قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل
- 18 مارچ ، 2023
- Web Desk
- اسلامی مضامین

مولانا حافظ عبد الرحمٰن سلفی
قرآن کریم رشد و ہدایت کا ابدی اورمثالی سرچشمہ ہے جس میں ایک طرف حقوق اللہ کی پاس داری ہے تو دوسری طرف حقوق العباد کی ادائیگی کا پیغام ہے۔ گویا یہ قرآن ہماری روحانی و جسمانی تسکین و شفا کا باعث ہے۔ اس میں پورا نظام حیات عطاکیا گیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر انسانیت اپنا کھویا ہوا وقار اور گمشدہ متاع عزیز یعنی جنت بھی حاصل کر سکتی ہے۔ قرآن راہِ نجات اورہمارے تمام دکھوں کا مداوا ہے۔ چناںچہ قرآن کریم میں فرمایا گیا: اور ہم قرآن(کے ذریعے) وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے۔(سورۂ بنی اسرائیل)
اللہ خالق و مالک نے قرآن کا مقصد بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا! وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں انہی میں سے (محمدﷺ کو) پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور انہیں پاک کرتے اور (اللہ کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں اور ا س سے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے۔ (سورۃ الجمعہ)
دوسرے مقام پر یوں فرمایا! وہ اللہ تعالیٰ بہت برکت والا ہے جس نے قرآن مجید کو اپنے بندے (محمدﷺ) پر نازل فرمایا، تاکہ وہ سب لوگوں کے لئے آگاہ کرنے والا ہو جائے۔ اسی اللہ (یکتا) کی حکومت و سلطنت ہے‘ آسمانوں اور زمین کی‘ اور اس نے کوئی اولاد نہیں بنائی اور نہ کوئی اس کی سلطنت میں شریک ہے۔ اس(اللہ) نے ہر چیز کو پیدا کیا اور مناسب اندازے پر رکھا۔(سورۃ الفرقان)
اسی طرح ایک مقام پر قرآن کی عظمت کا یوں اظہار کیا گیا: ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم،اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہےکہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے۔ (جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)۔ اسے وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں۔پروردگار عالم کی طرف سے اتاراگیا ہے۔کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے)جھٹلاتے ہو۔(سورۃ الواقعہ)
مذکورہ بالا آیات قرآنی سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کا مقصد انسانیت کے عقائد و اعمال اور اخلاق کی تطہیر کر کے رب کے پسندیدہ بندے بنا کر اس کے اصلی مقام جنت اور رضائے الٰہی کی شاہراہ مستقیم پر گامزن کرانا ہے ۔ تاکہ انسانیت اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے‘ جو اس کی شامتِ اعمال کی بناء اس کے ہاتھوں سے جاتا رہا ہے۔ یہ قرآن مجید اتنی عظمتوں اوررفعتوں کا حامل ہے کہ اگر ایمان کے جذبے کے ساتھ محض اس کی تلاوت کر لی جائے تو وہ بھی مومن کے لئے انتہائی اجر و ثواب کا باعث ہے۔ چنانچہ اللہ کے آخری محبوب پیغمبرﷺ کا ارشاد گرامی ہے: جس نے قرآن مجید کا ایک حرف پڑھا، اسے نیکی ملے گی اور ایک نیکی کا ثواب دس نیکیوں کے برابر ہے۔اَلٰمٓ ایک حرف نہیں ہے، بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے اورم ایک حرف ہے۔ (ترمذی‘ دارمی)
