عقیدہ توحید اور اُس پر ایمان
- 21 مارچ ، 2023
- Web Desk
- اسلامی مضامین

مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفی
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: کہہ دیجئے کہ اللہ یکتا ہے۔ اللہ بے نیاز ہے، نہ ا س سے کوئی پیدا ہوا ہے اورنہ وہ کسی سے پیدا ہوا ہے اورنہ کوئی اس کا ہم جنس ہے۔(سورۃ الاخلاص) توحید باری تعالیٰ کا عقیدئہ صافی ابتدائے آفرینش سے ہی کائنات جن و انس کے لئے آزمائش کا ذریعہ اور نجات کا باعث رہا ہے ،کیونکہ یوں تو کائنات کی ہر مخلوق بے چوں و چر ااپنے خالق و مالک کی حمد و ثنا بغیر کسی آمیزش کے اپنے اپنے انداز میں کئے جا رہی ہے۔
البتہ انسان اور جن ایسی مخلوقات ہیں جو اپنے خالق کی تخلیق ہونے کے باوجود اس کی ذات و صفات میں اللہ کی دیگر مخلوقات کو اس کا ہمسر اور شریک گردانتی ہیں۔ یہ عقیدئہ توحید ہی خیر و شر‘ کفر و اسلام ‘ جنت و جہنم اور کامیابی و ناکامی کا حد فاصل اور کسوٹی رہا ہے۔ جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی توحید کو اس کے تمام تر تقاضوں کے ساتھ سمجھا اور جانا وہ تو دنیا و آخرت کی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوئے اور جنہوں نے ذات باری تعالیٰ کاانکارکیا ‘یا اللہ کی ذات و صفات میں دوسروں کو بھی شریک ٹھہرایا ،وہ تباہیوں اور بربادیوں کا شکار ہوئے۔
قرآن وحدیث اور تاریخ انسانی کا مطالعہ اس پر شاہد ہے۔ جو قومیں کفر و شرک کے مرض میں مبتلا ہوئیں وہ صفحہ ہستی سے مٹا دی گئیں، ان کی دنیاوی شان و شوکت بھی خاک ہوگئی اور آخرت میں بھی ان کے لئے جہنم مقدر بنادی گئی، جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ عقیدئہ توحید کا زبان و دل سے اقرار ہی ذریعہ نجات ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی لئے تخلیق آدم سے لے کر محسن انسانیت ﷺ کی آخری نبوت تک جس قدر انبیاء و رسل دنیا میں تشریف لائے، ان سب کی دعوت و فکر کا محور ومرکزیہی فلسفہ توحیدرہا۔ سرور عالم ﷺ کی بعثت کے ساتھ اس عقیدئہ توحید پرایمان و ایقان کی حجت کر دی گئی۔
جیسا کہ اوپر بیان کردہ سورۃ الاخلاص میں رب تعالیٰ نے انتہائی وضاحت سے زبان رسالت ﷺ سے کہلوادیا کہ آپ ﷺ کہہ دیجئے کہ اللہ یکتا ہے یعنی وہ اپنی ذات و صفات میں اکیلا ہے اور ان امور میں کوئی اس کا ساجھی نہیں ہے، گویا اللہ تعالیٰ نہ صرف اپنی ذات بلکہ صفات عالیہ مثلاً خالقیت ‘مالکیت‘ رزاقیت زندگی دینے اور چھین لینے ‘ قیامت کے دن میزان قائم کرنے‘ حسا ب و کتاب لینے‘ اولاد دینے نعمتوں کے چھین لینے یا ہر طرح کی بھلائیوں و خیرکا عطا کرنے والا ہے اور نظام کائنات کو اپنے حسن و تدبیر سے چلانے میں اسے کسی کی مدد یا اعانت کی ضرورت نہیں‘ اسی طرح نہ اسے کسی نے جناہے اور نہ ہی اس نے کسی کو جنا، گویا نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ ہی کوئی اس کی اولاد یا اس کے وجود کا حصہ ہے، وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
وہ ہر قسم کے عیبوں سے پاک ہے ،وہ کسی چیز کا محتاج نہیں، بلکہ سب مخلوقات انسان ‘جنات ‘چرند‘ پرند شجر ‘حجر ‘زمین آسمان ‘ولی پیمبر ‘ فرشتے سارے اس کے محتاج ہیں ‘ وہ ہر چیز پر قادر مطلق ہے ‘کوئی چیز اسے عاجز نہیں کر سکتی۔ وہی غیب کا جاننے والاہے اور کوئی اس کا مشابہ نہیں، وہ مثالوں سے پاک ہے، اس کی کوئی مثل یا نظیر نہیں ہے۔ وہ اپنی ذات و صفات اور افعال میں یکتا ہے۔ وہ عالم سے جدا ہے وہ سب کا خالق ہے ،اس لئے وہی ہر قسم کی عبادتوں کا مستحق ہے۔
اسی عقیدۂ توحید کی تعلیم کے لئے اللہ تعالیٰ نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرامؑ کو مبعوث فرمایا جنہوں نے اپنے اپنے معاشروں‘ علاقوں‘ بستیوں اور قوموں میں آ کر یہی فلسفہ سمجھایا کہ اللہ کی توحید کا اقرار کرو او ر دیگر معبود ان باطلہ سے برأت کا اظہار کرو۔ جیساکہ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اس مسئلے کو مختلف انداز میں یوں سمجھایا گیا ہے۔ ترجمہ! اے ہمارے نبی ﷺ ہم نے آپ سے پہلے جتنے نبی بھیجے سب کو یہی حکم دیا تھا کہ میں یکتا(اللہ) اکیلا ہی عبادت کے لائق ہوں، تم صرف میری ہی عبادت کرتے رہنا۔ (سورۃالانبیاء ۲۵)
