نیک عمل کا وسیلہ دعا کی قبولیت کا سبب

نیک عمل کا وسیلہ دعا کی قبولیت کا سبب

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم سے پہلی اُمت کے تین آدمی سفر کررہے تھے۔ وہ رات گزارنے کے لیے ایک غار میں داخل ہوئے، یک دم پہاڑ سے ایک پتھر نے لڑھک کر غار کے منہ کو بند کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا کہ اس پتھر سے ایک ہی صورت میں نجات مل سکتی ہے کہ تم اپنے نیک اعمال کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرو۔چنانچہ ان میں سے ایک نے کہا: اے اللہ! میرے والدین بہت بوڑھے تھے، میں ان سے پہلے کسی کو دودھ نہ پلاتا تھا۔

ایک دن لکڑی کی تلاش میں میں بہت دور نکل گیا، جب شام کو واپس لوٹا تو وہ دونوں سوچکے تھے، میں نے ان کے لیے دودھ نکالا اور ان کی خدمت میں لے آیا۔ میں نے انہیں سویا ہوا پایا، اس موقع پر انہیں جگانا نامناسب سمجھا اور ان سے پہلے اہل وعیال وخدام کو دودھ دینا بھی پسند نہ کیا۔ پیالا ہاتھ میں لیے ان کے جاگنے کے انتظار میں طلوعِ فجر تک ٹھہرا رہا، حالانکہ بچے میرے قدموں میں بھوک سے بلبلاتے رہے۔

اسی حالت میں فجر طلوع ہوگئی، وہ دونوں بیدار ہوئے اور اپنے شام کے حصے والا دودھ نوش کیا۔ اے اللہ! اگر یہ کام میں نے تیری رضامندی کی خاطر کیا تو تو اس چٹان والی مصیبت سے ہمیں نجات عنایت فرما، چنانچہ چٹان تھوڑی سی اپنی جگہ سے سرک گئی، مگر ابھی غار سے نکلنا ممکن نہ تھا۔ دوسرے نے کہا: اے اللہ! میری ایک چچازاد بہن تھی، وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی۔ میں نے اس سے اپنی نفسانی خواہش پورا کرنے کا اظہار کیا، مگر وہ اس پر آمادہ نہ ہوئی، یہاں تک کہ قحط سالی کا ایک سال پیش آیا جس میں وہ میرے پاس آئی، میں نے اسے ایک سو بیس دینار اس شرط پر دیئے کہ وہ اپنے نفس پر مجھے قابو دے گی، اس نے آمادگی ظاہر کی اور قابو دیا۔

جب میں اس کے قریب بیٹھ گیا تو اس نے کہا: تو اللہ سے ڈر!اور اس مہر کو ناحق وناجائز طور پر مت توڑ۔ چنانچہ میں اس فعل سے باز آگیا، حالانکہ مجھے اس سے بہت محبت تھی اور میں نے وہ ایک سو بیس دینار اسے ہبہ کردیئے۔ یا اللہ! اگر میں نے یہ کام خالص تیری رضاجوئی کے لیے کیا تھا تو ہمیں اس مصیبت سے نجات عنایت فرما، جس میں ہم مبتلا ہیں۔ چنانچہ چٹان کچھ اور سرک گئی، مگر ابھی تک اس سے نکلنا ممکن نہ تھا۔ تیسرے نے کہا! یا اللہ! میں نے کچھ مزدور اُجرت پر لگائے اور ان تمام کو مزدوری دے دی، مگر ایک آدمی ان میں سے اپنی مزدوری چھوڑ کر چلا گیا۔

میں نے اس کی مزدوری کاروبار میں لگا دی، یہاں تک کہ بہت زیادہ مال اس سے جمع ہوگیا۔ ایک عرصے بعد وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے بندے! میری مزدوری مجھے دے دے۔ میں نے کہا: تم اپنے سامنے جتنے اونٹ، گائے، بکریاں اور غلام دیکھ رہے ہو، یہ تمام تمہاری مزدوری ہے۔ اس نے کہا: اے اللہ کے بندے! میرا مذاق مت اُڑا۔ میں نے کہا: میں تیرے ساتھ مذاق نہیں کرتا۔ چنانچہ وہ سارا مال لے گیا اور اس میں سے ذرہ برابر بھی نہیں چھوڑا۔ اے اللہ! اگر میں نے یہ عمل تیری رضامندی کے لیے کیا تو تو اس مصیبت سے جس میں ہم مبتلا ہیں، ہمیں نجات عطا فرما۔ پھر کیا تھا چٹان ہٹ گئی اور تینوں اس سے باہر نکل گئے۔ (صحیح مسلم )

Share This:

اسلامی مضامین

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا کامران اجملاللہ تعالیٰ نے انبیائے کرام علیہم السلام میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور بعض انبیائے کرام علیہم...

