی اجازت پر موقوف ہوگا ،علامہ نظام الدین ؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اجارہ کی شرائط میں سے ایک شرط مِلک وولایت ہونا ہے ، پس مِلک اور ولایت نہ ہونے کے سبب فضولی کا کیا ہوا اجارہ منعقد نہیں ہوگا، لیکن ہمارے نزدیک فضولی کا کیا ہوا اجارہ مالک کی اجازت پر موقوف ہے(اگر مالک نے اجازت دے دی تو جائز ہوگا)‘‘۔(فتاویٰ عالمگیری ، جلد4،ص:411)مزید لکھتے ہیں ’’ اگر کسی شخص نے کوئی مکان یا دکان کرائے پر لی ،جس مقصد کے لیے کرائے پر لی ، وہ بیان نہیں کیا ،استحساناً اجارہ جائز قرار دیاجائے گا اور مستاجر کو اختیار ہے کہ اس میں خود رہے یا دوسرے کو رکھے‘‘۔(فتاویٰ عالمگیری ، جلد4،ص:470)

جب اسکول انتظامیہ کے علم میں لاکر احمد نے کینٹین اظہر کو دی اور ایڈوانس اور کرائے کی رقم اسکول مالکان کو دے دی گئی اور انہوں نے قبول کرلی، تو یہ اجارہ اسکول مالکان اور اظہر کے درمیان درست طور پر نافذ ہوگیا۔ اگر احمد نے کینٹین میں فرنیچر یا کوئی سامان لگایا اور اس بنیاد پر اس نے اظہر سے اضافی رقم لی تو یہ اُس کے لیے جائز ہے ،اس رقم کے لینے کا استحقاق اسکول انتظامیہ کو حاصل نہیں ہے ، البتہ اسکول انتظامیہ ایڈوانس پچاس ہزار روپے سے بڑھا کر لے ،تو اس کا اُسے حق حاصل ہے ۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...