دوسر ے مقام پر اس طرح فرمایا: لوگو،تمہارا صرف ایک ہی اللہ ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،وہ بہت رحم کرنے والامہربان ہے۔(سورۃ البقرہ ۱۶۳)ایک مقام پر شرک سے یوں منع فرمایاگیا: اور اللہ نے فرمایا۔ دو معبود (الہٰ) نہ بنائو بس، وہ ایک ہی الہٰ (اللہ) عبادت کا حقدار ہے تم مجھ ہی سے ڈرو (سورۃ النحل ۵۱)اسی طرح ایک جگہ اطاعت کا حکم اس طرح دیا گیا: کہہ دیجئے، بس مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ تمہارا صرف ایک ہی الہٰ یعنی اللہ عبادت کے لائق ہے ،تو اب تم مسلم (اطاعت گزار) بن جائو۔ (سورۃ الانبیاء ۱۰۸ا)توحید کی حقیقت سمجھانے کے لئے ایک جگہ اپنی کبریائی کا اظہار یوں فرمایا: اور وہ ایک اللہ ہی عبادت کے لائق ہے جو سب پر قابو پانے والا ہے۔(سورۂ ص ۶۵)ان آیات مبارکہ سے توحید کی عظمت و اہمیت واضح ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس قسم کی اور بہت سی آیات مبارکہ قرآن مجید میں موجود ہیں۔ جن سے اللہ کی وحدانیت ثابت ہوتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات و صفات کاملہ میں یکتا اور بے مثل ماننے کا نام توحید ہے اور ایسی توحید بحمداللہ صرف مذہب اسلام میں ہی پائی جاتی ہے۔ چنانچہ اگر آپ مذاہب عالم کا مطالعہ کریں تو معلوم ہو گا سوائے اسلام کے جتنے بھی مذاہب موجود ہیں یا تو ان میں سرے سے توحید کا تصورہی نہیں ہے یا اگر ہے تو ناقص۔
اسلام نے ابتدا سے انتہا تک یہی کوشش کی ہے کہ انسان و جنات کو شروع سے آخر تک توحید ہی پر قائم رکھا جائے۔ چونکہ حضرت انسان نے عالم ارواح میں اپنے رب سے اسی کا اقرار کیا تھا۔ پھر ہمارے مالک و آقا نے اس دنیا میں آنے کے بعد بھی ہمیں اسی کی پابندی کا حکم دیا کہ توحید خالص پر ہی اپنا عقیدہ و عمل استوار رکھیں اور اس کے مقابل ہرطرح کے شرک سے بے زاری کا اظہار کریں ،کیونکہ جس خالق و مالک نے ہمیں تخلیق کیا اور شرف انسانیت سے نوازا اور اس حیات مستعارمیں دنیا کی زیب و زینت اور انواع و اقسام کی نعمتوں سے فیض یاب ہو کر زندگی کی بہاریں نصیب فرمائیں تو شکر نعمت کا تقاضا ہے کہ بندہ اپنے مالک و خالق کا ہو کر رہے۔ توحید پر ایمان ہی درحقیقت دین کی اساس ہے۔
عقیدۂ توحید ہی دین کا وہ بنیادی سرچشمہ ہے جو انسان کو اپنے معبود حقیقی یعنی اللہ عزو جل کی معرفت عطا کرتا اور بندے کو ایمان اور صراطِ مستقیم پر گامزن کرتا ہے۔ توحید کا اعتراف اور اس پر ایمان ہی بندگی کا حقیقی مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صحیح معنوں توحید باری تعالیٰ کو سمجھنے اور عمل پیر اہونے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ (آمین)
اسلامی مضامین
شب عید کا قیام
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
عیدگاہ تک آمدورفت کیلئے الگ الگ راستہ اختیار کرنا
- 22 اپریل ، 2023
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جانے کے لیے ایک راستہ اور واپسی کے لیے...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رُخصت ہوتے مقدس لمحات
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
الوداع، ماہ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مولانا نعمان نعیمماہِ صیام یعنی رمضان المبارک جسے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام...
جُمعتہُ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت، مغفرت اور نیکیوں کے فروغ اور حصول سعادت کے موسم بہار نے اپنی رخصت کا اعلان کر دیا۔ اس ماہِ مبارک...
جمعتہ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مفتی محمد نعیمرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اوربرکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ پتا...
جمعہ کے دن درود کی کثرت
- 21 اپریل ، 2023
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...
عیدالفطر کا دن
- 20 اپریل ، 2023
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...
ماہ شوال کے چھ روزے
- 20 اپریل ، 2023
ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...
بیوہ اور مسکین کی مدد کرنے والا
- 20 اپریل ، 2023
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص کسی بیوہ اور مسکین...
روزہ اور تراویح
- 20 اپریل ، 2023
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے...
روزہ ڈھال ہے
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا...
سحری کھانا
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
ریان۔جنت کا ایک دروازہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...
جنت کے دروازوں سے داخلہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو...
رمضان کی برکات
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
روزہ افطار کرنے اور افطار کروانے کی فضیلت و اہمیت
- 17 اپریل ، 2023
مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...