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمقرآن و سنّت اور اسلامی تعلیمات میں عدل و انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اسلامی فلاحی مملکت اور مثالی...

  • 20  مارچ ،  2023

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلیجھوٹ بولنا سخت گناہ اور انسان کو تباہ کرنے والا عمل:۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، حضور اکرم...

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا محمد اعجاز مصطفیٰدین اسلام اللہ تبارک وتعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس نے اولاد، والدین، بڑوں، چھوٹوں، پڑوسیوں،...

  • 20  مارچ ،  2023

کائنات کا وجود، اور اس میں ہونے والے تغیرات، جیسے مینھ برسنا، آندھیوں کا آنا، کہیں چلچلاتی دھوپ، اور کبھی دھوپ میں ہی...

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمگزشتہ دنوں قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل...

  • 19  مارچ ،  2023

ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدیاسلام میں امانت و دیانت کی جس قدر اہمیت ہے، شاید ہی کسی اور مذہب میں اس کا مقام ہو۔نبی کریم ﷺ کی...

  • 19  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمسوئیڈن میں کچھ روز قبل اسلامو فوبیا کے شکار انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کا مذموم...

  • 19  مارچ ،  2023

مفتی غلام مصطفیٰ رفیقفرائض کے بارے میں تو ہر مسلمان آگاہ ہے کہ دن رات میں پانچ نمازوں کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے اور یہ...

  • 18  مارچ ،  2023

مولانا شعیب احمد فردوسآفتاب نبوت کی سنہری کرنوں سے فیض یاب اور اتباع رسولﷺ کے ذریعے کامیاب ہونے والی پاک جماعت صحابۂ...

  • 18  مارچ ،  2023

ڈاکٹر آسی خرم جہانگیریقرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے’’جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی اور زمین اپنے اندر...

  • 18  مارچ ،  2023

مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفیقرآن کریم رشد و ہدایت کا ابدی اورمثالی سرچشمہ ہے جس میں ایک طرف حقوق اللہ کی پاس داری ہے تو...

  • 18  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیماسلام دین کامل اور ابدی ضابطۂ حیات ہے،اس نے قیامت تک انسان کو درپیش مسائل و چیلنجز کا جامع حل پیش کیا...

  • 18  مارچ ،  2023

مولانا محمد قاسم رفیعماہِ رجب المرجب اسلامی تقویم کا ساتواں مہینہ ہے۔ اس کا آغاز ہوتے ہی آنحضرتﷺ یہ دعا مانگا کرتے...

  • 17  مارچ ،  2023

ڈاکٹر آسی خرم جہا نگیری ’’نمازِ تراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔ حضرت ابو...

  • 17  مارچ ،  2023

عمران احمد سلفیامام بخاری ؒنے بیس سال کی عمر میں بخاری شریف کی ترتیب و تدوین کا آغاز کیا۔ آپ نے اس ترتیب و تالیف میں صرف...

  • 17  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمحضرت سلمان فارسیؓ سے طویل حدیث منقول ہے ۔روایت کے مطابق نبی کریم ﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ میں ایک خطبہ...

  • 17  مارچ ،  2023

پروفیسر خالد اقبال جیلانیاس سال کے رمضان المبارک کا آغاز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھیانک معاشی ماحول میں ہورہا ہے۔...

  • 16  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمقرآن کریم میں اہل ِایمان پر آنے والے مصائب ،مشکلات اور آزمائشیں درحقیقت امتحان کا درجہ رکھتی ہیں۔...

  • 14  مارچ ،  2023

حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ’’جو دنیا سے محبت کرتا ہے، وہ آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے...