نبی کریم ﷺ کے والدین کریمین جنتی ہیں (گزشتہ سے پیوستہ)

نبی کریم ﷺ کے والدین کریمین جنتی ہیں

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

رسول اللہ ﷺ کو بذریعۂ وحی آپ کے والدین کریمین کے جنتی ہونے کی خبر دے دی گئی تھی، سورۂ شعراء ،آیت:219کی تفسیر میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: آپ ﷺ نے فرمایا: ترجمہ:’’یعنی (اللہ تعالیٰ فرماتاہے: اے رسولِ مکرمﷺ!) میں نے آپ کی روح کو ایک نبی سے دوسرے نبی کی پشت میں منتقل فرمایا، یہاں تک کہ آپ کو نبی بناکر پیدا کیا،(المعجم الکبیرللطبرانی:12021) ‘‘۔

علامہ قرطبی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ (تفسیر قرطبی ،جلد13،ص:144)‘‘۔ان روایات سے اس امر پر استدلال مقصود ہے کہ آپ کے سلسلہ ٔ نسب میں انبیائے کرام گزرے ہیں اور آپ کے آباء واجداد سفاحت وکفر کی آلودگی سے پاک تھے۔

مشرکین کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (ترجمہ: سب مشرکین نجس ہیں،(سورۂ توبہ:28) ‘‘، رسول اللہ ﷺ کے آباء واجداد میں کوئی مشرک اس لیے بھی نہیں ہو سکتا کہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے: ترجمہ:’’میرا (نورِ نبوت اور جوہر وجود ہر دور میں میرے آباء واجداد کی)پاک پشتوں سے (میری اُمَّہات وجَدَّات کے)پاک رحموں میں منتقل ہوتا رہا اور مشرک تو ہوتے ہی ناپاک ہیں،(اَلْمَوَاہِبُ اللَّدُنیَہ،جلد1، ص:105،سُبُلُ الھُدیٰ وَالرِّشاد ،جلد1،ص:256)‘‘۔

لہٰذا رسول اللہ ﷺنے جو اپنے ان تمام آباء واجداد اور امّہات وجدّات کو طاہرین وطاہرات قرار دیا ہے، اس سے دونوں طرح کی طہارت مراد ہے، ایک سَفاحت سے پاکیزگی کہ سب کا تعلق باقاعدہ نکاح سے قائم ہوا، غیر اخلاقی اور غیرشرعی طریقے سے نہیں اور دوسرا شرک اور عقائدِ باطلہ سے پاکیزگی، غرض سورۂ توبہ:28 میں جو مشرکین کو نجس قرار دیا گیا ہے، اس سے نجاست حسّی مراد نہیں ہے، بلکہ نجاستِ معنوی واعتقادی مرادہے ،یعنی کفر وشرک ، اسی طرح المواہب اللدنیہ وسبل الھُدی والرشاد کی باحوالہ حدیث میں جو رسول اللہ ﷺ کے آباء واجداد اوراُمّہات وجدّات کو بالترتیب طاہرین وطاہرات قرار دیا گیا ہے ، اس سے بھی طہارت معنوی مراد ہے ،یعنی کفر وشرک اورنفاق سے پاک ہونا۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی سند کے ساتھ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ترجمہ:’’میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمُطّلب بن ہاشم بن عبدمُناف ابن قُصَیّ بن کِلاب بن مُرَّۃبن کَعب ،بن لُؤَی بن غالب بن فَہر بن مالک بن نَضربن کِنانہ بن خُزَیمہ بن مُدرِکَہ بن الیاس بن مُضَربن نَزار ہوں۔ جب بھی لوگوں کے دو گروہ ہوئے، مجھے اللہ تعالیٰ نے ان میں سے سب سے بہتر گروہ میں رکھا۔ پس میرا اپنے ماں باپ سے ظہور ہوا تو مجھے زمانۂ جاہلیت کی بدکاریوں میں سے کسی چیز نے نہیں چھوا تھا اور میں نکاح کے ذریعے پیدا ہوا اور میں بدکاری کے ذریعے پیدا نہیں ہوا ، حتیٰ کہ حضرت آدم سے لے کر میں اپنے ماں باپ تک پہنچا، پس میں بھی تم سے خیر اوربہتر ہوں اور میرے باپ بھی تم سب سے خیر اور افضل ہیں،(دلائل النبوت للبیہقی، جلد:1،ص:174,175، مطبوعہ: دارالکتب العلمیہ،بیروت)‘‘۔

نوٹ :وَ خَیْرُکُمْ اَباً کے کلمات شرح اعتقادِ اہل سنت حدیث : 1401 اور اَلطُّیورِیَات، جلد : 1، ص: 211 میں موجود ہیں۔

(۲)ترجمہ:’’حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی ﷺ نے فرمایا: میں نکاح سے پیدا ہوا ہوں، میری ولادت ناجائز طریقے سے نہیں ہوئی، آدم علیہ السلام سے اس وقت تک جب کہ والدہ نے مجھے جنا،مجھے زمانہ ٔجاہلیت کی کسی غلط چیز نے نہیں چھوا،(دلائل النبوت لابی نعیم ،جلد:1، ص:11، بیروت)‘‘۔

