نبی کریم ﷺ کے والدین کریمین جنتی ہیں

نبی کریم ﷺ کے والدین کریمین جنتی ہیں

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: کیا نبی کریم ﷺ کے والدین جنتی ہیں یا نہیں ،میرا ایمان ہے کہ وہ جنتی ہیں، لیکن لوگ ثبوت مانگتے ہیں۔(ظہور احمد ، ممبئی )

جواب: رسول اللہ ﷺ کے والدین کریمین بلکہ حضرت آدم علیہ السلام تک آپ ﷺ کے تمام آباء و اُمّہات مومن ہیں ، علماء نے اس کے اثبات کے لیے تین طریقے اختیار فرمائے:

اول: تمام حضرات، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھے۔

دوم: یہ حضرات زمانہ ٔ فترت (یعنی اس دور کے لوگوں) میں سے تھے ،جن کے لیے کسی نبی کی بعثت نہیں ہوئی تھی اوروہ کسی حکم شرع کے مُکلّف نہیں تھے،وہ صرف دینِ فطرت یعنی توحید باری تعالیٰ کے مُکلّف تھے اور اہلِ فترت پر عذاب نہیں ہوتا ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ترجمہ:’’ ہم اس وقت تک عذاب دینے والے نہیں ہیں ،حتّٰی کہ ہم رسول بھیج دیں، (بنی اسرائیل:15)‘‘۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :ترجمہ:’’ اے اہلِ کتاب ! بے شک تمہارے پاس ہمارا رسول آگیا، جو انقطاعِ رُسل کی مدت کے بعد تمہارے لیے (احکامِ شرعیہ) بیان کرتا ہے، تاکہ تم یہ نہ کہو کہ تمھارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ڈر سنانے والا نہیں آیا ،پس تمھارے پاس بشارت دینے والا اورڈرانے والا (اللہ کا پیغام پہنچانے والا اور اس کے عذاب سے ڈرانے والا)آچکاہے اوراللہ ہرچیز پر قادر ہے، (سورۂ مائدہ:19)‘‘۔شرعی اصطلاح میں دو نبیوں کے درمیان وہ زمانہ جس میں کوئی رسول نہیں آیا، اسے زمانۂ فترت کہتے ہیں ۔ترجمہ:’’ حضرت قتادہ ؓ ’’عَلٰی فَتْرَۃٍ مِّنَ الرُّسُلِ‘‘کی تفسیر میں بیان کرتے ہیں: حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور سیدنا محمد ﷺ کے درمیان زمانۂ فترت پانچ سو ساٹھ سال ہے ، (تفسیر طبری:11618)‘‘۔

سوم:رسول اللہ ﷺ کے والدین کریمین کو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی دعا سے دوبارہ زندگی عطا فرمائی اوروہ آپ پر ایمان لائے۔

علامہ ابوالقاسم عبدالرحمن بن عبداللہ السُہیلی مُتوفّٰی 581ھ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیا ن کرتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنے رب سے اپنے والدین کو زندہ کرنے کا سوال کیا ،پس اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے انہیں زندہ کیا اور وہ دونوں آپ ﷺ پر ایمان لائے ،پھر اللہ تعالیٰ نے اُن پر موت طاری کردی۔اور اللہ ہر شے پر قادرہے اور اس کی رحمت وقدرت کسی چیز سے عاجز نہیں ہے اور نبی ﷺ اس کے اہل ہیں کہ وہ رب ذوالجلال آپ ﷺ کو جس وصف سے چاہے ،اپنے فضل سے خاص کرے اور اپنے کرم سے آپ کو جس نعمت سے چاہے ، نوازدے ،صَلَوَاتُ اللہِ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلّمَ(اَلرَّوْضُ الأَنف فِی شَرحِ السِّیْرَۃِ النَّبَوِیّۃ ،جلد2،ص:187)‘‘۔

