ویب سائٹ پر اشتہارات کے ذریعے کمانا

ویب سائٹ پر اشتہارات کے ذریعے کمانا

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کیا ویب سائٹ پر اشتہارات کے ذریعے کمانا جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟

جواب: اگر ویب سائٹ پر اشتہارات نشر کرنے والا:

1: جان د ار کی تصویر والا اشتہار نشر کرے۔

2: یا اس اشتہار میں میوزک یا موسیقی ہو۔

3: یا اشتہار غیر شرعی ہو۔

4: یا کسی بھی غیر شرعی شے کا اشتہار ہو۔

5: یا اس کے لیے کوئی غیر شرعی معاہدہ کرنا پڑتا ہو۔

تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہے اور ایسی صورت میں ان اشتہارات سے اگر کوئی کمائی کی ہو تو اسے صدقہ کردیا جائے۔

عام طور پر اگر اشتہار بنانے والے کے نشر کردہ اشتہار میں مذکورہ خرابیاں نہ بھی ہوں تو بھی گوگل کی طرف سے لگائے جانے والے اشتہار میں یہ خرابیاں پائی جاتی ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق گوگل پر ویب سائٹ بناتے وقت ہی معاہدہ کیا جاتا ہے کہ مخصوص مدت میں ویب سائٹ کے سبسکرائبرز اور ویورز مخصوص تعداد تک پہنچیں گے تو گوگل انتظامیہ اس ویب سائٹ پر مختلف لوگوں کے اشتہارات چلانے کی مجاز ہوگی، اور ویب سائٹ بنانے والا اس معاہدے کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوتا ہے، الاّ یہ کہ اشتہارات بند کرنے کے لیے وہ باقاعدہ فیس ادا کرے اور ویب سائٹ کو کمرشل بنیاد پر استعمال نہ کرے۔ پھر ان اشتہارات کا انتخاب کسی بھی یوزر کی سرچنگ بیس یا لوکیشن یا مختلف لوگوں کے اعتبار سے مختلف ہوسکتا ہے۔

اگر حقائق اسی طرح ہیں تو ویب سائٹ بناتے وقت چوں کہ اس معاہدے پر رضامندی پائی جاتی ہے، لہٰذا گوگل پر کمرشل بنیاد پر ویب سائٹ بنانا ہی درست نہیں ہے، اور ویب سائٹ بناتے وقت گوگل انتظامیہ کو جب ایڈ چلانے کی اجازت دی جائے تو اس کے بعد وہ مختلف ڈیوائسز کی سرچنگ بیس یا لوکیشن یا ملکوں کے حساب سے مختلف ایڈ چلاتے ہیں، مثلاً: اگر پاکستان میں اسی ویڈیو پر وہ کوئی اشتہار چلاتے ہیں، مغربی ممالک میں اس پر وہ کسی اور قسم کا اشتہار چلاتے ہیں، اور پاکستان میں ہی ایک شخص کی ڈیوائس پر الگ اشتہار چلتا ہے تو دوسرے شخص کی ڈیوائس پر دوسری نوعیت کا اشتہار چل سکتاہے، جس میں بسااوقات حرام اور ناجائز چیزوں کی تشہیر بھی کرتے ہیں، ان تمام مفاسد کے پیشِ نظر ویب سائٹ پر اشتہار نشر کرکے پیسے کمانے کی شرعًا اجازت نہیں ہے۔

علاوہ ازیں ویب سائٹ کے ذریعے اگر آمدن مقصود ہو تو اس سلسلے میں انتظامیہ سے اجارے کا جو معاہدہ کیا جاتاہے ، وہ بھی شرعی تقاضے پورے نہ ہونے (مثلاً:اجرت کی جہالت) کی وجہ سے جائز نہیں ہوتا۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ ویب سائٹ بنا کر اس پر اشتہار نشر کر کے کمائی کی صورتیں مندرجہ ذیل ہوتی ہیں:

(1) ایڈورٹائزمنٹ کے ذریعہ کمائی: گوگل پر جب کوئی ویب سائٹ کھولتا ہے اور اس پر مواد ڈالتا ہے تو ویب سائٹ کھولنے والا گوگل کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ گوگل مختلف قسم کے ایڈز اس کے چینل پر چلائے، گوگل ان ایڈز سے جو حاصل کرتاہے تو حاصل ہونے والی آمدنی اس ویب سائٹ اور گوگل کے مابین تقسیم ہوتی ہے، گوگل اشتہارات دینے والوں سے لوگوں کے ہر کلک کے حساب سے رقم وصول کرتا ہے۔

