صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ خصوصیات و امتیازات کا روشن باب
- 20 مارچ ، 2023
- Web Desk
- اسلامی مضامین

مولانا کامران اجمل
اللہ تعالیٰ نے انبیائے کرام علیہم السلام میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور بعض انبیائے کرام علیہم السلام کو وہ خصوصیات عطا فرمائی ہیں، جس میں ان ہی کی شہرت زیادہ ہوئی، اگر چہ دوسروں سے نفی نہیں تھی ، لیکن پھر بھی ان کے ساتھ یہ خصوصیت ذکر کی گئی، گویا کہ بدرجۂ اتم انہی میں وہ صفت پائی جاتی تھی ،قرآن کریم میں جا بجا اس طرح کی مثالیں موجود ہیں کہ کہیں پر کسی نبی کے بارے میں فرمایا ’’ اصدقہم ‘‘ کسی کے بارے میں فرمایا ’’ کلیم اللہ ‘‘ ، کسی کے لیے کسی اور خاصیت کا ذکر فرمایا ہے ، اسی طرح حضرات صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بھی معاملہ ہے ،کسی صحابی کی کوئی خاصیت ذکر کی گئی، کسی کی کوئی اور ،چنانچہ کسی کو ’’ارحم امتی ‘‘ کہا گیا ، کسی کو ’’اشدھم فی امر اللہ ‘‘ کہا گیا ، کسی کو ’’اصد قہم حیاء ‘‘ فرمایا گیا ، کسی کو ’’اقضاھم ‘‘ کہا گیا ، اس کا یہ مطلب حتمی نہیں ہے کہ ارحم امتی صرف وہی صحابی ہیں ، بلکہ ممکن ہے ان کے علاوہ کسی اور میں بھی امت کے لیے اسی طرح رحمت کا جذبہ رہا ہو ، لیکن ان کی خصوصیت ایسی تھی گویا انہی میں تھی، دوسروں سے متعلق اس میں تذکرہ نہیں۔
حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے ان صحابہ کرام ؓ میں سے بنایا تھا، جنہیں بہت سی خصوصیات و امتیازات سے نوازا گیا ، صدیقیت کا شرف ہو یا پھر قرآن کریم میں رفاقت کا اظہار ، یاان سے مغفرت کی خواہش کا پوچھنا ، یہ سارے کام حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کے حصے میں ہی آئے ، ایک ایسی ذات جنہوں نے خود سے زیادہ اپنے رفیق یعنی رسول اللہ ﷺپر اعتماد کیا ، اپنا سب کچھ رسول اللہﷺ پر نچھاور کرنے والے تو سب صحابہ کرامؓ تھے ،لیکن اپنا سب کچھ حقیقت میں رسول اللہﷺ پر نثار کر دینے والے حضورﷺ کے دور میں حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ ہی تھے۔ اس حوالے سے اقبال نے کیا خوب کہا ہےؔ
پروانے کو چراغ، ہے بلبل کو پھول بس
صدیق ؓکے لیے ہے خدا کا رسولؐ بس
ذیل میں ان کی صدیقیت کی چند خصوصیات کا تذکرہ کیا جارہا ہے ، اگرچہ ان کی خصوصیات پر تومستقل کتابیں لکھی جاسکتی ہیں اور ان کی شان میں کتابیں لکھی بھی گئی ہیں۔
۱۔صدیقیت: حق ِصداقت اوردوستی نبھانے کا موقع اس دنیا میں خال خال لوگوں کو ہی ملتا ہے ، اوراصل حمایت اور دوستی وہی کہ دوست کی اس وقت حمایت اور طرف داری کی جائے ، جب ساری دنیا اس کی مخالف ہو جائے ، یہاں تک کہ دوست پر اس قدر یقین ہو کہ اگر وہ بات خود اپنے نظریے کے بھی خلاف ہو تو تب بھی اسے قبول کرلیا جائے، خلیفۂ اول،امیر المومنین،خلیفۃ المسلین حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓکا معاملہ بھی ایسا ہی تھا کہ ابتدا میں پوچھنے والوں نے واقعۂ معراج کے متعلق اس طرح پوچھا کہ اگر کوئی یہ کہہ دے کہ میں ایک رات میں بیت المقدس گیا، وہاں سے آسمان پر گیا، پھر وہاں سے واپس آکر صبح اپنے گھر میں تھا ،کیا یہ بات صحیح ہوگی؟ تو آپ نے فرمایا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ، پوچھا گیا، اگر یہ بات آپ کے رفیق محمد ﷺ کہیں ، تو فرمایا اگر وہ کہیں تو ایسا ممکن ہے ، ان کے اسی اعتمادوتصدیق کی وجہ سے انہیں صدیقیت کا لقب ملا۔
رسول اللہﷺ نے تو ایک مرتبہ یہ تک ارشاد فرما یا کہ میں نے سب کے احسانوں کا بدلہ دے دیا ہے، سوائے ’’ ابوبکر ‘‘ کے کہ ان کے احسان کا بدلہ خود اللہ تعالیٰ ہی انہیں عطا فرمائے گا ، اور صدیقیت کا یہ معاملہ تو ایسا رہا کہ خود رسول اللہﷺ نے بھی غار ثور میں وہ جملے اپنے محبوب دوست کے لیے استعمال فرمائے ،جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کا جزء بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دوستی پر دائمی مہر ثبت کردی، صرف سیدنا صدیق اکبر ؓہی وہ ہستی ہیں جن کے صحابی ہونے کو قرآن کریم نے واقعہ کی صورت میں ذکر فرمایا ہے: (ترجمہ) اس وقت کو یاد کرو جب رسول اللہﷺ نے اپنے دوست کو کہا کہ پریشان مت ہو ،اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
