قرض سے سبکدوش کرنے کے مسائل
- 18 مارچ ، 2023
- Web Desk
- شرعی مسائل کا حل

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری
آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: میں قرضوں کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں۔ میرے کاروبار میں مجھے شدید نقصان ہوا تھا جو میرے کاروباری اور غیر کاروبار ی سب اثاثوں سے زیادہ تھا، لیکن یہ شکر ہے کہ میں نے کوئی فراڈ یا غبن نہیں کیا۔ لوگ بھی یہ حقیقت جانتے تھے اس لیے مجھے افسوس ضرور تھا لیکن شرمندگی نہیں تھی۔ جو لوگ سخت ڈیمانڈ کررہے تھے ،ان کے لیے تو میں نے اثاثے فروخت کیے اور کچھ سے مہلت لی اور بہتوں نے معاف بھی کردیے یا وہ خاموش رہے اور مطالبہ نہیں کیا۔ خدا کے کرم سے اور ہمت سے کام لے کر میں نے میدان نہیں چھوڑا اور نئے سرے سے کاروبار شروع کیا۔ مہربان رب نے پھر مہربانی شروع کردی ہے اور میں پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے لگا ہوں۔
اب جن لوگوں کےقرضے میں نے دے دیے ہیں، وہ تو دے دیے ہیں اور جن لوگوں نے مشکل وقت میں ڈیمانڈ نہیں کی ان کو دینے ہیں ،یہ تو میں جانتا ہوں، لیکن جن کی وجہ سے میں شک کا شکار ہوں کہ اب انہیں دوں یا نہ دوں، ان کے بارے میں آپ سے پوچھنا چاہتاہوں ۔کچھ نے کہا تھا کہ ہم نے معاف کردیا اور کچھ کو میں نے کہا آپ صبر کریں میں ان شاء اللہ ادا کروں گا۔ میں نے اپنا گھر بھی قرض کی وجہ سے بیچ دیا تھا اور کرائے کے مکان میں آگیا تھا۔ ایک پارٹی کو جب میں نے کہا کہ میں نقصان کی وجہ سے گھر بھی بیچ چکا ہوں تو اس نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ہمیں دینے کی ضرورت نہیں ،ہم نے چھوڑدیا۔ایک پارٹی جس کا اماؤنٹ بھی بڑا تھا، وہ اس شرط پرراضی ہوئے کہ اگر مجھے ریکوری نہ ہوئی تو وہ بھی نہیں مانگیں گے۔ اب ازروئے شریعت رہنمائی فرمائیں کہ مجھے ان سب کو دینا ہے یا نہیں؟
جواب: (۱) جن لوگوں نے اپنے قرضے معاف کیے اور آپ نے بھی معافی قبول کی یا کم ازکم ان کے سامنے انکار نہیں کیا ،ان کے قرضے تو معاف ہوگئے ہیں۔
(۲)جنہوں نے آپ کو معافی کی پیش کش کی اور کہا کہ ہم نے معاف کیا ،لیکن آپ نے جواب میں کہا کہ تھوڑا انتظار کریں میں ان شاء اللہ اداکروں گا،ایسے لوگوں کے قرض معاف نہیں ہوئے۔ پہلی صورت میں آپ قرضوں سے سبکدوش اس وجہ سے ہوئے کہ قرضہ معاف کرنے سے معاف ہوجاتا ہے اور دوسری صورت میں قرضہ اس وجہ سے باقی ہے کہ آپ نے معافی کی پیش کش مستر د کردی تھی۔
(۳)جن لوگوں نے اس شرط کے ساتھ معاف کیا تھا کہ اگر آپ کو وصولی نہ ہوتو انہوں نے معاف کیا ،ان کاقرضہ برقرار ہے ، وہ ادا کردیں۔
(۴)جنہوں نے اس شرط کے ساتھ معاف کیا تھا کہ واقعی اگر آپ اپنے گھر تک بیچ چکے ہیں تو انہوں نے معاف کیا ،ان کاقرضہ معاف ہوچکا ہے اور اب آپ اس سے بری الذمہ ہیں۔ اگر چہ یہاں بھی مشروط معافی کی پیش کش تھی، مگر چوں کہ آپ کے بیان کے مطابق آپ اپنا مکان قرضوں کی ادائیگی کے لیے بیچ چکے تھے ،اس لیے شرط ایسی تھی جو پہلے ہی وقوع پذیر ہوچکی تھی۔اصول یہ ہے کہ اگر معافی مشروط ہو اور شرط پہلے ہی سے رونما ہوچکی ہوتو معافی مؤثر رہتی ہے۔
شرعی مسائل کا حل
رمضان میں عورتوں کا حصہ
- 26 مارچ ، 2023
سوال:۔ رمضان میں عورتیں نیکی کے کاموں میں کس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتی ہیں؟جواب:۔ ماہ رمضان میں عورتوں کے لئے بہت زیادہ...