(2) گوگل کے جو کسٹمرز ہیں گوگل ان سے سبسکرپشن فیس لیتا ہے اور جب وہ لوگ کسی ویب سائٹ کو دیکھتے ہیں تو گوگل اس ویب سائٹ والے کو اس سبسکرپشن فیس میں سے کچھ دیتا ہے۔

اب ہر ایک کا حکم ترتیب وار ذکر ہے:

1)ایڈ کے ذریعہ کمائی کی صورت شرعًا اجارہ کا معاملہ ہے جو گوگل اور ویب سائٹ کے مالک کے درمیان ہوتا ہے۔ گوگل ویب سائٹ کے مالک کو اس کے ویب سائٹ کے استعمال پر (ایڈ نشر کرنے کی صورت میں) اجرت دیتا ہے۔

یہ اجرت مندرجہ ذیل خرابیوں کی وجہ سے حلال نہیں ہے:

الف) گوگل کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی قسم کا بھی ایڈ چلائے، ان میں جائز، ناجائز ہرقسم کی چیزوں کی تشہیر کی جاتی ہے ،نیز اکثر ایڈ ذی روح یعنی جاندار کی تصاویر پر مبنی ہوتی ہیں اور سائل کو ان ہی ایڈز کی اجرت ملتی ہے، لہٰذا یہ اجرت کا معاہدہ تعاون علیٰ الاثم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہوگا اور کمائی بھی حلال نہیں ہوگی۔

ب) اجرت مجہول ہوتی ہے، کیوں کہ گوگل ایک متعین اجرت نہیں طے کرتا، بلکہ ایڈسنس اشتہار سے 68٪ رقم لیتے ہیں اور ویب سائٹ کے مالک کو 32٪ دیتے ہیں گوگل اسے اپنے پاس رکھتا ہے اور گوگل کی کل اجرت مجہول ہوتی ہے تو اس کا 32 فیصد بھی مجہول ہوتا ہے۔ ویب سائٹ کے استعمال کی اجرت کا تعلق وقت کے ساتھ ہونا چاہیے، یعنی جتنی دیر اس پر ایڈ چلے اس حساب سے اجرت ملے، لہٰذا اگر ویب سائٹ پر چلنے والے ایڈز اگر سب کے سب شرعی دائرے کے اندر بھی ہوں، تب بھی یہ معاملہ شرعاً اجارہ فاسد ہوگا اور اجرت حلال نہیں ہوگی۔

2) گوگل ممبر سے بعض سہولیات (جو اشتہار دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے سے متعلق ہوتی ہیں) کے بدلہ سبسکرپشن فیس (اجرت) لیتا ہے اور جب یہ ممبر کسی ویب سائٹ کو دیکھتا ہے تو گوگل اس پر ویب سائٹ والے کو رقم دیتا ہے۔ یہ رقم گوگل ویب سائٹ والے کو دیتا ہے ویب سائٹ استعمال کرنے کی اجرت ہے۔ یہ اجرت بھی مندرجہ ذیل وجوہ سے شرعًا جائز نہیں ہے:

الف) ویب سائٹ پر موجود اشتہار اگر جاندار کی تصاویر پر مشتمل ہیں تو یہ "اجرت علیٰ المعاصی" ہونے کی وجہ سے حرام ہوگی۔

ب) اگر اشتہار شرعی دائرے کے مطابق ہو، تب بھی اجرت مجہول ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہوگی، کیوں کہ ویب سائٹ کے استعمال کی اجرت وقت کے ساتھ متعین ہونی چاہیے کہ اتنے وقت کی اتنی اجرت ہے یا پھر مکمل مہینہ یا سال کی اتنی اجرت ہے جب کہ مذکورہ صورت میں ہماری معلومات کے مطابق اس طرح ویب سائٹ والے کی اجرت متعین نہیں ہوتی۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 22  اپریل ،  2023

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 22  اپریل ،  2023

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 22  اپریل ،  2023

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟جواب: امام اور مقتدی دونوں نماز عیدالفطر کی نیت کریں۔ پھر...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 22  اپریل ،  2023

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : کوئی شخص نماز عید کی دوسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ اپنی پہلی رکعت کیسے پڑھے؟جواب :...

  • 22  اپریل ،  2023

مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال:کیا ہم کسی اسلامی مہینےاسلامی تہواریا کسی مخصوص اسلامی دن یا تاریخکو منا سکتے ہیں...

  • 22  اپریل ،  2023

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید...

  • 22  اپریل ،  2023

ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرسوال :۔ صدقۃ الفطر عید کے دن ادا کرنا واجب ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید سے پہلے کب ادا کرسکتے ہیں کیا...

  • 21  اپریل ،  2023

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال:تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر دعا کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟جواب:۔تراویح میں ختم قرآن پر دعا کا خصوصی اہتمام کرنا نہ...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 21  اپریل ،  2023

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...