گویاان حرفوں کی تلاوت کے بدلے پڑھنے والے کو تیس نیکیاں ملیں گی۔ اندازہ کیجئے کہ محض تلاوت کرنے پر اس قدر اجر و ثواب ہے تو پھر سمجھ کر سیکھنے اور اس کے علوم کے حصول اور عمل پر کیا اجر و ثواب ہو گا؟ اس کا احاطہ کرنا ناممکن ہے۔ ہم اپنے ناقص حساب کتاب سے صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ قرآن سیکھنے سکھانے اور اس پر عمل کرنے سے اللہ کاتقرب حاصل ہو سکتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ا س کی برکت سے جنت کے حصول اور جہنم کی ہولناکیوں سے محفوظ رہنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ جو اگر حاصل ہوگئی تو یقیناً بڑی کامیابی ہے۔
یاد رکھیے! دنیا کی مختصر زندگی بہر صورت گزرہی جائے گی، لیکن اگریہ زندگی رب کی رضا کے مطابق گزری تو دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی ہے ‘وگرنہ من چاہی ‘ شتر بے مہار زندگی یا اللہ کی بغاوت و نافرمانی ‘قرآ ن کی تکفیر و تکذیب میں گزری تو ایسی زندگی دنیاوی لحاظ سے شاید کامیاب ہوجائے ،لیکن ابدی زندگی جہنم کی نذر ہو کر خسران کا باعث ثابت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ و مامون رکھے۔ آمین۔ قرآن مجید سے تعلق استوار اور مضبوط سے مضبوط تر رکھنا مؤمن کا شعار ہے۔ یہ نازل ہی اس لئے ہوا ہے کہ ہم اپنا تزکیہ کر لیں اور اپنے مربی و آقا ‘ پالنہار اللہ رب العالمین کے پسندیدہ بندے بن جائیں اوریہ قرآن معمولی چیز نہیں کہ ہم اسے محض ایک کتاب سمجھیں، بلکہ اس میں ہمارے لئے دنیا و آخرت کی کامرانیوں کا مکمل لائحہ عمل موجود ہے۔ اس کے علاوہ قرآن دلوں کا زنگ دور کرکے صاف شفا ف بناتا ہے۔سرورِ کائناتﷺ کا ارشاد عالی ہے: دلوں کو زنگ لگ جاتا ہے جس طرح لوہے کو پانی لگ جانے سے زنگ لگ جاتا ہے۔ صحابہؓ نے عرض کیا، یارسول اللہﷺ، پھر انہیں کس طرح صاف کیاجائے؟آپﷺ نے فرمایا ، موت کو زیادہ یاد کیا کرو اور قرآن مجید کو کثرت سےپڑھا کرو۔(بیہقی)
اسی طرح دوسرے مقام پر فرمایا! جو اپنے رب سے کلام کرنا چاہے تواسے چاہیے کہ قرآن مجید پڑھے ۔(کنزالعمال)ایک حدیث میں یوں ارشاد فرمایا!قرآن پڑھا کرو ، کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لئے شفیع بن کر آئے گا۔ (صحیح مسلم) ایک جگہ اس طرح قرآن کی عظمت بیان فرمائی گئی! میری امت کی بہترین عبادت قرآن مجید کی تلاوت ہے۔ رسول اکرم ﷺ کاارشاد ہے: روز قیامت قرآن مجید پڑھنے والے سے کہا جائے گاکہ قرآن پڑھتا جا اور(جنت کے ) اونچے اونچے درجات پر چڑھتا جا اورٹھہر ٹھہر کر پڑھ، جیساکہ دنیا میں پڑھتا تھا ،تمہارا جنت میں آخری درجہ وہ ہو گا، جہاں تم پڑھتے پڑھتے ٹھہر جائو گے۔(ترمذی)
قارئین کرام! قرآن مجید سراسر خیر و برکت ،فوز و فلاح او ررشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ اس پر ایمان لانا ،اس کی تلاوت کرنا اور اس کے احکام یعنی اوامر ونواہی پر کماحقہ عمل پیر اہونا اور صاحب قرآن ‘ پیغمبر آخرالزماں ﷺ کی لائی ہوئی شریعت یعنی قرآن و حدیث کی اتباع کرنا دنیا و آخرت کی بھلائیوں اورنجات کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صحیح معنوں میں قرآن کا فہم عطا فرمائے، ہمارے عقائد و اعمال کی اصلاح فرما ئے اور ہماری انفرادی و اجتماعی زندگی میں دین کو نافذ فرمائے۔ ہماری لغزشوں اور خطاؤں سے درگزر فرمائے۔ قرآن و صاحب قرآنﷺ کی سچی فرماںبرداری کے ذریعے اپنی رضا کا حصول آسان فرمادے۔(آمین یا ربّ العالمین)
حال ہی میں سوئیڈن میں قرآن کریم کو جلانے کا واقعہ انتہائی شرم ناک اور مذموم حرکت ہے ،جس نے دنیا میں بسنے والے دوارب کے قریب مسلمانوں کی دینی حمیّت اور جذبات کو مجروح کیا ۔قرآن پاک کی بے حرمتی یا اسے جلانے کا عمل ناقابل برداشت اور دل آزاری کا سبب ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے ،کم ہے۔