ماہ رمضان کے روزوں کی حکمت
- 26 مارچ ، 2023
سوال:۔ رمضان کے روزوں کی حکمت کیا ہے؟جواب:۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں اس سلسلے میں فرمایا ہے کہ رمضان کا مہینہ برکات...
سال بھر میں ایک مہینے کے روزے
- 26 مارچ ، 2023
سوال:۔ سال بھر میں صرف ایک مہینے کے روزے مقرر کئے گئے ہیں، اس کا کیا سبب ہے؟جواب:۔ سال بھر روزے کی پابندی ہمیشہ کے لیے اپنے...
طویل الاوقات ممالک میں روزہ
- 26 مارچ ، 2023
سوال:۔ دنیا کے بعض ممالک ایسے بھی ہیں جہاں چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات ہوتی ہے۔ وہاں روزہ رکھنے کے لئے کیا کیا...
انجکشن لگانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ
- 26 مارچ ، 2023
سوال :انجکشن لگوانے کے بعد حلق میں کڑواہٹ محسوس ہوتو اس سے روزہ ٹوٹنے کے متعلق کیا مسئلہ ہے؟جواب:۔ مذکورہ صورت میں روزہ...
آنکھ میں دوا ڈالنا
- 26 مارچ ، 2023
سوال:۔ روزہ میں آنکھ میں دوا ڈالنے کے متعلق کیا حکم ہے؟جواب:۔ روزہ کی حالت میں ہر طرح کی دوا خواہ سیال ہو یا جامد، آنکھ...
روزہ کی حالت میں بھاپ لینا
- 25 مارچ ، 2023
سوال:بعض اوقات مریض کو جوشاندہ یا کیپسول گرم پانی میں ڈال کر اس کی بھاپ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے، ایسی صورت میں روزہ ہو...
روزہ میں خون دینا
- 25 مارچ ، 2023
سوال:روزہ کی حالت میں کسی کو خون دینے یا کسی مرض کی تشخیص کیلئے خون نکلوانے سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟جواب:خون...
روزہ میں نکسیر کا آنا
- 25 مارچ ، 2023
سوال:روزہ کی حالت میں کسی کو نکسیر آجائے تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟جواب: روزہ کی حالت میں نکسیر کے آجانے سے روزہ...
روزہ کی حالت میں گلوکوز چڑھانا۔
- 25 مارچ ، 2023
سوال:روزہ کی حالت میں گلوکوز چڑھانے کا کیا حکم ہے؟جواب: اس سلسلے میں دو باتیں ذہن نشین رہنی چاہئیں۔ اوّل یہ کہ گلوکوز کو...
روزہ میں انہیلر کا استعمال
- 25 مارچ ، 2023
سوال: انہیلر کو روزہ میں استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟جواب:آج کل دمہ کے علاج کے لئے انہیلر استعمال کیا جاتا...
روزہ میں آکسیجن لینا
- 25 مارچ ، 2023
سوال: روزہ کی حالت میں آکسیجن لینے کی اجازت ہے یا نہیں؟جواب:آج کل دمہ کے مریضوں کو نلکی کے ذریعہ جو ہوا پہنچائی جاتی ہے،...
رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے یا مقامی علماء کی؟
- 24 مارچ ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: مسئلہ یہ ہےکہ ہمارا تعلق چمن سے ہے ہمارے ہاں جب رمضان یا عید...
ماہِ رمضان کی فجر میں کس قدر قرأت کی جائے؟
- 24 مارچ ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان المبارک میں فجر کی نماز عام دنوں کی طرح پڑھانی چاہیے یا...
نمازِ جنازہ کی نیت کا مسئلہ
- 24 مارچ ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: جنازہ گاہ یا کسی دوسری جگہ وقت کی نماز جماعت سے ادا ہورہی تھی، باہر سے آنے والے شخص...
تدفین میں تاخیر کرنا مکروہ ہے
- 24 مارچ ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد میت کو صرف اس لیے روکے رکھنا کہ رشتے دار آخری دیدار...
جنگلات اور معدنیات کو ٹھیکے پر دینے کا حکم
- 24 مارچ ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ضلع چترال میں جنگلات اور معدنیات پائے جاتے ہیں، علاقے کے لوگ...
بچہ گود لے کر اس سے رشتۂ رضاعت قائم کرنا
- 24 مارچ ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: میں ایک بچہ گود لینا چاہتا ہوں، اس مسئلے میں راہ نمائی...
قرآن مجید کی آیت کو نیچے سے اوپر کی طرف لکھنا
- 24 مارچ ، 2023
مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ہماری مسجد کے باہر کی جانب سے ستونوں پر چند آیاتِ کریمہ کی...
مسجد پر تصدُّق کیے گئے مکان کا شرعی حکم
- 24 مارچ ، 2023
مفتی منیب الرحمٰنتفہیم المسائلسوال: عبدالغنی نے اپنی زندگی میں اپنا مکان جامع مسجد ربانی کو وقف کیا کہ ہمارے مرنے کے بعد...