حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

مولانا شعیب احمد فردوس

آفتاب نبوت کی سنہری کرنوں سے فیض یاب اور اتباع رسولﷺ کے ذریعے کامیاب ہونے والی پاک جماعت صحابۂ کرامؓ کے ایک اہم فردکا تب ِ وحی، حضرت امیر معاویہؓ بھی ہیں۔ آپ ایک وجیہ شخصیت کے حامل خوب صورت انسان تھے۔ عقل و بصیرت سے مالا مال، چہرہ پروقار تھا اور سیرت کےاعتبار سے بردبار تھے۔ ظاہری خوب صورتی کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے انہیں باطنی حسن اور ان گنت صفات سے نوازا تھا۔

آپ حلم وبردباری میں بے مثال، سیاست میں لاجواب، کردار کےاعتبار سے بے داغ، خشیت باری تعالیٰ سے سرشار اور محبت نبویﷺ کی دولت سے مالامال تھے۔ نبی کریمﷺ کی دعائیں حضرت امیر معاویہؓ کے لئے ذریعۂ سعادت بنیں، کتابت وحی حضرت امیر معاویہ ؓ کا اعزاز بنا۔ حضرت امیر معاویہؓ ان تحریرات کو بھی لکھا کرتے تھےجو آں حضرتﷺ اپنی جانب سے اہل عرب کو بھجوایا کرتے تھے۔

اس لحاظ سے حضرت امیر معاویہ ؓ رسول اللہﷺ کے امین بھی تھے۔ حضرت امیر معاویہ ؓکی فضیلت ’’ترمذی‘‘کی روایت کردہ اس حدیث میں ہے، جس میں رسالت مآب حضرت محمد مصطفیﷺ نے حضرت امیر معاویہؓ کے لئے دعا فرمائی:"اے اللہ! معاویہ کو ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔"(ترمذی: 3851)

بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص خود تو ہدایت یافتہ ہوتا ہے، لیکن دوسروں کی ہدایت کا ذریعہ نہیں بن پاتا، اسی طرح کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کی ہدایت کا ذریعہ تو بن جاتا ہے، لیکن خود ہدایت پر نہیں ہوتا، اسی لئے رسول اللہﷺ نے حضرت امیر معاویہ ؓ کے لئے دونوں عظیم الشان رتبوں کی دعا فرمائی کہ ایک طرف تو حضرت امیر معاویہ ؓ خود بھی ہدایت یافتہ رہیں تو دوسری جانب اوروں کی ہدایت کابھی ذریعہ بنیں، تاکہ ’’ہادی‘‘ (ہدایت کا ذریعہ)اور ’’مہدی‘‘(ہدایت یافتہ) دونوں فضائل حضرت امیر معاویہؓ کو حاصل ہو جائیں۔ اسی طرح ایک موقع پر شاہ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے حضرت امیر معاویہ ؓ کے لئے دعا فرمائی:یااللہ! معاویہ کو حساب و کتاب سکھا دے اور عذاب کی برائی سے انہیں محفوظ رکھ۔ (مجمع الزوائد)

حضرت امیر معاویہؓ کی ایک عظیم فضیلت یہ بھی ہے کہ انہوں نے اکابر صحابۂ کرامؓ سے جن میں حضرت ابو بکر صدیقؓ، حضرت عمر فاروقؓ اور ام المومنین سیدہ ام حبیبہؓ ( ہمشیرہ محترمہ حضرت امیر معاویہؓ) شامل ہیں، احادیث مبارکہ روایت کی ہیں اور حضرت امیر معاویہؓ سے حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ ، حضرت عبداللہ بن زبیرؓ، حضرت جریرالبجلی، حضرت سائب بن یزیدؓ، حضرت نعمان بن بشیرؓ، حضرت ابو سعید خدریؓ اور ابوامامہ بن سہلؓ سمیت کبار تابعین ؒ نے احادیث مبارکہ روایت کیں۔

حضرت امیر معاویہؓ کی ایک بڑی فضیلت یہ ہے کہ انہوں نے سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺسے(163) احادیث مبارکہ روایت کی ہیں۔ جن میں سے چار احادیث ’’بخاری و مسلم‘‘ کی متفق علیہ ہیں۔ جب کہ صرف بخاری میں چار اور صحیح مسلم میں پانچ احادیث مبارکہ ہیں۔

حضرت امیر معاویہؓ کی ایک عظیم فضیلت یہ بھی ہے کہ انہوں نے بعض مواقع پر نبی کریم حضرت محمد مصطفیﷺ کے بال مبارک تراشنے کی خدمت انجام دینے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ (بخاری: کتاب الحج،1730)