علامہ ابن جوزی متوفی579ھ لکھتے ہیں:ترجمہ:’’حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا :یارسول اللہ ﷺ !تب آپ کہاں تھے؟، جب آدم علیہ السلام جنت میں تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: میں ان کی صُلب(پشت) میں تھا اور جس وقت انہیں زمین پر اتارا گیا اس وقت بھی میں ان کی صُلب میں تھا، اور مجھے اپنے باپ نوح کی صُلب میں کشتی میں سوار کیا گیا، اور مجھے اپنے باپ ابراہیم کی پشت میں آگ میں ڈالا گیا، اور میرے والدین کبھی بھی (بغیر نکا ح کے )برائی پر نہیں ملے ،میں پاک اور طاہر پشتوں سے پاکیزہ رحموں میں منتقل ہوتا رہا ہوں،(الوفاباحوال المصطفیٰ، جلد:1، ص:28، مطبوعہ: دارالکتب العلمیہ،بیروت)‘‘۔

حافظ ابو بکر خطیب بغدادی ، علامہ سہیلی ،علامہ قرطبی ،محب طبری ،امام ابن شاہین اور علامہ ناصرالدین کا مسلک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابوین کریمین کو زندہ کیا اور وہ رسول اللہ ﷺ پر ایمان لائے ۔علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو یہ عزت بخشی کہ آپ کے والدین کریمین کو زندہ کیا اور وہ آپ ﷺ پر ایمان لائے جیسا کہ اس حدیث میں ہے ،جسے علامہ قرطبی اور حافظ ناصر الدین نے صحیح قرار دیا ہے اور انھوں نے خلافِ قاعدہ موت کے بعد ایمان کا نفع پایا ،اس میں نبی ﷺ کو عزت دی ہے ، جیسے بنی اسرائیل کے مقتول کو زندہ کیا ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے مردوں کو زندہ کیا اورنبی ﷺ کے ہاتھ پر اللہ نے مُردوں کی ایک جماعت کو زندہ کیا ،(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ، جلد4،ص:231)‘‘۔

شیخ عبدالحق محدث دہلوی لکھتے ہیں: ’’لیکن متاخرین میں علماء نے حضور ﷺ کے والدین کریمین، بلکہ حضرت آدم علیہ السلام تک آپ کے تمام آباء واُمَّہات کا ایمان ثابت کیا ہے، اس اثبات کے لیے اُنھوں نے تین طریقے اختیا رکیے ہیں: (۱)یہ سب حضرات حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھے۔ (۲) یہ کہ ان حضرات کو دعوتِ اسلام نہ پہنچی، بلکہ یہ حضرات زمانۂ فترۃ میں ہی انتقال کر چکے تھے ، ان کو حضور ﷺ کی نبوت کا زمانہ نہ ملا۔ (۳) یہ ہے کہ آپ کے والدین کریمین کواللہ تعالیٰ نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا سے آپ کے دستِ اقدس پر دوبارہ زندگی عطا فرمائی اور وہ آپ پر ایمان لائے۔ (جاری ہے)

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ہماری مسجد میں قبلہ رخ کا ٹھیک ٹھیک تعین کرکے صفوں کے نشان لگائے گئے تھے، لیکن موجودہ امام صاحب کے حکم...

  • 28  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...

  • 28  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا کیسا ہے؟جواب: روزہ کی حالت میں ہر طرح کی دوا خواہ سیّال ہو یا جامد ہو، آنکھ میں...

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ماہِ رمضان المبارک میں جگہ جگہ 5روزہ ،10روزہ اور 15روزہ تراویح کا اہتمام کیاجاتا ہے، جس میں اکثر حفاظ...

  • 27  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: اگر کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھا ہے اور وہ معلم ہے، تو کیا وہ...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے پورے مہینے میں ایک مرتبہ پورا قرآن شریف تراویح میں ختم کرنا کیسا ہے؟جواب:رمضان کے...

  • 27  مارچ ،  2024

سوال:کیا شب قدر کی کچھ علامات ہیں جن سے شب قدر کا تعین ہو سکتا ہے؟جواب:امام طبرانی نے اپنی معجم کبیر میں حضرت واثلہ رضی...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے مہینے میں ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا اور اس نے بلا کسی عذر کے وہ روزہ توڑ دیا تو اس...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت کون سی ہے؟جواب: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت ایک تو...

  • 26  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال :۔کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں : جس میں پاکستانی مسلمانوں کی ایک...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان المبارک کی خاص عبادت کون سی ہے؟جواب:رمضان کی خاص عبادت نماز تراویح ہے۔ تراویح کی نماز...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:حقیقی روزہ کیسا روزہ کہلائے گا؟جواب:حقیقی روزہ دراصل وہ روزہ کہلائے گا جس میں آدمی قلب و روح...

  • 25  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:ایک خاتون ماہ رمضان میں روزے سے تھی کہ اسی حالت میں اس کے ماہانہ ایام شروع ہوگئے، اب وہ کیا کرے؟جواب:روزے کی حالت میں...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:کیا زکوٰۃ کی ادائیگی ماہ رمضان المبارک ہی میں ضروری ہے یا کسی بھی مہینے میں زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے؟جواب:زکوٰۃ کی...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟جواب:صدقۂ فطر کی مقدار ایک صاع جو یا کھجور یا کشمش یا پنیر ہے۔ ایک صاع تقریباً تین کلو دوسو...

  • 24  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کسی مسلمان کے لئے یہ بات جائز ہے کہ وہ ماہ رمضان میں یا عام دنوں میں روزہ کی حالت میں کسی...

  • 23  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال:۔ سحر کی مختلف اقسام ہیں، بعض توکفرِ محض ہیں اور بعض نہیں،جو...

  • 23  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ایک حافظ ہے، جو رمضان کے لیے داڑھی رکھ لیتا ہے اور رمضان گزرنے کے بعد پھر کٹوادیتا ہے، کیا...

  • 23  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کی جماعت کے بعد امام اجتماعی دعا کرا سکتا ہے یانہیں؟ اس کی...