امام اہلسنّت امام احمد رضاقادری ؒ لکھتے ہیں: ’’اہل فترت جنہیں انبیاء اللہ صلوات اللہ وسلامہ علیہم کی دعوت نہ پہنچی، تین قسمیں ہیں :اول موحد: جنہیں ہدایت ازلی نے اس عالمگیر اندھیرے میں بھی راہ توحید دکھائی جیسے:قس بن ساعدہ وزید بن عمروبن نفیل وعامر بن الظرب عدوانی وقیس بن عاصم تمیمی وصفوان بن ابی امیہ کنانی وزہیر بن ابی سلمٰی شاعر وغیرُہم رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہم۔ دوم مشرک: اپنی جہالتوں ضلالتوں سے غیر خدا کو پوجنے لگے، جیسے کہ اکثر عرب۔ سوم غافل : براہ سادگی یا انہماک فی الدنیا انھیں اس مسئلے سے کوئی بحث ہی نہ ہوئی ،بہائم کے مثل زندگی کی، اعتقاد یات میں نظر سے غرض ہی نہ رکھی یا نظر وفکر کی مہلت نہ پائی۔بہت زنان (عورتوں) و چوپایوں واہل بوادی (صحراجنگل والوں) کی نسبت یہی مظنون (گمان)ہے، (فتاویٰ رضویہ ،جلد28، ص:438)‘‘۔

سورۂ شعراء ،آیت:219کی ایک تفسیر یہ ہے: نبی ﷺ ہمیشہ مومنین کی پشتوں میں منتقل ہوتے رہے اور اس آیت سے نبی ﷺ کے والدین کریمین کے ایمان پر استدلال کیاگیا ہے ، بہ کثرت اَجِلّہ اہلسنت کا یہی مذہب ہے ۔ (جاری ہے)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 13  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: غسل کرتے وقت آدمی اگر برہنہ ہوتو کیا نہانے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟جواب:غسل کرنے کے بعد...

  • 12  اپریل ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے امام صاحب فجر کے بعد درس دیتے ہیں، چند دن قبل...

  • 11  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:لوگ عید ملتے وقت ایک دوسرے کو’’ عید مبارک‘‘ کہتے ہیں ،اس طرح کہنا کیسا ہے ؟جواب:...

  • 11  اپریل ،  2024

مفتی منیب الرحمٰن سوال:کیا عید کے دن نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھ سکتے ہیں ،جواب: نمازِ عید سے پہلے نفل پڑھنا مطلقاً مکروہ...

  • 11  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:صدقہ ٔ فطر کی ادائیگی کا وقت کب ہوتا ہے؟جواب:عیدالفطر کی نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے۔ غرباء کی آسانی...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید ادا کرنے کے بعد مصافحہ کرنے اور گلے ملنے، یعنی معانقہ کرنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:نماز عید کے بعد مصافحہ...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: نماز عید کے بعد دعا کرنا کیسا ہے؟جواب: نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے۔سوال:نماز عید کے بعد جو خطبہ دیا جاتا ہے اس...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال:نماز عید ادا کرنے سے پہلے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد کیا نوافل پڑھے جا سکتے ہیں؟جواب:عید کے روز نماز عید ادا کرنے...

  • 10  اپریل ،  2024

سوال: عید کی نماز چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا کرنا ہوگی؟جواب:نماز عید کی قضا نہیں ہے۔ اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ...

  • 10  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :خطبہ عید کے حوالے سے ضروری مسائل سے بھی آگاہ فرمائیں۔جواب : تین خطبے ایسے ہیں جو الحمد سے...

  • 09  اپریل ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال:کیا عید کے دن قبرستان جانا جائز ہے ؟جواب:۔ عیدین کے دن قبرستان جانا جائز ہے، بلکہ اچھا...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال :عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟جواب : عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:نماز عید کیلئے جاتے وقت کیا تکبیر تشریق بھی پڑھنا ضروری ہے؟جواب :نماز عیدالفطر کیلئے جاتے...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کس وقت پڑھی جاتی ہے؟جواب :نماز عید کا وقت سورج بلند ہونے سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ یعنی...

  • 09  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال : نماز عید کی کیا شرائط ہیں؟جواب : نماز عید کی شرائط وہی ہیں جو نماز جمعہ کی ہیں، صرف دو باتوں...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کھجور سے روزہ کھولنا بہت ضروری ہے؟جواب:حضرت سلمان بن عامر جہنی کا بیان ہے کہ جناب نبی...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںجواب:روزے کی حالت میں مسواک کرنا، سرمہ لگانا، سر میں تیل لگانا، خوشبو لگانا، یہ سب کام جائز ہیں،...

  • 07  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:ماہ رمضان کے روزے کب فرض ہوئے اور کیا پچھلی امتوں پر بھی رمضان کے روزے فرض تھے؟جواب:روزوں کی...

  • 06  اپریل ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:روزے کی حالت میں ہاتھ پیر زخمی ہوجائیں اور خون بہنے لگے یا دانتوں سے خون نکلنے لگے تو کیا اس...