۲۔اپنا سب کچھ نچھاور کردینا :۔ حضرت صدیق اکبر ؓ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے ہیں جنہوں نے رسول اللہﷺ کے فرمانے پر اپنے گھر کا سب کچھ دے دیا اور خود اپنے پاس کچھ بھی نہیں رکھا ، جب رسول اللہﷺ کے پاس پہنچے تو دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اگرچہ بہت سارا ساز وسامان لے کر آئے تھے ،لیکن حضرت صدیق اکبرؓ سے آقائے نامدارﷺ نے سوال ہی عجیب پوچھ لیا : ’’ ابوبکر ،گھر میں کیا چھوڑ کر آئے ہو ؟ ، فرمایا : میرے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا نام ہی کافی ہے ‘‘۔
۳۔ چار پشتوں کی صحابیت: حضرت سید نا صدیق اکبرؓ کو یہ خصوصیت بھی حاصل ہے کہ ان کی اولاد اور والد سمیت چار پشتیں نہ صرف مسلمان تھیں، بلکہ اس گھرانے کے تمام افراد صحابیت کا شرف بھی حاصل کرچکے ہیں ، یعنی حضرت محمد بن عبدالرحمن بن ابوبکر صدیق بن ابی قحافہ رضوان اللہ علیہم اجمعین۔ ان میں سے محمد بھی صحابی ہیں ، ان کے والد حضرت عبدالرحمن بھی صحابی ہیں ، ان کے والد حضرت صدیق اکبر ؓ بھی صحابی ہیں، اور ان کے والد حضرت ابو قحافہ ؓ بھی صحابی ہیں ، گویا ایک ہی گھر میں چار پشتیں صحابی ہیں ، یہ شرف بھی تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں صرف حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو حاصل ہے۔
۴۔ حضوراکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ میں نماز کی امامت: رسول اللہﷺ نے اپنی حیات طیبہ میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو ہی امام مقرر کیا ، اور حضورﷺ کے حکم سے حضورﷺ کی موجودگی میں ۱۷ نمازیں حضرت صدیق اکبرؓ نے ہی پڑھائی ہیں۔
۵۔حضوراکرم ﷺ کے پہلو میں تدفین :۔ تمام عمرآپ علیہ السلام کے ساتھ رہنے والے ، آپ کے رفیق سفر و حضر، سیدنا صدیق اکبرؓ، حضورﷺ کے پہلو میں آرام فرما ہیں، اور تاقیامت ان کے ساتھ رہیں گے اور قیامت میں بھی انہیں کے ساتھ اٹھیں گے ، پہلے پر رسول اللہﷺ اور دوسرے پر حضرت صدیق اکبرؓ ، یہ خصوصیت بھی صرف آپ ہی کو حاصل ہے، اس کے علاوہ بھی بہت سی خصوصیات ہیں جنہیں مختلف کتب میں ذکر کیا گیا ہے ، خلاصہ کلام یہ ہے کہ حضور اکرمﷺ سے حضرت صدیق اکبرؓ کو جو خصوصیت حاصل ہے، وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ ہماری اور پوری امت کی طرف سے انہی جزائے خیر عطا فرمائے ۔(آمین)
اسلامی مضامین
شب عید کا قیام
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
عیدگاہ تک آمدورفت کیلئے الگ الگ راستہ اختیار کرنا
- 22 اپریل ، 2023
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جانے کے لیے ایک راستہ اور واپسی کے لیے...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رُخصت ہوتے مقدس لمحات
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
الوداع، ماہ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مولانا نعمان نعیمماہِ صیام یعنی رمضان المبارک جسے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام...
جُمعتہُ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت، مغفرت اور نیکیوں کے فروغ اور حصول سعادت کے موسم بہار نے اپنی رخصت کا اعلان کر دیا۔ اس ماہِ مبارک...
جمعتہ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مفتی محمد نعیمرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اوربرکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ پتا...
جمعہ کے دن درود کی کثرت
- 21 اپریل ، 2023
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...
عیدالفطر کا دن
- 20 اپریل ، 2023
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...
ماہ شوال کے چھ روزے
- 20 اپریل ، 2023
ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...
بیوہ اور مسکین کی مدد کرنے والا
- 20 اپریل ، 2023
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص کسی بیوہ اور مسکین...
روزہ اور تراویح
- 20 اپریل ، 2023
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے...
روزہ ڈھال ہے
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا...
سحری کھانا
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
ریان۔جنت کا ایک دروازہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...
جنت کے دروازوں سے داخلہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو...
رمضان کی برکات
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
روزہ افطار کرنے اور افطار کروانے کی فضیلت و اہمیت
- 17 اپریل ، 2023
مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...