یاد رکھیے، اسلام احترام انسانیت کے ساتھ ساتھ احترام مذاہب کی بھی تعلیم دیتا ہے، یہ اسلام اور مسلمانوں کی رواداری ہی ہے کہ وہ کسی بھی مذہب اورکسی بھی مذہبی رہنما کی بے احترامی اورتوہین کو روا نہیں سمجھتے۔توہین قرآن کا یہ عمل بلاشبہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ تمام مذاہب اور پوری انسانیت کو ایسے عمل کی شدید مذمت کرنی چاہیے۔
اسلامی مضامین
شب عید کا قیام
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
عید کے دن مرحومین کو ثواب
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے، جو شخص عید کے دن تین سو مرتبہ سبحان...
عیدگاہ تک آمدورفت کیلئے الگ الگ راستہ اختیار کرنا
- 22 اپریل ، 2023
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جانے کے لیے ایک راستہ اور واپسی کے لیے...
نمازِ عید سے پہلے کچھ کھانا مستحب ہے
- 22 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہٗ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ...
جُمعتہُ الوداع رمضان کریم کے رُخصت ہوتے مقدس لمحات
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت و مغفرت کے موسم بہار رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا...
الوداع، ماہ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مولانا نعمان نعیمماہِ صیام یعنی رمضان المبارک جسے رحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ قرار دیا گیا ہے،اپنی تمام...
جُمعتہُ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدرحمت، مغفرت اور نیکیوں کے فروغ اور حصول سعادت کے موسم بہار نے اپنی رخصت کا اعلان کر دیا۔ اس ماہِ مبارک...
جمعتہ الوداع
- 21 اپریل ، 2023
حکیم محمد سعید شہیدماہِ صیام ،رمضان کریم کے مقدس اور بابرکت شب و روز کو الوداع کہنے سے قبل ہمیں اس امر کا جائزہ لینا...
الوداع، ماہِ رمضان، الوداع
- 21 اپریل ، 2023
مفتی محمد نعیمرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اوربرکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ پتا...
جمعہ کے دن درود کی کثرت
- 21 اپریل ، 2023
حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن...
عیدالفطر کا دن
- 20 اپریل ، 2023
حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب شب قدر آتی ہے تو جبرئیل علیہ...
ماہ شوال کے چھ روزے
- 20 اپریل ، 2023
ماہ شوال کے چھ روزے، جو شوال کی دُوسری تاریخ سے شروع ہوتے ہیں، مستحب ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:...
بیوہ اور مسکین کی مدد کرنے والا
- 20 اپریل ، 2023
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’جو شخص کسی بیوہ اور مسکین...
روزہ اور تراویح
- 20 اپریل ، 2023
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے...
روزہ ڈھال ہے
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا...
سحری کھانا
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
ریان۔جنت کا ایک دروازہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔...
جنت کے دروازوں سے داخلہ
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو...
رمضان کی برکات
- 18 اپریل ، 2023
ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے...
روزہ افطار کرنے اور افطار کروانے کی فضیلت و اہمیت
- 17 اپریل ، 2023
مفتی محمد مصطفیٰحضرت سہل بن سعدؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا :’’میری امت کے لوگ بھلائی پر رہیں گے، جب تک وہ روزہ...