بردباری اور تحمل مزاجی حضرت امیر معاویہؓ کی طبیعت کا جزو لا ینفک تھا۔ خود حضرت امیر معاویہؓ کا یہ قول مشہور ہے: غصے کے پی جانے میں جو لطف مجھےملتا ہے، وہ کسی اور شئے میں نہیں۔(تاریخ طبری: ج 2)

حضرت امیر معاویہؓ عشقِ رسول اللہﷺ کے جذبے سے سرشار تھے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت امیر معاویہؓ نے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیﷺ کے تبرکات یعنی ناخن مبارک، ایک کپڑا اور موئے مبارک اپنےپاس سنبھال کر رکھے ہوئے تھے، جن کے متعلق اپنی وفات کے وقت وصیت فرمائی : ان ( تبرکات) کو میری ناک، کان اور آنکھوں میں رکھ کر مجھے دفن کر دیا جائے۔ (ابن اثیر، تاریخ کامل)

Share This:

اسلامی مضامین

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا کامران اجملاللہ تعالیٰ نے انبیائے کرام علیہم السلام میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور بعض انبیائے کرام علیہم...

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمقرآن و سنّت اور اسلامی تعلیمات میں عدل و انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ اسلامی فلاحی مملکت اور مثالی...

  • 20  مارچ ،  2023

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلیجھوٹ بولنا سخت گناہ اور انسان کو تباہ کرنے والا عمل:۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے ، حضور اکرم...

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا محمد اعجاز مصطفیٰدین اسلام اللہ تبارک وتعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، جس نے اولاد، والدین، بڑوں، چھوٹوں، پڑوسیوں،...

  • 20  مارچ ،  2023

کائنات کا وجود، اور اس میں ہونے والے تغیرات، جیسے مینھ برسنا، آندھیوں کا آنا، کہیں چلچلاتی دھوپ، اور کبھی دھوپ میں ہی...

  • 20  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمگزشتہ دنوں قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ و اہل بیت عظامؓ و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل...

  • 19  مارچ ،  2023

ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدیاسلام میں امانت و دیانت کی جس قدر اہمیت ہے، شاید ہی کسی اور مذہب میں اس کا مقام ہو۔نبی کریم ﷺ کی...

  • 19  مارچ ،  2023

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تم سے پہلی...

  • 19  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمسوئیڈن میں کچھ روز قبل اسلامو فوبیا کے شکار انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کا مذموم...

  • 19  مارچ ،  2023

مفتی غلام مصطفیٰ رفیقفرائض کے بارے میں تو ہر مسلمان آگاہ ہے کہ دن رات میں پانچ نمازوں کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے اور یہ...

  • 18  مارچ ،  2023

ڈاکٹر آسی خرم جہانگیریقرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے’’جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی اور زمین اپنے اندر...

  • 18  مارچ ،  2023

مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفیقرآن کریم رشد و ہدایت کا ابدی اورمثالی سرچشمہ ہے جس میں ایک طرف حقوق اللہ کی پاس داری ہے تو...

  • 18  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیماسلام دین کامل اور ابدی ضابطۂ حیات ہے،اس نے قیامت تک انسان کو درپیش مسائل و چیلنجز کا جامع حل پیش کیا...

  • 18  مارچ ،  2023

مولانا محمد قاسم رفیعماہِ رجب المرجب اسلامی تقویم کا ساتواں مہینہ ہے۔ اس کا آغاز ہوتے ہی آنحضرتﷺ یہ دعا مانگا کرتے...

  • 17  مارچ ،  2023

ڈاکٹر آسی خرم جہا نگیری ’’نمازِ تراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔ حضرت ابو...

  • 17  مارچ ،  2023

عمران احمد سلفیامام بخاری ؒنے بیس سال کی عمر میں بخاری شریف کی ترتیب و تدوین کا آغاز کیا۔ آپ نے اس ترتیب و تالیف میں صرف...

  • 17  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمحضرت سلمان فارسیؓ سے طویل حدیث منقول ہے ۔روایت کے مطابق نبی کریم ﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ میں ایک خطبہ...

  • 17  مارچ ،  2023

پروفیسر خالد اقبال جیلانیاس سال کے رمضان المبارک کا آغاز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھیانک معاشی ماحول میں ہورہا ہے۔...

  • 16  مارچ ،  2023

مولانا نعمان نعیمقرآن کریم میں اہل ِایمان پر آنے والے مصائب ،مشکلات اور آزمائشیں درحقیقت امتحان کا درجہ رکھتی ہیں۔...

  • 14  مارچ ،  2023

حضرت ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ’’جو دنیا سے محبت کرتا ہے، وہ آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے...